لینکس :‌ اطلاقیے

الف نظامی

لائبریرین
لینکس میں‌ اپنے پسندیدہ اطلاقیوں‌ کی فہرست ترتیب دیجیے

ورڈ پراسییسر دستاویز ساز اطلاقیہ؟

ویکٹر گرافکس تدوین کار اطلاقیہ؟

راسٹر گرافکس تدوین کار اطلاقیہ؟

آڈیو / ویڈیو تدوین کرنے کا اطلاقیہ؟

آڈیو ویڈیو پلئیر؟

سی ڈی /ڈی وی ڈی برنر؟

Instant Messenger اطلاقیہ؟

براوزر اگر فائر فاکس ناپسند ہوتو ؟

موبائل فون مینیجر؟

ڈاون لوڈر اطلاقیہ؟

فانٹ‌ ایڈیٹر؟

لغت؟

ڈسک پارٹیشن؟

فائر وال؟

اینٹی وائرس؟


مزید پسندیدہ اطلاقیے؟
 

دوست

محفلین
آفس میں ظاہر ہے اوپن آفس ہی۔
میوزک پلئیر گنوم پر بینشی اور کے ڈی ای پر ایماراک۔
مووی پلئیر وی ایل سی یا ایم پلئیر۔
میسنجر پجن
براؤزر فائرفاکس
 

محمد سعد

محفلین
یہ اچانک آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ انٹرویو پر انٹرویو لیے جا رہے ہیں۔ :-P
بہرحال، ان کے جوابات بھی دے دیتا ہوں۔ :drooling:

ورڈ پراسییسر دستاویز ساز اطلاقیہ؟
دستاویز سازی کے بیشتر کاموں کے لیے اوپن آفس۔

ویکٹر گرافکس تدوین کار اطلاقیہ؟
Inkscape

راسٹر گرافکس تدوین کار اطلاقیہ؟
GIMP

آڈیو / ویڈیو تدوین کرنے کا اطلاقیہ؟
آڈیو کی تدوین کے لیے Audacity۔ ویڈیو کی تدوین کی زیادہ نوبت نہیں آئی اس لیے کچھ فیصلہ نہیں کیا۔

آڈیو ویڈیو پلئیر؟
ویڈیو کے لیے MPlayer۔ آڈیو کے لیے Rythmbox یا Listen۔ بنیادی وجہ یہ کہ یہ وزن میں ہلکے ہیں۔ :biggrin:

سی ڈی /ڈی وی ڈی برنر؟
Brasero

Instant Messenger اطلاقیہ؟
Pidgin

براؤزر کے معاملے میں فائرفاکس کا جواب نہیں۔ :)

موبائل فون مینیجر؟
موبائل فون ہے ہی نہیں۔ :tongue:

ڈاون لوڈر اطلاقیہ؟
بیشتر حالات میں فائرفاکس ایکسٹینشن DownThemAll۔ اگر کبھی کم وزن حل کی ضرورت پڑے تو wget یا gwget (جو کہ wget کے لیے تصویری مواجہ ہے)۔

فانٹ‌ ایڈیٹر؟
فانٹ سازی کا کام میں کرتا تو نہیں ہوں لیکن میرے خیال میں FontForge اچھا ہے۔

لغت؟
انگریزی الفاظ کے معانی تلاش کرنے کے لیے تو عموماً GNOME Dictionary استعمال کرتا ہوں۔ اگر اس سوال کا کوئی اور مطلب ہے تو براہِ مہربانی واضح کر دیں۔

ڈسک پارٹیشن؟
GParted

فائر وال؟
اینٹی وائرس؟

:rollingonthefloor:
اچھا مذاق کر لیتے ہیں آپ۔ :-P

مزید پسندیدہ اطلاقیے؟
ڈاک کے لیے Mozilla Thunderbird۔
برقی سرکٹ کے نقشے بنانے کے لیے KTechLab۔
FTP کے لیے gFTP۔
ٹویٹر کے استعمال کے لیے Gwibber Microblogging Client۔
سادہ متن یا کوڈ کی تدوین کے لیے Geany۔
چھوٹے بچوں کو مفید چیزیں سکھانے کے لیے GCompris Educational Suite۔
 

دوست

محفلین
ایف ٹی پی کے لیے فائل زیلا بھی دستیاب ہے لینکس پر اب۔ اور میرا پہلا انتخاب یہی ہوتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ اچانک آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ انٹرویو پر انٹرویو لیے جا رہے ہیں۔ :-P
بہرحال، ان کے جوابات بھی دے دیتا ہوں۔ :drooling:

ورڈ پراسییسر دستاویز ساز اطلاقیہ؟
دستاویز سازی کے بیشتر کاموں کے لیے اوپن آفس۔

ویکٹر گرافکس تدوین کار اطلاقیہ؟
inkscape

راسٹر گرافکس تدوین کار اطلاقیہ؟
gimp

آڈیو / ویڈیو تدوین کرنے کا اطلاقیہ؟
آڈیو کی تدوین کے لیے audacity۔ ویڈیو کی تدوین کی زیادہ نوبت نہیں آئی اس لیے کچھ فیصلہ نہیں کیا۔

آڈیو ویڈیو پلئیر؟
ویڈیو کے لیے mplayer۔ آڈیو کے لیے rythmbox یا listen۔ بنیادی وجہ یہ کہ یہ وزن میں ہلکے ہیں۔ :biggrin:

سی ڈی /ڈی وی ڈی برنر؟
brasero

instant messenger اطلاقیہ؟
pidgin

براؤزر کے معاملے میں فائرفاکس کا جواب نہیں۔ :)

موبائل فون مینیجر؟
موبائل فون ہے ہی نہیں۔ :tongue:

ڈاون لوڈر اطلاقیہ؟
بیشتر حالات میں فائرفاکس ایکسٹینشن downthemall۔ اگر کبھی کم وزن حل کی ضرورت پڑے تو wget یا gwget (جو کہ wget کے لیے تصویری مواجہ ہے)۔

فانٹ‌ ایڈیٹر؟
فانٹ سازی کا کام میں کرتا تو نہیں ہوں لیکن میرے خیال میں fontforge اچھا ہے۔

لغت؟
انگریزی الفاظ کے معانی تلاش کرنے کے لیے تو عموماً gnome dictionary استعمال کرتا ہوں۔ اگر اس سوال کا کوئی اور مطلب ہے تو براہِ مہربانی واضح کر دیں۔

ڈسک پارٹیشن؟
gparted

فائر وال؟
اینٹی وائرس؟

:rollingonthefloor:
اچھا مذاق کر لیتے ہیں آپ۔ :-P

مزید پسندیدہ اطلاقیے؟
ڈاک کے لیے mozilla thunderbird۔
برقی سرکٹ کے نقشے بنانے کے لیے ktechlab۔
ftp کے لیے gftp۔
ٹویٹر کے استعمال کے لیے gwibber microblogging client۔
سادہ متن یا کوڈ کی تدوین کے لیے geany۔
چھوٹے بچوں کو مفید چیزیں سکھانے کے لیے gcompris educational suite۔

شکریہ محمد سعد۔ لینکس کے لیے اینٹی وائرس اور فائر وال موجود ہیں اور لینکس میں بھی وائرس ہوتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
شکریہ محمد سعد۔ لینکس کے لیے اینٹی وائرس اور فائر وال موجود ہیں اور لینکس میں بھی وائرس ہوتے ہیں۔
فائروال کا انتظام تو پہلے ہی سے ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے متعلق تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں کہ فائروال کی ترتیبات طے کرنے کے لیے کون سا اوزار پسند ہے، تو اس کے لیے مجھے فیڈورا کا system-config-firewall کا اوزار پسند ہے۔

اور وائرس ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آسانی سے آ بھی سکتے ہیں۔ :phbbbbt:
پہلی وجہ تو یہ ہے کہ ہر لینکس ڈسٹربیوشن میں پیکج منیجر ہوتا ہے جو کہ اس ڈسٹربیوشن کے لیے مخصوص سافٹ وئیر گودام سے ضرورت کے سافٹ وئیر حاصل کرتا ہے۔ لہٰذا چونکہ صارف کو ونڈوز کی طرح خود ویب پر ضرورت کا سافٹ وئیر تلاش نہیں کرنا پڑتا، چنانچہ اس بات کا امکان بھی باقی نہیں رہ جاتا کہ ذرا سی غلطی سے وہ کسی نقصان دہ سافٹ وئیر کا شکار ہو جائے گا۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ لینکس کے لیے دستیاب بیشتر سافٹ وئیر آزاد مصدر ہوتے ہیں۔ یعنی کوئی بھی اس کے کوڈ کا جائزہ لے سکتا ہے۔ چنانچہ ایسے سافٹ وئیر میں کوئی نقصان دہ کوڈ چھپانا ناممکن ہو جاتا ہے۔
تیسری اہم وجہ یہ کہ لینکس پر انٹرنیٹ ایکسپلورر نہیں ہوتا۔ :monkey:
سیکیورٹی کے سیانے بابے کہتے ہیں کہ:
Internet Explorer is the reason anti-virus software exist. :laughing:
 

محمد سعد

محفلین
ایف ٹی پی کے لیے فائل زیلا بھی دستیاب ہے لینکس پر اب۔ اور میرا پہلا انتخاب یہی ہوتا ہے۔
میرے بیشتر پسندیدہ اطلاقیوں کے انتخاب کی ایک اہم وجہ ان کی کم وزن میں مطلوبہ کام کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اگر میرا کام کم وزن اوزاروں کے ساتھ ہو رہا ہو تو میں عموماً انہیں زیادہ سہولیات والے نسبتاً بھاری اوزاروں پر ترجیح دیتا ہوں۔ اور ایف ٹی پی میں ویسے بھی میرا کوئی زیادہ کام نہیں ہوتا کہ جس کے لیے مجھے اضافی سہولیات کی ضرورت پڑے۔ :)
 

محمد سعد

محفلین
ہاہاہاہا،
Internet Explorer is the reason Internet became so popular and widely used by billions!
Where is netscape navigator can u remember?

ورلڈ وائیڈ ویب کو انٹرنیٹ ایکسپلورر نے نہیں، بلکہ NCSA Mosaic نے مقبول عام بنایا اور عام صارف کی رسائی اس تک ممکن بنائی۔ اس کی ابتداء National Center for Supercomputing Applications میں ہوئی تھی۔
NCSA Mosaic کے کچھ مصنفین نے بعد میں NCSA کو چھوڑ کر اپنا ایک ادارہ شروع کیا جسے شروع میں Mosaic Communications Corporation کا نام دیا گیا لیکن بعد میں نام بدل کر Netscape Communications Corporation کر دیا گیا۔ Netscape Navigator انہی کی پیداوار ہے۔
NCSA Mosaic کی ٹیکنالوجی اور ٹریڈمارکس کو Spyglass کمپنی نے لائسنس کرایا تھا تاکہ اپنا براؤزر شروع کر سکے۔ اسے Spyglass Mosaic کا نام دیا گیا (لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود وہ NCSA Mosaic کے کوڈ پر مبنی نہیں تھا)۔

1995 میں جب مائیکروسافٹ نے نیٹ سکیپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھی تو تب انہیں خیال آیا کہ اس سلسلے میں کچھ کیا جائے۔ بل گیٹس کے اپنے الفاظ ہیں (1995 میں)۔
"A new competitor 'born' on the Internet is Netscape. Their browser is dominant, with 70 percent usage share, allowing them to determine which network extensions will catch on. They are pursuing a multi-platform strategy, where they move the key API into the client to commoditize the operating system."
جیسا کہ ان الفاظ میں واضح ہے، اس وقت نیٹ سکیپ نیویگیٹر کو 70 فیصد کمپیوٹر صارف استعمال کر رہے تھے۔ اور ابھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وجود ہی نہیں تھا۔

پوری دنیا پر اجارہ داری قائم کرنے کے لیے مائیکروسافٹ کو اس "خطرے" سے نمٹنا تھا۔ اور اس کے لیے ان کو ایک ویب براؤزر کی ضرورت تھی۔ اور چونکہ خود سے کوئی چیز تیار کرنے میں محنت لگتی ہے، اس لیے 1995 میں Spyglass Mosaic کو بیس لاکھ ڈالر میں خرید کر اسی کو کچھ تبدیلیاں کرنے اور نام بدلنے کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نام سے جاری کر دیا۔

اگر مزید تفصیلات درکار ہوں تو یہاں پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Mosaic_(web_browser)
http://www.reference.com/browse/wiki/Mosaic_(web_browser)

باقی رہا آپ کا یہ سوال کہ نیٹ سکیپ آج کہاں ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ مائیکروسافٹ اپنے کاروباری حریفوں کو مختلف حربوں کے ذریعے ختم کرنے میں ماہر ہے۔ اور نیٹ سکیپ اس معاملے میں کوئی اکیلا نہیں ہے۔ یہاں تک کہ DOS آپریٹنگ سسٹم بھی مائیکروسافٹ کی اپنی پیداوار نہیں تھی۔ بلکہ اسے بھی کسی اور شخص سے خریدا گیا تھا جس نے دراصل Gary Kildall کے CP/M آپریٹنگ سسٹم کی ایک نقل تیار کی تھی۔ اور انہی کمینے حربوں کا نتیجہ تھا کہ CP/M کا نام و نشان تک نہ رہا۔ حالانکہ مائیکروسافٹ کو اس پر بہ آسانی کاپی رائٹ شاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی سزا مل سکتی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی کسی کا مذاق نہ اڑاؤں۔ کیونکہ بعد میں اگر بندہ غلط ثابت ہو جائے تو بڑی بیستی ہوا کرتی ہے جی۔ :-P
 
انٹرنیٹ ایکسپلورر زیادہ تر مشینوں میں اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ زیادہ تر اینڈ یوزر مشینیں ونڈوز لوڈڈ‌ ہوتی ہیں اور ان میں انٹرنیٹ ایکسپلورر پری پیکیجڈ‌ آتا ہے۔ میں دوسرے ملکوں کا تو نہیں جانتا لیکن ہندوستان میں کمپیوٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اس کا علم ہی نہیں کہ کہ ویب براؤزنگ کے لئے اس کے علاوہ بھی کوئی آپشن موجود ہے۔ اس کے باوجود انٹرنیٹ ایکسپلورر یوزرس کی روز بروز گھٹتی شرح‌ کئی ویب سائٹس پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

مجھے یوں‌ تو مائکرو سافٹ سے کوئی پرخاش نہیں ہے پر یہ کہنا کہ انٹرنیٹ کا رواج انٹرنیٹ ایکسپلورر کی وجہ سے ہوا غیر مناسب لگتا ہے۔

انٹرنیٹ ایپلیکیشنز میں بھاری اضافہ اور انقلاب تب آیا جب جاوا اسکرپٹ نے جنم لیا۔ اور ظاہر ہے یہ کریڈٹ نیٹ اسکیپ نیویگیٹر کو جاتا ہے۔ اس کی دیکھا دیکھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پیدا کردہ وی بی اسکرپٹ تو اپنی موت آپ مر گیا۔ ابھی چند ماہ قبل جاوا اسکرپٹ کے حوالے سے پوری ویب ڈیویلپر دنیا میں مشہور شخصیت کی جاوا اسکرپٹ کی کتاب پڑھ رہا تھا پی پی کے آن جاوا اسکرپٹ۔ اور اس میں ایک چیپٹر براؤزرس کی تاریخ پر مبنی بھی تھا۔ انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ 1996 تا 1999 کے دورانئے میں‌ براؤزرس کی دو بڑی کمپنیوں نیٹ اسکیپ اور مائکروسافٹ نے اس دوران انکمپیٹبلٹی پر کام کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے عمداً مختلف امپلیمینتیشن کرتے تھے تاکہ صارفین سب کچھ چھوڑ کر صرف انھیں اپنا لیں۔ کوئی درمیانی راستہ نہیں چھوڑتے تھے۔ اس دورانیئے کو براؤزر وار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اور آج تک براؤزرس پر ان کالے دنوں کے اثرات باقی ہیں جو اکثر ویب ڈیویلپرس کی نیند روزآنہ حرام کرتے ہیں۔

مائکروسافٹ کے حوالے سے اتنا علم ہے کہ اجاکس جو کہ ماڈرن ویب ڈیویلپمینٹ میں کافی استعمال ہوتا ہے اس کا خالق مائکروسافٹ ہے۔ اور بلا شبہہ یہ ایک کارنامہ ہے۔
 
Top