لظائف، مضحکہ خیز

لطائف کو مضحکہ خیز قرار دینا منفی کیوں ہے ؟
اگر لطیفے میں کوئی مزاحیہ بات ہے تو اس کی ریٹنگ کے لئے یہاں ایک بٹن "پرمزاح" کا موجود ہے، اور بہت مناسب ہے۔
لطیفہ سنجیدہ ہو تو اُسے اس حوالے سے دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ عین ممکن ہے ایک لطیفہ "زبردست" کی ریٹنگ پا لے!
 
جو میں نے عرض کیا، اس میں ہنسنے کی بات تو خیر کوئی نہیں تھی، اور ظاہر ہے کہ ہنسنے پر پابندی بھی نہیں! :)
عرض کرتا چلوں کہ اصولی طور پر "لطیفہ" وہ ہے جس میں کوئی لطیف بات ہو؛ وہ بات مزاحیہ بھی ہو سکتی ہے طنزیہ بھی اور ایسی بھی جو آپ کی آنکھوں کو بھگو جائے!
ہمارے ہاں، اور بھی بہت سارے معاشروں میں یہ مزاح سے ایک قدم آگے نکل کر "مذاق اڑانے" کے معانی میں مستعمل ہو گیا۔ وہ جو کاظمی صاحب نے مضحکہ خیزی والی بات کی، اس کے پیچھے شاید یہی احساس ہے کہ عام طور پر لطیفوں میں کسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ توجہ فرمائیے گا۔
آداب!
 
آخری تدوین:
لطیفہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑھیا نے شکایت کی: "میرے گھر میں کیڑے مکوڑے نہیں ہیں
حکم ہوا، اس کے گھر کا پتہ درج کر لو اور بڑھیا سے کہا گیا: "تیری شکایت رفع کر دی جائے گی"۔
وہ چلی گئی تو دوسرا حکم جاری ہوا: "اس کا گھر کھجور، شہد، زیتون اور اناج سے بھر دو"۔
پوچھا گیا: "یہ شکایت کیسی؟ اور اس پر یہ حکم کیسا؟"
جواب ملا: "جہاں کھانے کو کچھ نہ ہو وہاں کیڑے مکوڑوں کا کیا کام!؟"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑھیا کی شکایت لطیفہ ہے اور جواب اس کی توضیح ہے۔ بہت آداب!
۔۔
 
لطیفہ
۔۔۔۔۔۔۔
عمر رسیدہ عورت نے عرض کیا: "میرے لئے جنت کی دعا کیجئے"۔
ارشاد ہوا: "کوئی بوڑی عورت جنت میں نہیں جائے گی"
بڑھیا رونے لگی، ارشاد ہوا: "تم جنت میں جانے سے پہلے جوان ہو جاؤ گی"۔
۔۔۔۔۔۔۔
پہلا ارشاد لطیفہ اور دوسرا اس کی وضاحت ہے۔

پہلے عرض کیا جا چکا:
کہ اصولی طور پر "لطیفہ" وہ ہے جس میں کوئی لطیف بات ہو؛
 
Top