لبیک ۔ تبصرے اور تجاویز

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ کے کام کی تعریف کے لیے مجھے واقعی الفاظ نہیں ملتے۔ آپ نے نہ صرف لائبریری پراجیکٹ‌ کی بنیاد رکی بلکہ اس میں شامل کرنے کے لیے آپ نے کتابوں کا بھی بہت اچھا انتخاب کیا ہے۔ جزاک اللہ۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اتنا بانس پر نہ چڑھایا کریں‌پھر بڑی مشکل سے اترتاہوں۔
مجھ سے کئی بہتر لوگ یہا‌ں‌ موجود ہیں‌ ان کی حوصلہ افزائی کیا کیجیے۔
 

دوست

محفلین
لو جی حضرات و خواتین۔
بڑے دنوں بعد لائبریری کے شہیدان میں پھر سے شامل ہوا ہوں۔
دعا کیجیے گا اب یہ کتاب جلد ختم کر دوں۔
 
جواب

بہت ہی اچھی کتاب کو چنا گیا۔ اس کتاب کو مفتی صاحب نے اپنی زندگی میں ہی کاپی رائیٹ سے آزاد کر دیا تھا۔ اور کفر کے فتووں کے باوجود اس کتاب کو اکثر میں اسلامی کتابوں کی دکانوں پر دیکھتا ہوں تو مفتی صاحب کی قسمت پر رشک آنے لگتا ہے۔ اللہ آپ کو توفیق دے کہ آپ کتاب کو خوش اسلوبی سے لائبریری کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوں۔
 
Top