لوٹ کر بدھو گھر کو ائے

arifkarim

معطل
غلط مطلب نکالا ہے۔
بے نظیر غضب کی اچھی تھیں۔ زرداری بھی اچھا ہے۔
نواز بس گزارہ ہے۔

بے نظیر غضب کی اچھی تھی، اسی لئے اس کے دور حکومت میں کرپشن اپنے عروج کو پہنچ گئی اور اس نے عورت ہو کر پاکستان میں عورتوں کے حقوق کیلئے کیا کیا؟

زرداری واقعی بہت اچھا ہے۔ پہلے ہی پاکستان کا دوسرا امیر ترین آدمی ہے، پاکستانی عوام کے بل بوتے پر، اب انشاءاللہ اول نمبر پر آئے گا :grin:
 

بلال

محفلین
کیا کوئی دوست بتائے گا کہ اچھے لیڈر اور اچھے سیاست دان کو دیکھنے کا کیا پیمانہ یا معیار استعمال کیا جا رہا ہے۔۔۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ جو جتنا ملک کو لوٹے گا اتنا اچھا ہوگا۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
 

بلال

محفلین
بلال بھائی:‌ ہماری قوم کے لوگوں میں اس وقت کوئی بے مثال لیڈر ڈھونڈنا ریت کے ذرات چننے کے مترادف ہے۔ ہم سب اپنے دلوں کی اصلاح کر لیں، یہی کافی ہے۔ ۔ ۔

عارف بھائی آپ نے دو تین جملوں میں ہی ساری بات کہہ دی۔۔۔ بہت خوب
بھائی جی ریت کے ذرات چننے کے مترادف تو ہے لیکن اب یہ ذرات کسی کو تو چننے ہوں گے؟ ہم ذرات چننے کا کام کرنے کو تیار کیوں نہیں ہوتے؟ کام مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔۔۔ اب کچھ تو کرنا ہو گا یا پھر اسی طرح ذلت کی زندگی گزار کر گہرے اندھیروں میں جانا ہو گا؟
فرض کریں ہم سب نے اپنے دلوں کی اصلاح تو کر لی۔ لیکن پاکستان کی ٪70 آبادی جو دیہات میں رہتی ہے جن میں سے بمشکل ٪7 لوگ ایسے ہوں گے جو اخبارات یا کسی اور ذرائعے سے حالات پر نظر رکھتے ہیں۔ اب باقی جو بچتے ہیں اُن کا کیا کرنا ہے اُن کو کیسے تعلیم دینی ہے؟ اُن کو کے دلوں کی اصلاح کون اور کیسے کرے گا؟
بھائی جان اب کچھ کرنا ہے تو یہ ریت اکٹھی ہو گی نہیں تو دن بدن ایسے بکھرے گی کہ آنے والی نسلیں تاریخ کے کسی گم نام صفحہ پر پڑھیں گیں کہ ایک پاکستان بھی ہوتا تھا۔۔۔
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی پاکستان کی حفاظت کرے اور پاکستانی اور تمام امتِ مسلمہ کو سیدھے راستے پر چلائے۔۔۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کوئی دوست بتائے گا کہ اچھے لیڈر اور اچھے سیاست دان کو دیکھنے کا کیا پیمانہ یا معیار استعمال کیا جا رہا ہے۔۔۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ جو جتنا ملک کو لوٹے گا اتنا اچھا ہوگا۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

مجھے تو کم از کم ایسا کوئی سیاستدان نظر نہیں آیا جو محبِ وطن ہو۔ شاید آج سے 30 - 40 سال پہلے کوئی ہو تو ہو۔

گزشتہ اسمبلی میں گریجویٹ کی شرط رکھنے سے کچھ ان پڑھ لٹیرے اسمبلی سے باہر رہ گئے تھے، اب یہ شرط پھر سے ختم کی جا رہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
مجھے تو کم از کم ایسا کوئی سیاستدان نظر نہیں آیا جو محبِ وطن ہو۔ شاید آج سے 30 - 40 سال پہلے کوئی ہو تو ہو۔

گزشتہ اسمبلی میں گریجویٹ کی شرط رکھنے سے کچھ ان پڑھ لٹیرے اسمبلی سے باہر رہ گئے تھے، اب یہ شرط پھر سے ختم کی جا رہی ہے۔

گریجوویٹ کی ڈگری تو غلباً کچھ پیسے دیکر بنائی جا سکتی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بنائی تو جا سکتی ہے لیکن جو چٹے ان پڑھ تھے خاص کر بلوچستان اور سرحد کی طرف کے ان کے لیے مشکل ہو گئی تھی۔
 

زینب

محفلین
ابھی تہ زرداری کا کہنا ہے کہ گیلانی ہی 5 سال کے لیے وزیراعظم بنا ہے پر ضمنی انتخابات کے بعد جب زرداری گیلانی کو کک مار کے خود پی ایم بنے گا تو پھر اسی ٹاپک کو زرداری کے لیےع:لوٹ کے بدھو گھر کو ایا:رکھ دیں‌گے۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
غلط مطلب نکالا ہے۔
بے نظیر غضب کی اچھی تھیں۔ زرداری بھی اچھا ہے۔
نواز بس گزارہ ہے۔


ابھی کل تک اس "اچھے لیڈر"کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔بی بی نے مرنا تھا تو ہی زرداری کی لیڈری سامنے انی تھی نکھر کے ۔۔۔ بی بی کے سامنے تو بس گھوڑوں کو گھاس ڈالنے کے لیے تھا:grin:
 
Top