لینکس کیا ہے؟ یہ ونڈو سے کیوں بہتر ہے؟ آپ کو لینکس کیوں استعمال کرنا چاہیے؟ ویڈیو گائیڈ

شاہ معین الدین نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 6, 2018

  1. شاہ معین الدین

    شاہ معین الدین محفلین

    مراسلے:
    19
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ایک وقت تھا کہ اردو ویب کا لینکس کارنر کافی فعال تھا۔ بڑے بڑے لوگ یہاں نظر آتے تھے اور ہم سہمے سہمے پھرتے کہ ہمیں نا تو لینکس کا پتا تھا اور نہ ہی بڑے لوگوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور پھر پتا نہیں کیا ہوا، لینکس کارنر ویران سا ہوگیا پر فکر کی بات نہیں کیوں کہ میں آ گیا ہوں اپنی سی کوشش کرنے اور امید کرتا ہوں کہ اس کوشش میں کامیاب ٹھہروں گا۔

    تو جناب، میں پچھلے دو سال سے مسقتل لینکس یوزر ہوں۔ اس دوران ونڈو کی شکل بھی نہیں دیکھی اور اس سے قبل اگرچہ رسمی تعلیم کمپیوٹر کے شعبے میں ہی تھی لیکن کبھی لینکس سے واسطہ نہ پڑا ۔ بہرحال وہ تو زمانہ جاہلیت کی باتیں ہیں جب میں ونڈو کو چوری کر کے استعمال کرتا تھا۔ الحمداللہ اب اس طرح کے کاموں سے محفوظ ہوں اور لینکس کا دیوانہ ہوں۔

    اردو ویب کا لینکس کارنر ویران دیکھ کر یہ خیال آیا کیوں نہ کچھ خاص ہو جائے تو اس سلسلے کی پہلی کڑی حاضر ہے۔ امید ہے مبتدی حضرات کے علم میں لینکس کے متعلق اضافہ ہو گا اور تجربہ کار حضرات اس سب کو بہتر کرنے کے سلسلے میں اپنے مفید مشوروں سے نوازیں گے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. شاہ معین الدین

    شاہ معین الدین محفلین

    مراسلے:
    19
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    استعمال کرنے کے بعد بتائیے گا کہ یہ او ایس آپ کو کیسا لگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    3,060
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ماشاء اللہ بہت جان دار ویڈیو ہے۔غالباً پہلا شائق اور سبسکرائبر ہوں۔
    کیا، کیوں، کیسے میں پہلے دو کے بعد اب کیسے پر ویڈیو ہی اصل سفر کا آغاز ہوسکتا ہے کیوں کہ جب تک استعمال کا بخوبی علم نہ ہو، فائدہ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ لینکس پر کئی ویڈیوز اور مضامین کے پڑھنے کے باوجود نہیں گیا لیکن اب جانے کا پختہ ارادہ کیا ہے۔ چینل بھی سبسکرائب کررہاہوں۔ امید ہے یہ سلسلہ اسی طرح جان دار رہے گا۔
    اردو کمیونٹی میں ایک مفید چینل کے اضافے پر بہت شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  4. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت سالوں سے لینکس انسٹال کرنے کا ارادہ کیا ہوا تھا، لیکن سستی آڑے آئی۔ اب لگتا ہے کہ انسٹال کرنی ہی پڑے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. شاہ معین الدین

    شاہ معین الدین محفلین

    مراسلے:
    19
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریہ آصف بھائی۔ آپ کو چینل پر اوبنٹو پر انسٹالیشن گائیڈ بھی مل جائے گی، وہیں سے ابتدا کیجیے۔ انشاءاللہ لینکس اور کمپیوٹر کے دیگر موضوعات پر روزانہ ویڈیو آتی رہیں۔ پسندیدگی کا شکریہ

    ضرور کیجیےبھائی، آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    شکریہ جناب۔
    بس ہمارے سوالات سے تنگ نہ آنے کے لئے ہمت درکار ہو گی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  7. شاہ معین الدین

    شاہ معین الدین محفلین

    مراسلے:
    19
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    آزمائیے جناب ہماری ہمت کو، انشاءاللہ مایوس نہیں ہوں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. asakpke

    asakpke محفلین

    مراسلے:
    287
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
  9. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
  10. ورک

    ورک محفلین

    مراسلے:
    4
    کونسا ڈسٹرو نئے صارف کیلئے بہتر ہے؟
     
  11. asakpke

    asakpke محفلین

    مراسلے:
    287
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میرے خیال سے لینکس منٹ بہترین ہے
     
    • متفق متفق × 1
  12. ناصر محمود 313

    ناصر محمود 313 محفلین

    مراسلے:
    213
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    لینکس منٹ یا زورِن نئے صارفین کے لیے بہتر ہیں کیونکہ ان میں ونڈوز سے ملتا جلتا انٹرفیس ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. محمد ریحان قریشی

    محمد ریحان قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں نے بہت سے لینکس ڈسٹروز استعمال کیے ہیں. Elementary OS کافی پسند آیا تھا. ونڈوز سے بہتر تو نہیں مگر مختلف ضرور کہہ سکتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. asakpke

    asakpke محفلین

    مراسلے:
    287
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میرے لیے تو ونڈوز سے بہت بہتر ہے
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر