لاہور میں میرے ساتھ ڈاکے کی واردات عبدالرزاق قادری

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ان اللہ مع الصابرین

اللہ تعالیٰ آپ کو صبر کا اجر عطا کرے اور آپ کے نقصان کا مداوا کرے

افسوسناک صورتحال ہے، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
 
افسوس ہوتا ہے جناب۔ ہم کِس ڈگر پر چل پڑے ہیں۔ ہمارا معاشرہ کِس سمت رواں دواں ہے۔ہم میں سے تقریباً ہر ایک کو صرف اپنے حلوے مانڈے سے کام ہے۔ اپنا کام ہو پورا، بھاڑ میں جائے نورا۔ ادھر جرائم پیشہ عناصر پوری شدّت کے ساتھ سر اُٹھارہے ہیں اور لاء اینڈ آرڈر کا کہیں پتہ نہیں۔
چھوٹے بھائی نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کل ہی یہ غزل نذرِ محفل کی ہے، ملا حظہ فرمایئے۔
غزل​
محمد حفیظ الرحمٰن​
کتنے غنچوں نے جان ہاری ہے​
سارے گلشن پہ سوگ طاری ہے​
شہر کا شہر بن گیا مقتل​
جانے کِس کِس کی آج باری ہے​
شہر کے راستے ہیں سارے بند​
جانے کِس شاہ کی سواری ہے​
اپنی قسمت ہے در بدر پھرنا​
اُن کی قسمت میں شہریاری ہے​
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت افسوس ناک واقعہ ہے - اللہ تعالٰی سب کے جان ومال کی حفاظت فرمائے
کراچی میں ایک بار میں اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا کہ دولڑکے موٹرسائیکل سوار سگنل پر بلکل ساتھ آکے رُکے
میرادوست اچانک خوفزدہ ہوگیا مجھے کچھ اندازہ نہیں تھا کہ کیا صورتحال ہوگی - جینزاورٹی شرٹ میں ملبوس موٹرسائیکل پرپیچھے
بیٹھے لڑکے نہیں کہا یار ڈرومت ڈاکونہیں ہم اور ایک مشورہ دیا کہ گھرسے وضوکرکے اورآیت الکرسی پڑھ کر نکلا کریں ان شاءاللہ
کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اوراللہ تعالٰی آپ کی حفاظت فرمائے گا- وضو والی بات میں نے پہلی بارسنی تھی جو دل کولگی -
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ سائیں ہدایت دے ایسے لوگوں کو ، حرام کا پیسا کسی کام نہیں آتا وہ جہاں بھی لے جائیں اسے بہرحال نکلنا ہی ہے کسی نا کسی صورت۔ کاش کے لوگ سمجھ سکیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت افسوس ہوا بھائی جان کر۔۔۔۔! اللہ آپ کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔

ہمارے ہاں جب تک قانون کی حکمرانی اور یکساں نفاذ نہیں ہوگا تب تک معاملات سدھرتے دکھائی نہیں دیتے۔
 
تمام احباب کا شکریہ !
پہلا حادثہ جب 6 اکتوبر 2009 میں ہوا تھا تو اُس کے بعد مجھے شام سے طلوعِ صبح تک موٹر سائیکل سوار سے نفسیاتی طور پر خوف محسوس ہوتا تھا۔ جو کہ قوت ارادی سے میں ختم نہیں کر پایا۔ اور دوسرا حادثہ ہو گیا۔
اب انتہائی زیادہ ڈرتا ہوں(نفسیاتی طور پر ، حقیقتا نہیں) اور بائیک اگر پیچھے سے آئے تو آواز سن کر ہی میرا "ترا" نکل جاتا ہے۔ میں اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہوں۔
اور اب تو ہمیشہ سوتے ہوئے اسی طرح کے ڈراؤنے خواب بھی معمول کا حصہ بن گئے ہیں۔ جو کہ بکری کے بچے کو اچھا چارہ کھلا کر بھیڑیے کی زیارت کروا دینے کے مصداق ہے۔ اس طرح میمنے کا خون ، حجم اور گوشت بڑھتا نہیں۔ بلکہ جتنی ترقی ہوئی ہو واپس آ جاتی ہے۔ چشم دید محفلین اس پر مہر تصدیق ثبت فرمائیں گے کہ ما بدولت انہیں وجوہات کی بنا پر دبلے پتلے ہیں۔
 

رکشے والا

محفلین
قادری صاحب ہیں تو یہ ہمارے ہی بھائی بند پر کیا کیجئے ہمارا بس نہیں چلتا ان پر۔ آپ سے تعزیت ہی کر سکتے ہیں۔:(
 
Top