لواطت کے حوالے سے جے یو آئی ف کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا ہدایت نامہ جعلی ہے . رہ نما جے یو آئی ف

جاسم محمد نے 'سیاست' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 7, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,284
    لواطت کے حوالے سے جے یو آئی ف کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا ہدایت نامہ جعلی ہے . رہ نما جے یو آئی ف
    [​IMG]

    جے یو آئی ف کی جانب سے 27 کتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اعلان کے بعد جے یو آئی کے بارے میں سوشل میڈیا پر مہم شروع ہو چکی ہے . ظاہرا لگ رہا ہے کہ اس مہم کے پیچھے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم ہے .

    [​IMG]
    سوشل میڈیا پر وائرل جعلی ہدایت نامے کا عکس

    سوشل میڈیا پر جے یو آئی ف کے کارکنان کے ایک ہدایت نامہ گردش کر رہا ہے جس میں جے یو آئی کے کارکنان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں . اس ہدایت نامے میں ایک ہدایت چھ نمبر پر درج کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ کارکنان لواطت سے پہلے امیر سے اجازت طلب کریں ورنہ انہیں دھرنے سے نکال دیا جائے گا .

    اس ہدایت کو دیکھ کر ہی لگتا تھا کہ یہ ہدایت نامہ جعلی ، من گھڑت اور بے بنیاد ہے لیکن ہزاروں لوگوں نے بغیر سوچے سمجھے اسے شئیر کرنا شروع کر دیا . حیرت انگیز طور پر سائینس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی شامل ہیں .

    [​IMG]
    سوشل میڈیا پر وائرل جعلی ہدایت نامے کو جب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تو صحافی سبوخ سید نے اسے ان الفاظ کے ساتھ ریٹویٹ کیا

    ہدایت نامہ وائرل ہونے پر صحافیوں نے جے یو آئی ف کی قیادت سے رابطہ کیا جس پر جے یو آئی ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد، مولانا محمد امجد خان ، اسلم غوری اور مفتی ابرار احمد نے کہا کہ جے یو آئی ف کے جانب سے کارکنان کے لیے کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا . انہوں نے کہ کہ جعلی ہدایت نامہ جعلی پیڈ پر جاری کیا گیا ھے جو جعلی لوگوں کا کارنامہ ھے ۔

    [​IMG]
    جے یو آئی کے رہ نما جلیل جان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوسف خان نے ٹویٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے جعلی ہدایت نامہ ٹویٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    آئی بی سی اردو کی تحقیق کے مطابق یہ ہدایت نامہ فیس بک پر تحریک انصاف کے زبردست حمایتی پیج بابا کوڈا پر سب سے پہلے شئیر کیا گیا جہاں سے یہ وائرل ہوا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بابا کوڈا نے یہ ہدایت نامہ کہاں سے لیا . جے یو آئی ف کے خلاف ایک اور پوسٹ بھی وائرل ہے جو اقرا نامی لڑکی کے واٹس ایپ اسکرین شاٹ کی طرز پر بنائی گئی ہے .
     
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,284
  3. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    226
    :laugh1::laugh1::laugh1::laugh1:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,284
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    226
    ہاہاہا۔۔۔۔ یہ انور لودھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ انورلودھی۔۔۔۔۔۔۔ ان کے لئے انکا نام ہی کافی ہے۔۔۔۔۔۔۔ باقی اپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔ ہاہاہاہا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    226
    اور جاسم بھائی اور سنائیں لنگرخانے کا کیا حال ہے۔۔۔۔۔؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,284
    بس جی مفت لیپ ٹاپ کی شان میں قصیدے پڑھنے والے مفت لنگر کا مذاق اڑا رہے ہیں :)
     
  8. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    226
  9. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    226
    لیپ ٹاپ سے لنگر تک
    موٹر وے سے مرغیوں تک
    اورنج ٹرین سے بھینسوں تک
    بجلی کے کارخانوں سے نلکوں کے افتتاح تک
    ایشین ٹائلر سے کشکول تک
    بین القوامی شہرت سے بین القوامی تضحیک تک سچائی سے یو ٹرن تک
    ترقی سے تعویذ تک
    سی پیک سے سسکیوں تک
    ایک سال تین ماہ میں یہ ملک کتنا بدل گیا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,781
    ہر شہر میں لنگر خانے کھولے جائیں تاہم کچھ اقدامات معیشت کے رواں دواں رکھنے کے بھی ہوتے ہیں؛ اصل توجہ اس طرف ہی مبذول رکھی جائے۔ یہاں سرائے اور لنگر خانے کھلتے جا رہے ہیں جن کی تعریف ایک حد تک بنتی ہے۔ اگر تعریف میں کسی قدر زیادہ مبالغہ کر دیا گیا تو سبھی اسی کام پر لگ جائیں گے۔ ایک فرد لنگر خانے پر گزر اوقات کر سکتا ہے تاہم ایک گھرانے کے لیے ایسے لنگر خانے کسی کام کے نہیں ہوا کرتے؛ مزید یہ کہ معاشرے میں بے عملی کے رجحانات اور رویے پروان چڑھتے ہیں۔

    جہاں تک جعلی ہدایت نامے کا معاملہ ہے تو اس پر افسوس کا اظہار کیا جا سکتا ہے کہ ہم کس قدر گر گئے۔ ویسے تو یہ ملک دھرنے کا متحمل نہیں ہے تاہم ملک کے وزیراعظم کا حال یہ ہے کہ انصاف کے معاملات عدالتوں اور اداروں پر چھوڑنے کی بجائے اپنے ہاتھ میں لے لیے اور اپوزیشن کو خواہ مخواہ غیر ضروری اشتعال دلا دیا۔ اب وہ کب تک رکے رہتے؟
     
    • متفق متفق × 1
  11. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بابا کوڈا فیس بک پیج ایک پروپگنڈا پیج ہے اور یہ جعلی ہدایت نامہ اسی پیج سے پھیلایا گیا۔
    یہ ان پیجز میں سے ایک ہے جو پاکستان کے بارے میں جعلی خبروں کو فروغ دیتے ہیں۔ اس فیس بک صفحے کے پانچ ایڈمن ہیں جو امریکہ سے آپریٹ کرتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • متفق متفق × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,284
    [​IMG]
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,284
    جے یوآئی (ف) کا پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ وائرل ہونے پرسائبرکرائم سے رجوع
    ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
    ہدایت نامے کو وفاقی وزیر فواد چوہدری اورممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا: فوٹو: فائل


    اسلام آباد: جے یوآئی (ف) نے پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے پرسائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق جے یو آئی (ف) نے پارٹی کے جعلی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرسائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔ درخواست مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹرسائبر کرائم کو جمع کروا دی گئی ہے۔

    درخواست کے مطابق جعلی ہدایت نامے کو وفاقی وزیر فواد چوہدری اورممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا، جس کے بعد یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ جعلی ہدایت نامے سے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کردار کشی ہوئی، بعد ازاں ان حضرات نے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کردیئے۔

    درخواست میں ڈیلیٹ کیے جانے والے مواد کوریکورکرکے تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر