لیکچرار کی 2500 اسامیوں کے لیے پونے پانچ لاکھ درخواستیں

جاسم محمد نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 12, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,878
    پاکستان
    12 ستمبر ، 2020
    ویب ڈیسک
    لیکچرار کی 2500 اسامیوں کے لیے پونے پانچ لاکھ درخواستیں

    پنجاب میں پڑھے لکھے بے روزگار افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک پہنچ گئی۔ صوبے میں لیکچرار کی 2500 نوکریوں کے لیے پونے پانچ لاکھ درخواستیں آگئيں۔

    پنجاب پبلک سروس کمیشن ذرائع کے مطابق پہلے تحریری ٹیسٹ ہوگا، اس کے بعد انٹرویو کے لیے 12255 امیدواروں کو بلایا جائے گا۔

    پنجاب پبلک سروس کمیشن ذرائع کےمطابق خواتین کی ایک ہزار 435 اسامیوں کے لیے 3لاکھ 18 ہزار 701 خواتین امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ مرد لیکچرارکی ایک ہزار 16 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ 57 ہزار 211 درخواستیں آئیں۔

    ان امیدواروں کا اب تحریری امتحان ہوگا،جبکہ 4لاکھ 75 ہزار912امیدواروں میں سے صرف 12 ہزار 255 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا،جن میں سے 2 ہزار 451 لیکچرار منتخب کیےجائیں گے۔
     
  2. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    22,260
    اففف!
    لمبی قطاروں میں انٹرویو دینا کوئی سوکھا کام نہیں سارا لیکچر تو قطار میں کھڑے ہی ہو جاتا ہے۔
     
  3. بابا-جی

    بابا-جی محفلین

    مراسلے:
    552
    اور، ابھی تو یہ صِرف پنجاب کی حد تک بے روزگاری کا عالم ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر