لوگ کبھی کسی خان اور کبھی کسی میاں کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں۔ قاری زوار بہادر

اللہ و رسول کو خوش کرنا چاہئے۔لوگ کبھی کسی خان اور کبھی کسی میاں کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں۔ قاری زوار بہادر
ہمیں پھولوں کے ہار ملتے ہیں، ہم حلوے مانڈے کھا کر دین کے خادم بنے ہوئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان
جمعیت علمائے پاکستان جے یو پی کے سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ لوگ اللہ و رسول کو راضی کرنے کی بجائے خان اور میاں لوگوں کو راضی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز( 27 مئی 2013کو) جامع مسجد نورالاسلام ملتان چونگی لاہور میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا اللہ و رسول کو خوش کرنا چاہئے۔لوگ کبھی کسی خان اور کبھی کسی میاں کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں۔ ہمیں پھولوں کے ہار ملتے ہیں، ہم حلوے مانڈے کھا کر دین کے خادم بنے ہوئے ہیں۔ واقعہ معراج کا پیغام ہےمحنت مشقت کرو اور عروج حاصل کرو ۔نوے فی صد اہل سنت پیر بن گئے۔ محنت نہیں کرنا چاہتے۔​

رپورٹ: عبدالرزاق قادری
 
دین کی راہ میں مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے کہا کہ اس راہ میں تو پتھر پڑتے ہیں اور گالیاں ملتی ہیں لیکن ابھی وہ وقت نہیں آیا
بلکہ ابھی تک تو
ہمیں پھولوں کے ہار ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر بھی ہم دین کا کام کرنے سے کترا تے ہیں۔
 
Top