لینکس پر سوفٹویر کیسے انسٹال کرتے ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
کئی مرتبہ ذکر ہوا ہے کہ کمپیوٹر یوزر کچھ کوشش کرکے ایک مفت اور اچھے آپریٹنگ سسٹم یعنی لینکس کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ونڈوز کے یوزرز کو لینکس کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے ایسی ہدایات بھی اکٹھی کرنا چاہییں جن سے وہ بآسانی لینکس کے استعمال کی جانب آ سکیں۔ اس سلسلے میں ان پرابلمز کی نشاندہی اور ان کا حل فراہم کیا جانا ضروری ہے جن کا سامنا ایک عام ونڈوز یوزر کو ہو سکتا ہے۔ ہمیں یہاں اس سے متعلقہ مفید معلومات اور ہدایات اکٹھا کر لینا چاہییں۔

اس سلسلے میں میرے ذہن میں سب سے پہلے جو سوال آتا ہے وہ یہ کہ لینکس پر کوئی سوفٹویرکیسے انسٹال یا جاتا ہے۔ ونڈوز میں تو ایک انسٹالر رن کیا جاتا ہے تو اس سے خود بخود پروگرام انسٹال ہو جاتا ہے اور اس کے شارٹ کٹ‌ وغیرہ بھی بن جاتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں لینکس کی مختلف ڈسٹریبیوشنز میں مختلف پیکج فارمیٹ موجود ہیں اور سب کے استعمال کا الگ طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ سوفٹویر کو سورس سے ہی make پروگرام کے ذریعے کمپائل اور بِلڈ کرنے کا طریقہ ہے جو تجربہ کار لینکس یوزرز کے لیے معمول کی بات ہو گی لیکن نو آموز یوزرز کے لیے یہ قدرے پیچیدہ طریقہ ہے۔

لینکس کے ماہرین جیسبادی، رانا منصور اور دوسرے دوستوں سے میری درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں یہاں معلومات اکٹھی کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
میرے خیال میں ڈسٹرو کا تعین کیے بغیر بات کچھ لمبی ہو جائے گی۔ نئے لوگوں کو جو اردو کا ذوق بھی رکھتے ہیں، انھیں اس چوپال پر یوبنتو کا مشورہ دے رہے ہیں۔ جس طرح آپ نے ذکر کیا کہ تنصیب کے manager موجود ہیں، آپ کوئی بھی پیکج لاد کر، GUI کے زریعے تنصیب کر دیتے ہیں۔ make وغیرہ تو عام صارف کو ضرورت نہیں پڑنی چاہیے، کیونکہ debian کے پیکج ہر چیز کے آسانی سے دستیاب ہیں۔

نئے لوگوں کے لیے لینکس نصب کرنے کا مرحلہ ہی سب سے بڑا ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ پاکستان میں لوگ کئی دفعہ ڈسک reformat کر کے ونڈور دوبارہ نصب کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو لینکس نصب کرتے وقت کوئی خطرہ بھی محسوس نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے ونڈوز نصب کرو، پھر لینکس dual boot. اس کے بعد اگر کسی ہارڈویر کا ڈرائیور نہیں تو اسے ڈھونڈو نیٹ پر اور بتدریج اپنا لینکس کمپوٹر مکمل طور پر چالو کر لو۔ نعمان اس پورے عمل کی مثال دے چکا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میری خواہش ہے کہ اس فورم پر لینکس سے متعلقہ اردو میں ایک مفید اور بڑا ذخیرہ معلومات اکٹھا ہو جائے جو کہ نیٹ پر موجود انگریزی میں faq کا متبادل ثابت ہو سکے۔

اگرچہ مختلف ڈسٹروز میں گرافیکل پیکج منیجر موجود ہیں لیکن یہ کئی صورتوں میں ناکافی ثابت ہوتے ہیں۔ اگر مطلوبہ پروگرام اس ڈسٹرو کی پیکج فارمیٹ میں مہیا نہ ہو تو اسے سورس سے بلڈ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا۔ مجھے ایک مرتبہ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ میں ایک پروگرام کو gcc میں اس وجہ سے نہیں کمپائل کر سکا تھا کہ میرے لینکس سسٹم میں کچھ سی لائبریریز مسنگ تھیں۔ یہاں مجھے سمجھ نہیں لگ رہی تھی کہ کس طرح ان مسنگ لائبریریز کو نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرکے make کے لیے کونفگر کروں۔

جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، اس تھریڈ میں مختلف ڈسٹروز کے پیکج منیجرز rpm, deb وغیرہ کے استعمال کی تفاصیل اکٹھی کی جائیں گی اور پروگرامز کو سورس سے بلڈ کرنے کے بارے میں بھی بات ہو گی۔

لینکس کو کسٹمائز کرنے اور اس کی کرنل کمپائل کرنے پر دوسرے تھریڈز میں بات کی جائے گی۔

لینکس انسٹال کرنا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس کی انسٹالیشن اب ونڈوز کی طرح ہی آسان ہے۔ اصل چیلنج اسے انسٹالیشن کے بعد موثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔ لینکس کی انسالیشن کے مسائل پر گفتگو کے لیے ایک اور تھریڈ کھولا جا سکتا ہے جس میں مسنگ ہارڈویر ڈرائیورز کی سپورٹ شامل کرنے کے بارے میں گفتگو کی جا سکتی ہے۔
 

دوست

محفلین
جناب بالکل ایسا کیجیے۔
خصوصًا اوبنٹو پر توجہ دیجیے کیونکہ میں عنقریب اس پنگے میں پڑنے والا ہوں۔
ماشاءاللہ سے سسٹم لے لیا ہے اب سی ڈیوں کا انتظار ہے پتا نہیں کہاں رہ گئیں کوئی دس دن تو ہو گئے آرڈر دیے۔
 

نعمان

محفلین
میں جیسادی کی بات سے بالکل متفق ہوں۔ میں فی الحال صرف یوبنٹو ہی استعمال کررہا ہوں اور میرے خیال میں یوبنٹو میں سافٹویر انسٹالیشن قطعا مشکل کام نہیں۔ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ لنکس مشکل ہے۔ لنکس مشکل نہیں مختلف ہے۔ گرچہ لنکس کی ڈسٹروز بہت لچک دکھا رہی ہیں اور ونڈوز جتنا صارف دوست بننے کی کوشش کررہی ہیں لیکن چونکہ صارف ونڈوز کو ہی کمپیوٹنگ سمجھ بیٹھا ہے اسلئے دوسرے آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔

میں مسلسل یوبنٹو لنکس استعمال کررہا ہوں۔ اور مجھے نئے پیکج انسٹال کرنے یا ریموو کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ دیگر دوستوں کو یہی مشورہ دونگا کہ بالفرض اگر انہیں کسی پیکج کو انسٹال کرنے میں مشکل ہی ہو تو سب سے پہلے وہ اس پیکج کے نام کو گوگل پر سرچ کریں انہیں فورا ہی ان کی ڈسٹرو کی مناسبت سے تفصیلی انسٹالیشن ہدایت مل جائیں گی۔ جب تک آپ کی لنکس میں انٹرنیٹ کنکشن کنفگر نہ ہو تب تک ونڈوز بھی ساتھ ہی رکھیں تاکہ وقت پڑنے پر رہنمائی حاصل کرسکیں۔

اردو میں ضرور لنکس کے بارے میں مدد اور رہنمائی دستیاب ہونی چاہئے۔ خصوصا اردو ایڈیٹر، اردو فونٹ پیکجز کو یوبنٹو کے اگلے ورژن کے ساتھ ریپوزیٹریز میں شامل کروانا چاہیے۔ اور اسے مقامیانے اور مشہور کرنے کی کوشش کرنا چاہئے کیونکہ یہ بہت زیادہ صارف دوست ہے اور اس کے سپورٹ آپشنز بھی بہت اچھے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، میرا نظریہ یہ ہے کہ صارفین کو یوبنٹو اور دوسری ڈسٹروز کی فراہم کردہ سہولیات استعمال کرکے لینکس کا استعمال ضرور شروع کر دینا چاہیے، لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں لینکس کمانڈ لائن پر بھی عبور حاصل کرنا چاہیے کیونکہ جہاں GUI انٹرفیس کی فراہم کردہ سہولتوں کی حد ہوتی ہے، وہاں انہی کمانڈز سے ہی کام چلانا پڑتا ہے۔ rpm اور دوسرے پیکج منیجرز کے استعمال کی واقفیت سے سوفٹویر انسٹال کرنے میں ہی مدد نہیں ملے گی بلکہ لینکس کے لیے سوفٹویر ریلیز کرنے میں بھی یہ معلومات مدد گار ثابت ہوں گی۔
 

نعمان

محفلین
نبیل آپ کا کہنا بھی صحیح ہے۔ بنیادی کمانڈز کی معلومات لنکس اور آزاد سوفٹویر کی آزادی کا اصل لطف اٹھانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ آپکے خیال میں ایسی معلومات کہاں سے شروع کرنا چاہئے؟ کیا ایسی کوئی انگریزی ڈاکومنٹیشن آپکی نظر میں ہے اگر ہے تو ہم اسے ترجمہ کرسکتے ہیں یا اسے بنیاد بنا کر ٹیٹوریلز یا گائیڈز لکھ سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، یہ معلومات تو نیٹ پر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ صرف گوگل پر سرچ کرنے سے ہی کافی مفید روابط سامنے آ جاتے ہیں۔ اب بات صرف وقت لگانے کی اور انہیں ترجمہ کرنے کی ہے۔ میں ان روابط کو یہاں لسٹ‌ کرتا رہوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
جناب بالکل ایسا کیجیے۔
خصوصًا اوبنٹو پر توجہ دیجیے کیونکہ میں عنقریب اس پنگے میں پڑنے والا ہوں۔
ماشاءاللہ سے سسٹم لے لیا ہے اب سی ڈیوں کا انتظار ہے پتا نہیں کہاں رہ گئیں کوئی دس دن تو ہو گئے آرڈر دیے۔

دوست، CD آتے آتے تو شاید ایک دو مہینے لگ جائیں۔ جلدی ہو تو linuxpakistan.net سے آرڈر کی جا سکتی ہے، 35 روپے غالباً لگتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔
35 روپے زیادہ تو نہیں۔
میں دیکھتا ہوں دو ماہ بعد تو میرے پیپر ہیں تب کہاں اتنی فرصت ہوگی۔
 

دوست

محفلین
کر لو گل یہ تو کھل ہی نہیں رہا۔
سوفٹویر کا ربط تو ان کی ویب سائٹ سے کھل ہی نہیں رہا۔
چلے لینکس کہلانے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
جیسادی لنکس پاکستان صرف کراچی میں ہی کام کرتی ہے اور ان کے تمام ایکٹو ممبران بھی کراچی سے ہی ہیں۔ سی ڈی پینتیس روپے؟؟؟ بھائی یہ کوئی پائریسی کا مال نہیں ہے سو روپے سے کم میں کچھ نہیں ملتا۔ اور اگر آپ نارتھ یا ناظم آباد میں رہتے ہیں تو وہ آپ سے آنے جانے کا خرچہ نہیں لیتے۔ لیکن پیکج فیصل آباد بھیجنا ہو تو بہت غالبا کچھ اور پیسے بھی لگیں گے اور وقت بھی۔ شاکر سوفٹویر سمیت تمام لنک میرے پاس صحیح کھل رہے ہیں، تم ذرا لنکس پاکستان کے فورم پر ایک نظر ڈال لو اور دیکھو تمہارے شہر میں کیا آپشنز دستیاب ہیں۔
 
Top