لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

ابوشامل

محفلین
بہت خوب ۔۔۔۔۔ خوشی ہوئی۔ زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو اتنی بری طرح سمجھانے کے باوجود کامیاب کروا دیا :) ۔
ویسے آپ نے کیا ابھی اردو کی بورڈ انسٹال نہیں کیا؟ سسٹم>پریفرینسز>کی بورڈ میں جائیں اور کی بورڈ لے آؤٹ میں پاکستان کے ذیل میں اپنی مرضی کا لے آؤٹ منتخب کر لیں۔
 

ijaz1976

محفلین
کیا ابنٹو کے لئےاردومونو ٹائپ کی بورڈ مل جائے گا یا کیا کسی اور لے آئوٹ کو کسٹمائز کرکے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
میں ابھی نیا نیا ابنٹو لینکس 9.10 پر منتقل ہوا ہوں کچھ عرصہ پہلے بھی اس کو استعمال کرکے دیکھا تھا لیکن جیسااس کے بارے میں سنا تھا اس کو اس سے کمتر پایا۔
کوئی بھی چیز انسٹال کرنے کے لئے انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہے اور وہ بھی عام انٹرنیٹ کنکشن نہیں کیونکہ عام انٹرنیٹ کنکشن پر تو کوئی بھی چیز انسٹال کرتے ہوئے آپ کو گھنٹوں لگ جاتےہیں۔ ابھی کچھ دیر پہلے ہی میں اردو کی سپورٹ انسٹال کرکے فارغ ہوا ہوں جس میں مجھےوی وائرلیس پر تقریباً پونے دو گھنٹے لگ گئے جبکہ نتیجہ بھی توقع کے مطابق نہیں نکلا جو کی بورڈ (مونو ٹائپ) میں اردو ٹائپنگ کے لئے استعمال کرتا ہوں وہ اسمیں موجود ہی نہیں سرے سے :confused: یعنی وقت کا ضیاع الگ اور نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ، اکثر چیزیں ایسی ہیں کہ آپ ان کو کسی دوسرے کمپیوٹر (یعنی ونڈوز آپریٹنگ سسٹم) پر ڈائونلوڈ نہیں کرسکتے کیونکہ وہ جن کمانڈز کے ذریعے ڈائونلوڈ ہوتی ہیں وہ صرف لینکس ٹرمینل پر ہی دی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ کچھ پروگرام ایسے ہیں جو کہ اگر آپ دوسرے کمپیوٹر پر ڈائونلوڈ کر بھی لیں تو پھر ان کو مطلوبہ کمپیوٹر پر تنصیب کرنا کافی مشکل ہے یہ میں اس وجہ سے نہیں کہہ رہا کہ ان کے لئے کمانڈز مشکل ہیں بلکہ اس لئے کہ ایک پروگرام کو ڈائونلوڈ کرتے ہوئے اس کی متعلقہ کئی فائلز dependencies ڈائونلوڈ ہوتی ہیں جن کو ایک خاص ترتیب سے ہی انسٹال کرنا پڑتا ہے (یعنی سافٹ ویئر کے حجم کے ساتھ ساتھ انسٹال کرنے کی پریشانی الگ) مثال کے طور پر میں نے ابنٹو پر اکثر ویڈیو فارمیٹس کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے VLC پلیئر ایک دوسرے کمپیوٹر پر انسٹال شدہ ابنٹو کے سیم ورژن (یعنی دونوں پر ابنٹو 9.10) انسٹال تھا) پر پہلے انسٹال کیا اور پھر متعلقہ فولڈر میں سے تمام فائلیں دوسرے کمپیوٹر میں کاپی کرکے انسٹال کیں لیکن اس کے باوجود بھی کچھ فائلز کےلئے مجھےانٹرنیٹ کنکٹ کرنا پڑا یعنی یہ آف لائن یوزرز کے لئے ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے کہ وہ پروگرامز کیسے انسٹال کریں۔ ہاں میری نظرمیں اس کا ایک ہی فائدہ ہے کہ یہ ایک فری اور اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے لیکن یہ عام یوزر کے استعمال کی اکثر چیزوں سے محروم ہے، مثال کے طور پر اگرمیں ملٹی میڈیا پروگرامز یا کچھ اور اہم پروگرام جو رسٹرکٹڈ شمار کئے جاتےہیں انسٹال کرنا چاہوں تو مجھے ایک تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن یعنی ڈی ایس ایل کی ضرورت ہوگی جس کا ماہانہ خرچ تقریباً 1200 روپے تک ہے میرے خیال میں ایک سال میں میں جتنے پیسے ڈی ایس ایل پر خرچ کروں گا اس سے کم پیسوں میں ونڈوز کا لائسنس پرچیز کیا جاسکتا ہے۔
یہ سیکورٹی کے اعتبار سے ایک اچھا آپریٹنگ سسٹم ہے لیکن ابھی یوزر فرینڈلی اور آسانی کے لحاظ سے ونڈوز سے کوسوں دور ہے اگر اس میں کم از کم ہر قسم کے پروگرام کو آف لائن انسٹال کرنے کی ہی سہولت ہوتی تو پھر بھی بہتر تھا لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ سے یہ میرے جیسے کم آمدنی والے بندے کے لئے اس کو استعمال کرنا بہت مشکل ہے، کاش اس کے سافٹ ویئرز (رسٹرکٹڈ سافٹ ویئرز) کی پوری پوری سی ڈیز ہی آن لائن مل سکتیں تو چلو کم از کم بندہ کسی دوست کے ذمے لگا کر ڈائونلوڈ کروا لیتا ہے یا پھرمارکیٹ سے ہی مل جاتیں لیکن یہاں تو طریقہ کارہی الٹا ہے جو بیچارہ ابنٹو یا لینکس کو استعمال کررہا ہو اس کے لئے فرض ہے کہ اس کے پاس انٹرنیٹ کا اچھی سپیڈ والاکنکشن بھی ہو حالانکہ ونڈوز کو کافی عرصہ سے استعمال کر رہا ہوں مجھے بہت کم کوئی چیز اپنے سلو انٹرنیٹ کنکشن پر ڈائونلوڈ کرنی پڑتی ہے۔
ان تمام مسائل کا حل اگر کوئی بیان کرسکے تو اس کی ایسے ابنٹو لینکس استعمال کرنے والوں جن کے پاس انٹرنیٹ کا کنکشن نہیں ہے پر خصوصی مہربانی ہوگی۔
اللہ لینکس استعمال کرنے والوں پر رحم فرمائے (آمین)
والسلام
 

ابوشامل

محفلین
اعجاز! لینکس پر آپ کی کوششیں خوش آئند ہیں لیکن آپ کا کہنا درست ہے کہ ایک اچھے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر لینکس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اس کی وجہ ظاہر ہے کہ یہی ہے کہ لینکس کیونکہ بہت زیادہ استعمال نہیں ہوتا اس لیے اس کے سافٹ ویئرز سی ڈیز کی صورت میں مارکیٹ میں دستیاب نہیں جبکہ اس کے مقابلے میں ونڈوز کے جعلی اور چوری شدہ سافٹ ویئرز کی بھرمار ہے۔ اسی وجہ سے لینکس کے صارفین کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ویسے مجھے یہ پڑھ کر حیرت ہوئی کہ آپ کو صرف اردو کی بورڈ کی انسٹالیشن میں گھنٹے لگ گئے؟ آپ کس طریقے سے انسٹال کر رہے تھے کی بورڈ؟ لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا وی وائرلیس لینکس پر چل گیا :) ویسے اب ونڈوز بھی انٹرنیٹ پر بہت زیادہ منحصر ہوتی جا رہی ہے، آپ کو اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو محفوظ تر بنانے کے لیے اور ونڈوز لائیو اسینشل وغیرہ کے لیے لازماً انٹرنیٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
میڈیا فائلزنہ چلنے کا سبب دراصل مائیکروسافٹ اور دیگر کاپی رائٹڈ کمپنیاں ہی ہیں جنہوں نے اوبنٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث اس کی راہ میں روڑے اٹکائے اور یوں اوبنٹو ایم پی تھری اور دیگر کاپی رائٹڈ مواد کو چلانے کے لیے ضروری کوڈیکس سے محروم ہو گیا لیکن اس کا حل بہت آسان ہے آپ کو اوبنٹو سافٹویئر سینٹر سے صرف اوبنٹو ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز کی ایک فائل تھوڑی سی محنت سے انسٹال کرنا ہوگی اور بس، ہر فائل آپ کے کمپیوٹر پر چلنا شروع ہو جائے گی۔
"یوزر فرینڈلی" کے حوالے سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہر شخص اس کی الگ تشریح کرے گا، آپ کو شاید یاد ہو کہ جب آپ نے پہلی مرتبہ ونڈوز استعمال کی ہوگی تو آپ کو وہ کتنی "یوزر فرینڈلی" لگی ہوگی :) جو چیز نئی ہوتی ہے اس سے مانوس ہونے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے۔ شروع میں جب میں نے اوبنٹو کا استعمال شروع کیا تو آپ ہی کی طرح ان مسائل سے دوچار ہوا، کئی مرتبہ ٹھکرایا بھی، پھر انسٹال بھی کیا، کبھی کچھ اچھا لگا کبھی کچھ بہت ہی برا لگا۔ لیکن محفل اور دیگر فورمز پر محمد علی مکی، شاکر عزیز، محمد سعد اور دیگر ساتھیوں کی کوششوں سے آج جا کر اس قابل ہوئے ہیں آپ جیسے نو آموزوں کی باتوں کے مسائل کو کچھ سمجھ سکیں اور چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں انہیں کچھ سمجھابھی سکیں۔
 
بغیر ٹھیک ٹھاک انٹرنیٹ کنکشن کے لینکس کا استعمال واقعی قدرے مشکل ہے۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو ایک دو دن کے لئے کسی فاسٹ انٹرنیٹ کنکشن سے منسلک کر کے اپنی بنیادی ضروریات کے مطابق سسٹم کو کنفیگر کر لیا جائے۔ اس کے بعد جب یہ اسٹیبل حالت میں ہو تو عام رفتار کے کنکشن کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ جہاں تک ریپوزیٹریز سے علیحدہ پیکیجز ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرنے کی بات ہے تو اس کے پیچھے کئی بڑے فائدے ہیں۔ اول تو یہ کہ اس طرح لینکس مشینیں وائرسیز سے محفوظ رہتی ہیں۔ اور ریپازیٹری میں سافٹوئیر باقاعدہ ٹیسٹنگ کے بعد ہی شامل کیئے جاتے ہیں۔ اور چونکہ تمام سافٹوئیر ان ریپوزیٹریز میں دستیاب ہوتے ہیں اس لئے عموماً کامن لائبریریز کا علیحدہ پیکج بنا دیا جاتا ہے تاکہ مشترکہ مقام سے حاصل کر لی جائیں بجائے اس کے کہ جن جن پیکیجیز میں ان کی ضرورت ہے سبھی میں ان کی ڈپلیکیٹ کاپی رکھی جائے۔ اس طرح علیحدہ رکھنے کا ایک فائدہ اور ہے کہ جب بھی کسی لائبریری پیکیج میں کوئی بہتری کی جاتی ہے تو اسے صرف ایک پیکیج میں کرنا رہتا ہے اور دوسرے پیکیجیز جو اس پر تکیہ کرتے ہیں وہ وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں‌اور نئی تبدیلیوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ظاہر ہے اس سارے معاملے میں آپ کے مسائل کا سیدھا حل نہیں ہے۔ لیکن آپ کو یہ ضرور واضح ہو جائے گا کہ یہ ایسا کیوں ہے۔ جب کہ کامرشیل کمپنیاں مثلاً ونڈوز کی ترجیح اینڈ یوزر کی سہولت ہوتا ہے اسٹینڈرڈ نہیں۔ اور یوں ان کا نظام ایک غلطی کو سدھارنے کے لئے دوسری غلطی کا پیوند لگانا ہوتا ہے۔ بہر کیف عموماً لوگ کسی اور متبادل نظام کے عدم دستیابی کے باعث اسی کے عادی ہو چکے ہیں۔ میرے لئے دو چار دن میں اپنے سسٹم کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھال کر سالوں تک بلا کسی مشکل چلانا اس سے کہیں زیادہ آسان ہے کہ ہر دوسرے دن وائرسیز کی مار سہوں اور باسانی دستیاب اینٹی وائرسیز سے اس کا علاج کر لوں۔

میں نے غالباً پہلے بھی مشورہ دیا ہے کہ ونڈوز کی طرف سے آنے والے صارفین کو چاہئے کہ فیڈورا استعمال کریں کے ڈی ای ڈیسکٹاپ کے ساتھ۔ اس کے دو فائدے ہونگے۔ ایک تو اس کے پیکیج میں پہلے سے ہی بیشمار ٹولز اور ایپلیکیشنز موجود ہوتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ کے ڈی ای ڈیسکٹاپ ونڈوز صارفین کے ونڈوز ایکسپیرئینس کے زیادہ قریب ہوگا۔
 

ابوشامل

محفلین
ہمم ۔۔۔ ابن سعید کا مشورہ صائب لگتا ہے۔ اعجاز صاحب اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو یہاں رینبو سینٹر میں با آسانی فیڈورا اور سوسی وغیرہ کی ڈی وی ڈیز دستیاب ہیں جن کے ساتھ بڑی تعداد میں سافٹ ویئرز بھی موجود ہیں۔ اگر اسے استعمال کیا جائے تو بہت اچھا رہے گا۔ اوبنٹو کا مشورہ میں اس لیے دیتا ہوں کہ اردو کمیونٹی میں اس کے صارفین زیادہ ہیں اس لیے کہیں بھی کوئی مسئلہ ہونے کی صورت میں با آسانی مدد مل جاتی ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
ابو شامل بھائی آپ کی ریپلائی کے اقتباس کے ساتھ بندہ کا جواب کچھ یوں ہے
’’ویسے مجھے یہ پڑھ کر حیرت ہوئی کہ آپ کو صرف اردو کی بورڈ کی انسٹالیشن میں گھنٹے لگ گئے؟ آپ کس طریقے سے انسٹال کر رہے تھے کی بورڈ؟ لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا وی وائرلیس لینکس پر چل گیا :)‘‘
ابو شامل بھائی میں کی بورڈ انسٹال نہیں کررہا تھا بلکہ وہ تو ابھی کرنا ہے میں دراصل اردو کی سپورٹ انٹرنیٹ سے ڈائونلوڈ کررہا تھا جس پر اتنا وقت لگا کیونکہ بائی ڈیفالٹ اس میں اردو کی سپورٹ انسٹال نہیں تھی، کی بورڈ کا معاملہ یہ ہے کہ میں کمپوزنگ کے لئے انپیج مونو ٹائپ کی بورڈ لے آئوٹ استعمال کرتا ہوں جو کہ ونڈوز میں یونیکوڈ کے لئے بھی آسانی سے مل جاتاہے جبکہ لینکس کے لئے اگر مل جائے یا نیا کی بورڈ لے آئوٹ بنایا جاسکتا ہو تو رہنمائی فرمائیں کیونکہ ونڈوز میں مائیکرو سافٹ کی بورڈ لے آئوٹ کری ایٹر کے ذریعے اپنی مرضی کا لے آئوٹ بنایا جاسکتا ہے کسی بھی زبان کے لئے جس کی سپورٹ شامل ہو۔
دوسری بات وائرلیس کے لئے wvdial کو انسٹال کرنےمیں کئی دن لگے تھے بہر حال ہم نے بھی ہمت نہیں ہاری اور آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا۔

’’ میڈیا فائلزنہ چلنے کا سبب دراصل مائیکروسافٹ اور دیگر کاپی رائٹڈ کمپنیاں ہی ہیں جنہوں نے اوبنٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث اس کی راہ میں روڑے اٹکائے اور یوں اوبنٹو ایم پی تھری اور دیگر کاپی رائٹڈ مواد کو چلانے کے لیے ضروری کوڈیکس سے محروم ہو گیا لیکن اس کا حل بہت آسان ہے آپ کو اوبنٹو سافٹویئر سینٹر سے صرف اوبنٹو ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز کی ایک فائل تھوڑی سی محنت سے انسٹال کرنا ہوگی اور بس، ہر فائل آپ کے کمپیوٹر پر چلنا شروع ہو جائے گی۔‘‘
وہ ایک فائل کونسی ہے جسے تھوڑی سی محنت سے انسٹال کرنے کے بعد ہر فارمیٹ (ویڈیو، آڈیو) چلنا شروع ہوجائے گا ویسے میں نے وی ایل سی اور موویڈا انسٹال کرلیا ہے موویڈا میں ابھی تک کوئی ویڈیو چلانے میں ناکام رہا ہوں، وی ایل سی میں ویڈیو چلتی توہے لیکن وہ رزلٹ نہیں جوونڈوز کا ہے۔

’’ "یوزر فرینڈلی" کے حوالے سے اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہر شخص اس کی الگ تشریح کرے گا، آپ کو شاید یاد ہو کہ جب آپ نے پہلی مرتبہ ونڈوز استعمال کی ہوگی تو آپ کو وہ کتنی "یوزر فرینڈلی" لگی ہوگی :) ‘‘
یوزر فرینڈلی سے میری مراد یہ ہے کہ ونڈوز میں گرافیکل انٹرفیس کے ذریعے سے تقریباً اکثر کام ہونا ممکن ہوتاہے مثلاً پروگرامز وغیرہ انسٹال کرنا، ڈرائیورز اور اسی طرح کے دیگر امور جبکہ لینکس میں مرکزی کاموں کے لئے ٹرمینل سے رجوع کرنا پڑتا ہے جس کے لئے کمانڈز آپ کو یاد ہونی چاہئیں،یعنی ونڈوز میں جو کام چند کلک کرتے ہیں لینکس میں وہی کام کرنے کے لئے کمانڈز کی پوری پوری لائنیں دینی پڑتی ہیں، ظاہر ہے کلک کرنا آسان ہے اور اس کی نسبت ان مختلف قسم کی کمانڈز کو یاد رکھنا مشکل اور کمانڈز لکھنے میں وقت زیادہ لگتاہے بہ نسبت کلک کرنے کے۔

’’جو چیز نئی ہوتی ہے اس سے مانوس ہونے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے۔ شروع میں جب میں نے اوبنٹو کا استعمال شروع کیا تو آپ ہی کی طرح ان مسائل سے دوچار ہوا، کئی مرتبہ ٹھکرایا بھی، پھر انسٹال بھی کیا، کبھی کچھ اچھا لگا کبھی کچھ بہت ہی برا لگا۔ لیکن محفل اور دیگر فورمز پر محمد علی مکی، شاکر عزیز، محمد سعد اور دیگر ساتھیوں کی کوششوں سے آج جا کر اس قابل ہوئے ہیں آپ جیسے نو آموزوں کی باتوں کے مسائل کو کچھ سمجھ سکیں اور چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں انہیں کچھ سمجھابھی سکیں۔‘‘
جی یہ بات تو ٹھیک ہے ہم بھی ’’پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ‘‘ کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

ابو شامل بھائی کیا انٹرنیٹ پرعلیحدہ سے ابنٹو کے سافٹ ویئرز کی کولیکشنز سی ڈیز یا آئی ایس او امیجز یا زپ فارمیٹ میں نہیں ملتیں جس کو کسی تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن سے ڈائونلوڈ کرلیاجائے جس میں ضرورت کے تمام ’’رسٹرکٹڈ‘‘ پروگرامز موجود ہوں جن کو بعد میں آف لائن رہتے ہوئے بھی انسٹال کیا جاسکے،
دوسرے مونو ٹائپ کی بورڈ لے آئوٹ والے مسئلہ کا کوئی حل نکالیں ورنہ لینکس پراردو میرے لئے تو خواب ہی ہوگا کیونکہ میں اب نیاکی بورڈ لے آئوٹ پریکٹس کرنے سے تو رہا میری سپیڈ تو مونو ٹائپ پر ہی بنی ہوئی ہے۔
اللہ آپ کو اور تمام مسلمانوں کو خوشیاں اور آسانیاں تقسیم کرنےکی توفیق عطا فرمائے (آمین)
شکریہ
والسلام
 
سافٹوئیر انسٹال کرنے کے لئے آپ کو صفر کمانڈز کی ضرورت ہے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ پیکیج مینیجر کا انتہائی موزوں گرافیکل انٹرفیس موجود ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل بھائی میں کی بورڈ انسٹال نہیں کررہا تھا بلکہ وہ تو ابھی کرنا ہے میں دراصل اردو کی سپورٹ انٹرنیٹ سے ڈائونلوڈ کررہا تھا جس پر اتنا وقت لگا کیونکہ بائی ڈیفالٹ اس میں اردو کی سپورٹ انسٹال نہیں تھی، کی بورڈ کا معاملہ یہ ہے کہ میں کمپوزنگ کے لئے انپیج مونو ٹائپ کی بورڈ لے آئوٹ استعمال کرتا ہوں جو کہ ونڈوز میں یونیکوڈ کے لئے بھی آسانی سے مل جاتاہے جبکہ لینکس کے لئے اگر مل جائے یا نیا کی بورڈ لے آئوٹ بنایا جاسکتا ہو تو رہنمائی فرمائیں کیونکہ ونڈوز میں مائیکرو سافٹ کی بورڈ لے آئوٹ کری ایٹر کے ذریعے اپنی مرضی کا لے آئوٹ بنایا جاسکتا ہے کسی بھی زبان کے لئے جس کی سپورٹ شامل ہو۔
اردو کی سپورٹ سے شاید آپ کی مراد مکمل اردو لے آؤٹ ہے، کیونکہ کی بورڈ اور فونٹ انسٹال کرنا تو اوبنٹو پر صرف چند منٹوں کی کہانی ہے، اس کے برعکس ونڈوز ایکس پی میں الگ سی ڈی بھی درکار ہوتی ہے اور ری اسٹارٹ بھی کرنا پڑتا ہے۔ بہرحال اگر آپ اپنا کی بورڈ موڈیفائی کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ایکسپلورر یعنی ٹرمینل میں یہ کمانڈ لکھیں gksudo nautilus اس کمانڈ کا مطلب ہے کہ آپ روٹ کے طور پر اپنا ایکسپلورر یعنی ناٹیلس چلانا چاہ رہے ہیں۔ یہ آپ سے پاس ورڈ مانگے گا آپ دیں گے تو ایک ونڈو کھلے گی جس کے ایڈریس بار میں آپ یہ لوکیشن دیں گے
/usr/share/X11/xkb/symbols
یہاں تمام کی بورڈ لے آؤٹس موجود ہیں جو اوبنٹو میں ہوتے ہیں۔ اس میں pk نامی فائل ہوگی جس میں تین اردو کی بورڈز فونیٹک، این ایل اے اور کرلپ موجود ہیں اور جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو مونوٹائپ درکار ہے، جو اس فہرست میں موجود نہیں۔ اب مجھے بالکل درست طریقہ تو نہیں معلوم لیکن اس میں آپ کو اپنا کی بورڈ شامل کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے آپ کو اپنے حروف کی یونیکوڈ ویلیوز معلوم ہونی چاہیں۔ کیونکہ میں نے کبھی اس طریقے سے کی بورڈ شامل نہیں کیا تو اس وقت نہیں بتا سکتا۔ اگر کوئی ساتھی آپ کو اس کی موڈیفائیڈ فائل دے سکے جس میں مونوٹائپ کی بورڈ شامل ہو تو آپ کو صرف فائل ری پلیس کرنا ہوگی اور آپ کا کی بورڈ شامل ہو جائے گا۔


وہ ایک فائل کونسی ہے جسے تھوڑی سی محنت سے انسٹال کرنے کے بعد ہر فارمیٹ (ویڈیو، آڈیو) چلنا شروع ہوجائے گا ویسے میں نے وی ایل سی اور موویڈا انسٹال کرلیا ہے موویڈا میں ابھی تک کوئی ویڈیو چلانے میں ناکام رہا ہوں، وی ایل سی میں ویڈیو چلتی توہے لیکن وہ رزلٹ نہیں جوونڈوز کا ہے۔
آپ اس لنک پر جائیے، یہاں تفصیلا تمام ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز انسٹال کرنے کا طریقہ موجود ہے۔ یا پھر صرف ذیل کے لنک پر کلک کر دیجیے، ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز انسٹال ہو جائیں گے
اوبنٹو ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز انسٹال کیجیے

یوزر فرینڈلی سے میری مراد یہ ہے کہ ونڈوز میں گرافیکل انٹرفیس کے ذریعے سے تقریباً اکثر کام ہونا ممکن ہوتاہے مثلاً پروگرامز وغیرہ انسٹال کرنا، ڈرائیورز اور اسی طرح کے دیگر امور جبکہ لینکس میں مرکزی کاموں کے لئے ٹرمینل سے رجوع کرنا پڑتا ہے جس کے لئے کمانڈز آپ کو یاد ہونی چاہئیں،یعنی ونڈوز میں جو کام چند کلک کرتے ہیں لینکس میں وہی کام کرنے کے لئے کمانڈز کی پوری پوری لائنیں دینی پڑتی ہیں، ظاہر ہے کلک کرنا آسان ہے اور اس کی نسبت ان مختلف قسم کی کمانڈز کو یاد رکھنا مشکل اور کمانڈز لکھنے میں وقت زیادہ لگتاہے بہ نسبت کلک کرنے کے۔
مجھے تین سال ہو گئے ہوں گے لینکس استعمال کرتے ہوئے۔ بہت کم ہی مواقع ایسے آتے ہیں جب آپ کو کمانڈ ڈالنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ خصوصا اس وقت جب آپ کو root privileges درکار ہوں اس کے لیے gksudo کی کمانڈ استعمال کرتا ہوں۔ جیسا کہ اگر مجھے nautilus کو روٹ اختیارات کے ساتھ چلانا ہو تو ٹرمینل میں یہ لکھتا ہوں gksudo nautilus اور پاس ورڈ دے کر کام کر لیتا ہوں۔ اس کے علاوہ کوئی اور کمانڈ کم از کم میرے استعمال میں نہیں آتی :)

ابو شامل بھائی کیا انٹرنیٹ پرعلیحدہ سے ابنٹو کے سافٹ ویئرز کی کولیکشنز سی ڈیز یا آئی ایس او امیجز یا زپ فارمیٹ میں نہیں ملتیں جس کو کسی تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن سے ڈائونلوڈ کرلیاجائے جس میں ضرورت کے تمام ’’رسٹرکٹڈ‘‘ پروگرامز موجود ہوں جن کو بعد میں آف لائن رہتے ہوئے بھی انسٹال کیا جاسکے،
میں نے کراچی کی مختلف دکانوں پر تو اوبنٹو کی ڈی وی ڈیز دیکھی ہيں جس میں سافٹ ویئر کی بہت بڑی کلیکشن موجود ہوتی ہے۔ ممکن ہے کہ انٹرنیٹ پر اوبنٹو کے سافٹ ویئرز کی کلیکشن سی ڈیز کی صورت میں بھی موجود ہوں، البتہ میرے علم میں ایسا کوئي ربط نہیں ہے۔ آپ ایسا کریں کہ گوگل پر سرچ کر کے دیکھیں، ہو سکتا ہے مل جائے۔

اس کے علاوہ آخر میں آپ کو ایک اور صلاح دوں گا کہ اردو محفل کے لینکس کارنر میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل موجود ہیں۔ ان سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو بہت سارے سوالات یہاں کرنے کی حاجت ہی محسوس نہ ہو۔ ہاں اگر آپ کے مسئلے کا حل وہاں بھی موجود نہیں ہے تو پھر ضرور رجوع کریں۔
 
ایک اور مشورہ ہے محدود انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ کے حاملین کے لئے کہ انسٹالیشن کے وقت ہی انسٹال ہونے والے پیکیجیز کو کسٹمائز کر لیں۔ اور کوشش کریں کہ کم سے کم سافٹوئیر انسٹال کریں جن کے بارے میں آپ پر یقین ہوں کہ آپ کے لئے ضروری ہیں اور استعمال میں رہیں گے۔ آپ ایک بار انسٹالیشن مکمل ہو جانے کے بعد کسی بھی وقت سی ڈی/ڈی وی ڈی یا آن لائن پیکیجیز شامل یا خارج کر سکیں گے۔ کم سافٹوئیر انسٹال کرنے کے دو بڑے فائدے ہیں۔ اول تو آپ کے سسٹم کی رفتار اچھی رہتی ہے خاص کر جب بلا ضرورت ویب سرور، میل سرور، نیوز سرور، ونڈوز فائل سرور، ڈی این ایس سرور وغیرہ وغیرہ کے ڈیمن اسٹارٹ اپ کے ساتھ ہی ملحق نہ ہوں۔ دوسرا فائدہ سافٹوئیر اپڈیٹ میں ہوتا ہے۔ چونکہ اوپن سورس پروجیکٹس میں ہر روز کمیونٹی کی جانب سے بگ فکسیز، امپرومینٹس اور سیکیورٹی اپڈیٹس وغیرہ شامل کی جاتی ہیں اس لئے جتنے زیادہ پیکیجیز ہونگے اپڈیٹ کی صورت میں اتنی ہی زیادہ فائلیں ڈاؤن لوڈ ہونگی۔ لینکس کی دنیا اتنی وسیع ہے اور یہ تبدیلیاں ہمہ وقت چلتی رہتی ہیں اس لئے کبھی بھی کوئی پرفیکٹ فریز پوائنٹ نہیں ہوتا جس وقت ایک میگا پیکیج بنا لیا جائے جس میں سب کچھ پرفیکٹ ہو۔ :) ظاہر ہے سافٹوئیر کم انسٹال ہونگے تو اپڈیٹ بھی نسبتاً کم ہونگے یعنی نماز، سونے، کھانے اور بچوں کو بہلانے کے اوقات میں جب کہ عموماً مشینیں آئڈل ہوتی ہیں تب یہ اپڈیٹس انسٹال کیئے جا سکتے ہیں۔
 
Top