لاہور کا موسم

عثمان قادر

محفلین
السلام علیکم
لاہور کا موسم آجکل بہت عجیب سا ہو رہا ہے ۔۔۔۔
دھند ہے لیکن سردی نہیں ۔۔ میری زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے ۔۔۔
اس بے موسمی دھند کی وجہ سے بائیک چلاتے وقت کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔۔ آنکھوں میں شدید درد ہے اور پانی بھی نکل رہا ہے ۔۔۔
ویسے یہ لڑی بنانے کا مقصد آپ کو موسم کی اپ ڈیٹ دینا بالکل نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ ابھی ابھی ایک بہت ہی مضحکہ خیز (میری رائے کی مطابق) خبر سننے کو ملی خبر دینے والے کا کہنا تھا کہ
"یہ دھواں انڈیا کی طرف سے آ رہا ہے انڈیا نے کوئی کیمیکل چھوڑا ہے جس سے ہر طرف دھواں ہو رہا ہے اور لوگوں کی آنکھیں خراب ہونے کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی ہے"
ٹائم کی قلت کی وجہ سے ان صاحب سے مزید تفصیلات تو معلوم نہیں کرسکا اس لیے آپ لوگوں سے یہ تازہ خبر شئیر کر رہا ہوں شاید آپ لوگوں کو اس بارے کچھ پتا ہو۔۔۔
خیر لاہور سمیت جن جن شہروں میں یہ مسلہ دیکھنے میں آ رہا ہے ان کو مشورہ ہے کہ احتیاط کریں اور گلاسز اور ماسک کا استعمال ضرور کریں ۔۔۔۔
 
Top