لک اپس جنریٹ کرنے کا اطلاقیہ 2

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کل میں نے اوپن ٹائپ فونٹ کے لک اپس جنریٹ کرنے کا ایک اطلاقیہ ریلیز کیا تو شاکرالقادری صاحب نے اس میں چند ترامیم کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ میں انہیں تبدیلیوں کے ساتھ یہ اطلاقیہ ایک مرتبہ پھر ریلیز کر رہا ہوں۔ اس کا استعمال بالکل کل جاری کردہ اطلاقیے جیسا ہے۔ اس میں بھی تمام لک اپس کا ڈیٹا پروگرام کے اندر ہی ایڈٹ کیا جا سکتا ہے اگرچہ اس پروگرام میں استعمال ہونے والا ڈیٹا قدرے مختلف ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

edit_params1.gif

اس پروگرام میں شامل لک اپس کا ڈیٹا شاکرالقادری صاحب نے فراہم کیا ہے۔ میں اس پروگرام کو بھی بمعہ سورس کوڈ ریلیز کر رہا ہوں۔


ذیل کے ترسیمہ جات کی مثال ایک مرتبہ پھر پیش کر رہا ہوں:

سلمے
جثیمو
چغلیو
سفینے
شیعیت
سہیلیا
ضحے
لہنگے
لشتیے
لیچیو


اس کے جنریٹ کردہ لک اپس ذیل میں ہیں:

کوڈ:
seen_i lam_m meem_m  bariya_f -> slmy
hha_i n1b ba_m n3a ya_m meem_m  waw_f -> jCimw
hha_i n3b ain_m n1a lam_m ya_m  waw_f -> cGliw
seen_i fa_m n1a ya_m noon_m  bariya_f -> sfiny
seen_i n3a ya_m ain_m ya_m  ba_f n2a -> xieit
seen_i ha_m ya_m lam_m ya_m  alif_f -> soiliA
saad_i n1a hha_m  bariya_f -> JHy
lam_i ha_m noon_m lam_m gaf_line  bariya_f -> longy
lam_i seen_m n3a ba_m n2a ya_m  bariya_f -> lxtiy
lam_i ya_m hha_m n3b ya_m  waw_f -> liciw

یہ جنریٹ کردہ لک اپس بھی میں اس پوسٹ میں اٹیچ کر رہا ہوں۔

والسلام
 

Attachments

  • ligature_lookups.zip
    179.7 KB · مناظر: 30
  • NastLookups.zip
    8.3 KB · مناظر: 28
  • NastLookups_src.zip
    65.8 KB · مناظر: 28

arifkarim

معطل
بہت خوب، اب نستعلیق کی دنیا میں انقلاب ہو گیا ہے۔۔۔۔۔
نبیل بھائی آپ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے:) :) :)
 
نبیل بھائی میرے خوابوں کی تعبیر کردی ہے آپنے ۔ اس اطلاقیے کی مدد سے بہت جلد نستعلیق کی دنیا میں انقلاب آنے والا ہے جسکی شدت کو سب محسوس کریں گے ۔ آپکو بہت بہت شکریہ نبیل بھائی ایک انتھائی گران قدر خدمت انجام دی ہے آپنے
 

arifkarim

معطل
نوٹ: اس اطلاقیے کی مدد سے آپ ہر نستعلیق فانٹ کو لگیچرز کا سہارا دے سکتے ہیں، بشرطیکے اسکا سورس آپکے پاس موجود ہو۔ علوی نستعلیق اور عماد نستعلیق میں بھی اسی قسم کے لک اپس لکھے گئے ہیں، مگر ماکروز کے ذریعے۔۔۔۔۔
ایک مکمل گرافک انٹرفیس کی اشد ضرورت تھی، جوآج خدا کے فضل سے نبیل بھائی نے پوری کر دی۔۔۔۔۔۔ صدا خوش رہیں!
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی!
اللہ آپ کا بھلا کرے آپ ہم سب کے لیے بہت آسانیاں پیدا کر رہے ہیں
اب لگے ہاتھوں ایک اور کام بھی کر ڈالیں
وہ یہ کہ
کسی بھی فونٹ فائل کے گلفس کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کو خود کار طور پر ایکسپورٹ کر کے ایک ٹیکسٹ فائل کی صورت میں محفوظ کرنا
اس ٹیکسٹ فائل سے بعد میں لک اپس جنریٹ کروائے جا سکیں
 

باسم

محفلین
http://fpdf.fruit-lab.de/ اس ربط کو دیکھیے یہ ٹی ٹی ایف فونٹ سے کچھ فائلیں‌بناتا ہےجو بنیادی طور پر پی ڈی ایف بنانے کے کام آتی ہیں کیا یہ فونٹ سازی کے سلسلے میں مفید ہوسکتی ہیں؟
فائلوں کو ورڈپیڈ میں کھولا جاسکتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی!
اللہ آپ کا بھلا کرے آپ ہم سب کے لیے بہت آسانیاں پیدا کر رہے ہیں
اب لگے ہاتھوں ایک اور کام بھی کر ڈالیں
وہ یہ کہ
کسی بھی فونٹ فائل کے گلفس کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کو خود کار طور پر ایکسپورٹ کر کے ایک ٹیکسٹ فائل کی صورت میں محفوظ کرنا
اس ٹیکسٹ فائل سے بعد میں لک اپس جنریٹ کروائے جا سکیں

شاکر بھائی آپ کے مطلوبہ اطلاقیے، خواہش کرنے سے پہلے ہی تکمیل ہو رہے ہیں ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا فونٹ سازوں سے سوال ہے کہ اس اطلاقیے کے ذریعے جنریٹ کردہ لک اپس کو کس طرح فونٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟ میں نے وولٹ کے ذریعے مینولی ایک فونٹ میں ایک نیا لگیچر شامل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وولٹ -> کو نہیں پہچانتا اور اس پر ایرر دیتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
میرا فونٹ سازوں سے سوال ہے کہ اس اطلاقیے کے ذریعے جنریٹ کردہ لک اپس کو کس طرح فونٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟ میں نے وولٹ کے ذریعے مینولی ایک فونٹ میں ایک نیا لگیچر شامل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وولٹ -> کو نہیں پہچانتا اور اس پر ایرر دیتا ہے۔
آپنے کونسا فانٹ استعمال کیا ہے؟ ہر فانٹ میں انیشل، میڈیل او فائنلز مختلف ہوتے ہیں۔ نیز اگر نکتوں والا نستعلیق ہے تو لک اپس میں نکتے بھی ڈالنے ہوں گے۔
بنیادی طریقہ، جوہر نستعلیق میں:
1۔ rlig_1 کے نام سے ایک Substitution بنا لیں۔ اسمیں نسخ انداز کے لک اپس بمع اعراب شامل کر دیں۔ (بعض فانٹس میں نستعلیق انداز کے داخل کرنا ضروری ہیں، انیشل، میڈیل، فائنل پر منحصر ہے)۔
۲۔ ان لک اپس کو لمبائی کے لحاظ سے سارٹ کریں یعنی جو لک اپ جتنا لمبا پہلے وہ۔ لک اپس کی تعداد ایک ٹیبل میں ہزار، ۱۵۰۰ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ ایک مثال:
b247.gif

۳۔ اگر کمپائل نہ ہو تو وولٹ کی آپشن میں یہ سیٹنگ دے کر دیکھیں:
b248.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔ میں فی الحال تو نفیس نستعلیق پر ہی تجربات کر رہا تھا۔ میں فونٹ سازی کے ورک فلو کو صرف اس لیے جاننا چاہ رہا ہوں تاکہ اس کی بہتر آٹومیشن کے لیے سکرپٹ لکھ سکوں۔
مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہزاروں کی تعداد میں لک اپس مینولی شامل کرنے پڑیں گے یا انہیں امپورٹ کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟
 

arifkarim

معطل
شکریہ عارف۔ میں فی الحال تو نفیس نستعلیق پر ہی تجربات کر رہا تھا۔ میں فونٹ سازی کے ورک فلو کو صرف اس لیے جاننا چاہ رہا ہوں تاکہ اس کی بہتر آٹومیشن کے لیے سکرپٹ لکھ سکوں۔
مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہزاروں کی تعداد میں لک اپس مینولی شامل کرنے پڑیں گے یا انہیں امپورٹ کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟

اسکام کی آسانی کیلئے ہمنے ابرار بھائی کے اطلاقیے میں مختلف فنکشنز ڈلوائے تھے۔ جو کہ جنریٹ شدہ لک اپس کو سارٹ، اور وولٹ ٹیبلز میں کنورٹ کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?27186
اور اسکا ٹیوٹوریل یہاں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29831
باقی اسمیں امپرومنٹ سے متعلق کچھ گائیڈ لائنز ابرار بھائی کو بھیج چکا ہوں۔ لیکن شاید آپ مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک آن لائن نہیں آپائے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ابرار بھائی نے اپنا اطلاقیہ اپڈیٹ کیا ہے جسمیں ایک ساتھ ہی تمام ٹیبلز وولٹ کیلئے جنریٹ کئے جا سکتے ہیں۔ :)
 
Top