لیپ ٹاپ کو کیسے محفوظ بنایا جائے؟

محمد سعد

محفلین
انٹیل منیجمنٹ انجن، جو کہ کور سیریز کے تمام پراسیسرز میں ہوتا ہے، سیکیورٹی مسائل کا ایک بہت بڑا ماخذ ہے۔
Intel Management Engine: Security Vulnerabilities - Wikipedia
لوگوں نے اس کو غیر فعال کرنے کے کچھ طریقے بھی تلاش کیے ہیں لیکن ان کے لیے آپ کو الیکٹرانکس میں بھی کچھ مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔ بحیثیت عام صارف آپ اتنا ہی کر سکتے ہیں کہ بایوس اپڈیٹس پر نظر رکھا کریں اور بروقت انسٹال کیا کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
میرے نزدیک تو موبائل فونز کو محفوظ کرنا، پرسنل کمپیوٹر کو محفوظ کرنے کی نسبت کہیں زیادہ مشکل ہے، چونکہ ان کے موجودہ بزنس ماڈل میں آپ مینیوفیکچرر پر منحصر ہوتے ہیں۔
اسی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر آپ کی موبائل ڈیوائس میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں تو محض اینٹی وائرس کے ذریعے آپ اسے محفوظ نہیں بنا سکتے۔ :rolleyes:
جس کا مطلب کہ اینٹی وائرس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے جب تک آپ تھرڈ پارٹی ذرائع سے ایپلکیشنز اٹھا کر انسٹال نہیں کرتے۔
بہرحال، اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ سمارٹ فونز زیادہ محفوظ ہیں۔ حقیقت میں مارکیٹ میں موجود زیادہ تر موبائل فونز، پرسنل کمپیوٹر کی نسبت انتہائی غیر محفوظ ہیں۔
اچھا میں صرف آئی فون استعمال کرتا ہوں جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔ آئی فون میں ایپل سے غیرتصدیق شدہ ایپس انسٹال نہیں کی جا سکتی۔
اینڈرویڈ فونز میں یقینا صورتحال مختلف ہوگی۔
 

یاسر حسنین

محفلین
آئی فون میں ایپل سے غیرتصدیق شدہ ایپس انسٹال نہیں کی جا سکتی۔
اینڈرویڈ فونز میں یقینا صورتحال مختلف ہوگی
آئی فون میں تو تھرڈ پارٹی ایپ ”جیل بریک“ کے بعد انسٹال ہو سکتی ہے جبکہ اینڈرائڈ میں ایسا نہیں۔ یہاں صرف سیٹنگز میں جا کر اجازت دینی پڑتی ہے کہ ہاں میرے موبائل ... اس ایپ کو انسٹال کرنے دو مہربانی ہو گی...
اس کے باوجود پلے پروٹیکٹ سر پر ڈنڈا لے کر کھڑا رہتا ہے کہ ان انسٹال کرو اسے... یہ صحیح رستے (پلے اسٹور) سے نہیں آئی... اور ہم ایسے ڈھیٹ ہیں کہ پلے پروٹیکٹ کو ہی بند کر دیتے ہیں
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
اب تک اس کا شافی حل برآمد نہ ہوا۔ ہمیشہ فائلز کا بیک اپ رکھا کریں۔ کلاؤڈ سٹوریج استعمال کرنے کی عادت ڈالیں تاہم حساس نوعیت کا ڈیٹا کلاؤڈ سٹوریج پر نہ رکھیں تو بہتر ہے۔ ونڈوز سیون وغیرہ سے نکل جائیں اور ونڈوز ٹین استعمال کریں اور اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔ غیر مانوس ای میل ایڈریس سے آئے ہوئے لنک کو نہ کھولیے۔ انٹرنیٹ سے گیمز اور موویز وغیرہ ڈاؤنلوڈ کرنے سے گریز کریں۔ لاٹری اسکیم اور اس نوعیت کے دیگر جھانسوں میں بھول کر بھی مت آئیں۔ بس ان طریقوں یا ان سے ملتے جلتے طریقوں سے ہی یہ ہیکرز آپ کے سسٹم کا سوا ستیاناس کر دیتے ہیں۔

درست فرمایا آپ نے۔
میرا ڈیٹا بھی پچھلے دنوں ڈاٹ ایم بی ای ڈی رین سم ویئر سے کرپٹ ہوگیا تھا۔ تقریباً 12 دن بعد ٹیلیگرام کے رین سم ویئر نامی گروپ کے ایڈمن نے ایک سافٹ ویئر دیا۔ جس سے میرا ڈیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا۔

لیکن یہ بہت کم کیسز میں آرہا ہے کہ ڈیٹا ٹھیک ہوجائے۔ بصورت دیگر احتیاط ہی بچا سکتی ہے۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
یہ ایک قسم کا وائرس ہے جو آپ کے کمپیوٹر میں موجود تمام فائلز کو ان کرپٹ کر کے لاک کر دیتا ہے۔ اور ان کو کھلوانے کے بدلہ تاوان مانگتا ہے :)

لیکن ایک بات ضرور ہے کہ چور بھی اب ڈسکاؤنٹ دینے لگ گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں 72 گھنٹوں میں رابطہ کریں اور 50 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔
 
Top