لینکس انسٹالیشن کا مسئلہ

ایم اسلم اوڈ نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 4, 2015

  1. زبیر حسین

    زبیر حسین محفلین

    مراسلے:
    678
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کیوں مجھے صنف نازک بنانے پر تلے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,906
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کمپیوٹرکاری کے حوالے سے کچھ ٹوٹکے ہماری جانب سے بھی حاضر ہیں: نوآموز حضرات یو ایس بی کی بجائے ونڈوز 7 کی عام ڈی وی ڈی سے ونڈوز انسٹال کرکے پہلا مرحلہ با آسانی طے کر سکتے ہیں۔ بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کا کام اوسط درجے کی شُد بُد چاہتا ہے۔ اِس کے بعد آپ اوبنٹو انٹر نیٹ سے ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔ انٹر نیٹ سے یہ کئی طرح کے فائل فارمیٹس میں دستیاب ہو سکتا ہے لہٰذا آسان ترین طریقہ پھر ڈی وی ڈی سے انسٹالیشن کا ہےجو آپ کو کم از کم پچاس طرح کے دردِ سر سے بچائے گا۔ اوبنٹو ونڈوز میں ہی انسٹال ہو جاتا ہے۔ اِس کی انسٹالیشن کے لیے سی ڈرایئو پر گنجائش کے مطابق دیے گئے آپشنز میں سے کم سے کم سائز کو منتخب کریں اورانسٹالیشن کے لیے سکرین پر لکھی ہدایات کے مطابق نیکسٹ، او کے پر کلک کرتے جایئں ۔ کمپیوٹرری سٹارٹ ہونے کے بعد انسٹالیشن پراسس مکمل ہو گا اور پھر ہر مرتبہ کمپیوٹر آن کرنے پر آپ کے پاس دو چوائسز ہوں گی، ونڈوز7 لوڈ کریں یا اوبننٹو۔ اگر آپ کی قسمت اچھی ہے تو آپ یہ آرام سے کر سکتے ہیں اور اگر آپ بہت مستقل مزاج اور دھن کے پکے ہیں تو آپ یہ ضرورکر لیں گے قسمت خواہ جیسی بھی ہواور اصل کہانی اِس کے بعد ہے جوآپ کو کوئی سیانا آدمی ہی سمجھا سکتا ہے :):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. ایم اسلم اوڈ

    ایم اسلم اوڈ محفلین

    مراسلے:
    643
    موڈ:
    Cool
    جی یہ نام ہی صنف نازک کے لئے مختص کیا جاتا ہے
     
  4. ایم اسلم اوڈ

    ایم اسلم اوڈ محفلین

    مراسلے:
    643
    موڈ:
    Cool
    جی آپ کی اس بات نے مجھے عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا ہے اب اس فورم پر کون سیانا اس نیانے کو سمجھائے گا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  5. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,906
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ کوشش شروع کر دیں ہو سکتا ہے جلد ہی ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں والا معاملہ ہو جائے۔
     

اس صفحے کی تشہیر