لینکس پر مرضی کا کی بورڈ

قیصرانی

لائبریرین
صوتی کی بورڈ جو کہ لینکس یعنی اوبنتو پر ڈیفالٹ ملتا ہے، میں‌کچھ تبدیلیاں کرنی ہیں۔ کوئی دوست جو مدد کر سکے یا نیا کی بورڈ بنا دے؟

ؤ کو شفٹ ڈبلیو پر (ابھی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے)
ئ کو نارمل یو پر (ابھی وہ شفٹ اور نارمل دونوں یو پر ء دکھاتا ہے)
ہ کو نارمل او پر (ابھی نارمل او بٹن دبانے کی صورت میں‌ ھ دکھائی دیتی ہے جو اکیلی حالت میں ہ دکھائی دیتی ہے لیکن دوسرے لفظ سے مل کر ھ بن جاتی ہے)

شفٹ کے ساتھ 2 دبانے پر “ آئے (ابھی یہ @ کا نشان دکھاتا ہے)
 

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
یوبنتو میں روٹ صاحب کے لیے ہر کمانڈ سے پہلے sudo لکھنے سے کام چل جاتا ہے

تختہ میں ترمیم کی کچھ تفصیل یہاں مجود ہے
help kbd customization

some linux keyboards
جیسبادی بھائی، سوڈو کی کمانڈ تو میں‌ یاد رکھے ہوئے ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سوڈو کے بعد کیا لکھنا ہے تاکہ ای ٹی سی اور اس کے سب فولڈر کاپی پیسٹ کے لئے ایکٹو ہو جائیں
 

جیسبادی

محفلین
پوری طرح مسلئہ میری سمجھ میں نہین آیا، لیکن اگر آپ نے etc میں کسی فائل کی تدوین کرنی ہے، تو اس طرح کمانڈ دیں (کسی xterm وغیرہ سے)

sudo gedit /etc/X11/xkb/symbols/ur

اگر آپ nautalius سپر یوزر کے طور پر چلانا چاہ رہے ہیں، تو اس کا بھی آپشن ہونا چاہیے، مگر میری یوبنتو سے واقفیت نہیں۔ یا کمانڈ لائن سے sudo کے ساتھ nautilus دیکھیں

sudo nautilus

یا

sudo cp ./ur /etc/X11/xkb/symbols/.
 

نعمان

محفلین
کوڈ:
gksudo nautilus

nautilus کو روٹ پرمیشنز کے ساتھ کھول دے گا اور پھر آپ تمام فولڈرز میں تمام فائلیں ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ جیسبادی بھائی اور نعمان

مجھے یہ کمانڈ ہی درکار تھی

sudo nautilus

دراصل میں نے اردو کی بورڈ کی فائل کو ادھر منتقل کرنا تھا۔ روٹ ان ایبل نہ ہونے کی وجہ سے اس فولڈر پر رائٹ پروٹیکشن تھی :(
 
Top