لوڈ شیڈنگ پر حکمرانوں،سیاستدانوں اور دیگر اعلیٰ افسران کے بیانات

ایک ہفتہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر دوں تو پھانسی لگا دیں: شیخ رشید
40 لاکھ افغانیوں کو پناہ دینے والوں نے آج 20لاکھ متاثرین کو تپتے صحراؤں میں چھوڑ دیا
افغانستان کو فتح کرنا روس کی طرح امریکہ کی بہت بڑی بھول ہے، عوامی اجتماع سے خطاب
راولپنڈی(ثنا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چالیس لاکھ افغانیوں کو پاکستان میں جگہ دینے والوں نے نے آج فوجی آپریشن کے بیس لاکھ متاثرین کو تپتے صحراؤں میں چھوڑ دیا ہے جو کل واپس جا کر ان سے پورا انتقام لیں گے، افغانستان کو فتخ کرنا روس کی طرح امریکہ کی بہت بڑی بھول ہے، امریکہ جلد ذلیل ہو کر افغانستان سے نکلے گا، حالات بتارہے ہیں کہ مستقبل میں باجوڑ اور سوات میں فوجی چھاؤنیاں قائم ہوں گی، پاکستان کے خلاف آگ تیزی سے کراچی اور مشرقی پنجاب کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں، لوڈ شیڈنگ مصنوعی ہے مجھے ایک ہفتے کے لئے اختیار دیا جائے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کر دوں تو لال حویلی کے باہر پھانسی لگا دیں۔ جمعہ کی رات لال حویلی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس ملک کو بچانے کے لئے سب کو ایک اور نیک ہونا پڑے گا، پاکستان میں بجلی کی کوئی قلت نہیں حکومت بجلی بنانے والے کارخانوں کو ادائیگی نہیں کر رہی۔

روزنامہ ایکسپریس گوجرانوالہ، ہفتہ 30مئی 2009

"ایک ہفتہ میں لوڈ شیڈنگ ختم"تھنڈے ہو جائو عوامی ڈرامے باز
 

بلال

محفلین
ملک میں بجلی بجلی کردینگے، 31 دسمبر تک لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، پرویز اشرف

فیصل آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ31 دسمبر 2009 ء کے بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ہم ملک میں بجلی بجلی کر دیں گے۔ گذشتہ روز فیسکو ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو لوڈ شیڈنگ ، امن وا مان اور بے روز گاری سمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی وژن اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بجلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی ملکی ترقی اور عوام کی بہبود کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو 3500 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا تھا ۔ ہم نے ایک دن بھی ضائع کیے بغیر منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اقدامات کیے اور اس سلسلے میں 4بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جس سے نومبر ، دسمبر تک 3500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائیگی اور لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1994ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں بھی ملک کو بجلی کی کمی کا سامنا تھا تاہم ان کی دور رس پالیسیوں کی بدولت آئی پی پیز کے ذریعے 5 سے ساڑھے 5 ہزارمیگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کے بعد ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مستقبل میں بھی بجلی کی کمی پیدا نہ ہونے دی جائے اور ہم کسی کو یہ بحران ورثے میں دے کر نہ جائیں۔

روزنامہ جنگ June 03, 2009
 

بلال

محفلین
لوڈشیڈنگ دسمبر تک ختم ہوجائے گی، تھرکول پروجیکٹ کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں،

میرپور خاص ( نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرکول پروجیکٹ سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ، بدقسمتی سے اس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں لیکن موجودہ حکومت اس اہم منصوبے کی ہر حالت میں تکمیل کرے گی اور کہا کہ میرپور خاص کے آم بیرون ممالک میں بھی مشہور ہیں۔ وہ میرپور خاص میں 44ویں سالانہ قومی مینگو فیسٹول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب اور میر کی لانڈھی میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مینگو فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور خاص کے آم اپنی کوالٹی اور مٹھاس کے حوالہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مشہور ہیں، انہیں باہر بھیج کر زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے فیسٹیول کے معیار اور انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی ۔ قبل ازیں میر کی لانڈھی میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ اسلام آباد پر قبضہ ہونے کی باتیں کرتے تھے وہ اب آپریشن کے بعد چیخ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت احسن طریقہ سے تمام معاملات سے نمٹ رہی ہے اور 1947 کے بعد نقل مکانی کا یہ بڑا واقعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک حیدرآباد میں ڈھائی ہزار جبکہ کراچی میں 15 ہزار افراد نقل مکانی کرکے آئے ہیں، آپریشن کے بعد یہ لوگ واپس چلے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سات چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں گے ۔

روزنامہ جنگ June 07, 2009
 
Top