لینکس

ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم برادرانِ عزیز! میں گذشتہ 8 سالوں سے مسلسل ونڈوز استعمال کررہا ہوں 98 سے آغاز کیا اور آج ایکس پی پر پھنسا ہوا ہوں۔ یہاں ہونےوالے گفتگو سے مجھ میں لینکس استعمال کرنے کی تمنا پیدا ہوئی ہے اور میں جلد از جلد اسے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں گذشتہ 8 سال سے ایک ہی کمپیوٹر استعمال کررہا ہوں جس میں آج بھی وہی مدر بورڈ اور پروسیسر لگاہوا ہے یعنی انٹیل 810 کا مدر بورڈ اور 500میگا ہرٹز سیلیرون کا پروسیسر۔ البتہ ہارڈ ڈسک 40 جی بی کی ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس سسٹم پر کون سا لینکس چل سکتا ہے؟۔ مجھے لینکس کے حوالے سے مکمل رہنمائی درکار ہے۔ ایک بات واضح کردوں میں لینکس کے حوالے سے بالکل کورا ہوں ، اور آج تک اس کی شکل بھی نہیں دیکھی۔ اگر میں کوئی سوال الٹا سیدھا کرجاؤں تو طفل مکتب سمجھ کر درگذر فرمائیے گا۔ منتظر
 

الف عین

لائبریرین
آپ کے لیے نئے ڈسٹروز میں زبنٹو بہتر رہے گا۔ اس میں ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ ہے جو زیادہ ہارڈ وئیر کی مانگ نہیں کرتا۔ یہ میں اس امید پر کہہ رہا ہوں کہ آپ کو ونڈوز کا ماحول بھی چاہیے، ورنہ کمانڈ لائن پر لینکس کی مشق کرنا چاہیں تو کوئی بھی ڈسٹروانسٹال کر سکتے ہیں لیکن اس میں کے ڈی ای یا گنوم دونوں کومنتخب نہ کریں، بلکہ کوئی بھی ڈیسک ٹاپ انوائرنمینٹ نہ سلیکٹ کریں۔
مائک شاکر عزیز کے حوالے۔۔۔
 
Top