لانگ مارچ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوگا

خدا کا خوف کریں بھائی جان۔ دونوں بڑی پارٹیز نے جو حال ملک کا اور عوام کا کر دیا ہے اب کیا دیکھنا باقی رہ گیا ہے؟ ایک اپنی تجوری بھر رہا ہے دوسرا عوام کا پیسہ سڑکوں پہ پھینک رہا ہے۔ غریب سڑک چاٹ کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالیں گے۔۔ واہ واہ

اسکامطلب یہ ہے کہ پاکستان میں انارکی پھیلائیں۔ دارلحکومت میں چند ہزار لوگوں کے ساتھ لے کر حکومت اور سپریم کورٹ کو ڈیکٹیٹ کروائیں۔

یہ صرف پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتاہے۔
 
مجھے نواز شریف کا اس کے پیروکار ہونے کے بارے میں زیادہ علم نہیں

سیاسی لوگ اس لیے مخالف ہیں کہ آمروں کی سپورٹ کرتا رہا ہے۔
کوئٹہ میں آمروں کو کون پکار رہا تھا؟ اور انکی آدھی پکار سنی گئی۔ یہ عام پکار رہے تھے ہم اور آپ جیسے لوگ پکار رہے تھے جنکے بھائی جن کے خاوند مارے گئے وہ پکار رہے تھے۔ وہ مائیں جنہوں نے اپنے جوان بیٹوں کی لاشیں دیکھیں وہ پکار رہے تھے۔
 
اسکامطلب یہ ہے کہ پاکستان میں انارکی پھیلائیں۔ دارلحکومت میں چند ہزار لوگوں کے ساتھ لے کر حکومت اور سپریم کورٹ کو ڈیکٹیٹ کروائیں۔

یہ صرف پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتاہے۔
انارکی کا کہاں ذکر ہے؟ ان پارٹیز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ یہ چند ہزار تو نہیں ہیں۔ ان لوگوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ اپنے اس پاک ملک کو ان ناپاک لوگوں سے پاک کیا جائے۔ سپریم کورٹ کو ڈیکٹیٹ کون کر رہا ہے اور چند سال پہلے کس نے کیا سبھی جانتے ہیں۔۔ :cool:
 
کوئٹہ میں آمروں کو کون پکار رہا تھا؟ اور انکی آدھی پکار سنی گئی۔ یہ عام پکار رہے تھے ہم اور آپ جیسے لوگ پکار رہے تھے جنکے بھائی جن کے خاوند مارے گئے وہ پکار رہے تھے۔ وہ مائیں جنہوں نے اپنے جوان بیٹوں کی لاشیں دیکھیں وہ پکار رہے تھے۔

کوئٹہ میں فوج اس لیے ہزارہ مانگ رہے تھے کہ امن و امان قائم ہو۔ نہ کہ حکومت کے لیے۔ جب فوج کی حکومت تھی تو بگٹی کو ماردیا جس کی وجہ سے حالات اور بگڑے۔ یہ فوج کی حکومت تھی جو امریکہ کو افغانستان میں سپورٹ کرتی رہی جس کی وجہ سے اج کے حالات ہیں۔ فوجی حکومت کسی کو قبول نہیں۔ یہ بات فوجی بھی جانتے ہیں۔
البتہ امن و امان کے قیام کے لیے کبھی کبھار فوج کی ضرورت پڑتی ہے
 
انارکی کا کہاں ذکر ہے؟ ان پارٹیز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ یہ چند ہزار تو نہیں ہیں۔ ان لوگوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ اپنے اس پاک ملک کو ان ناپاک لوگوں سے پاک کیا جائے۔ سپریم کورٹ کو ڈیکٹیٹ کون کر رہا ہے اور چند سال پہلے کس نے کیا سبھی جانتے ہیں۔۔ :cool:
یہ صرف چند ہزار ہی ہیں
اگر چند لاکھ بھی ہوتے تو کس نے ان کو اختیار دیا ہےکہ حکومت کو گرادیں۔ یہ کام تو طالبان بھی نہیں کررہے۔ یہ کلٹ طالبان سے بھی بڑھ گیا ہے
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کچھ بھی ہو، طاہر القادری صاحب اٹھارہ کروڑ عوام کے واحد نمائندہ نہیں ہیں ۔۔۔ ان سے جو بڑی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں ۔۔۔ ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ انہوں نے آتے ہی دو بڑی پارٹیوں کی مخالفت مول لے لی ۔۔۔ حالانکہ یہ فریضہ عمران خان صاحب بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہے تھے ۔۔۔ دوسری غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ نہ صرف ہاتھ ملا لیا بلکہ کراچی میں جا کر جلسہ بھی کر لیا ۔۔۔ یہ بھی کسی فرق کے ساتھ "سونامی سٹائل" کی ہی نقل تھی ۔۔۔ لاہور اور کراچی کے جلسوں کے بعد انہوں نے "سونامی مارچ" بپا کرنے کا ارادہ کیا ۔۔۔ یہ بھی "عمران" کے حق پر ڈاکہ تھا ۔۔۔ علامہ صاحب تو عرصہ پانچ سال سے پاکستان سے باہر تھے ۔۔۔ جب کہ عمران خان بہرحال مشرفیائی ٹھپے کے باوجود عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہا ۔۔۔ لیکن بات وہی ہے کہ عمران خان کے اندر "علامہ صاحب" جتنی "دانش مندی" نہیں ہے ۔۔۔ یہ تو ماننے کی بات ہے کہ علامہ صاحب کو اگر کھل کھیلنے کا موقع ملتا رہا تو وہ مخالفین کو تگنی کا ناچ نچا دیں گے ۔۔۔ یہ بھی یاد رہے کہ اگر یہ لانگ مارچ بغیر کسی "مقصد کے حصول" کے ناکام ہو گیا تو جہاں طاہر القادری صاحب کو "سبکی" اٹھانا پڑے گی وہاں مستقبل میں عمران خان بھی "سونامی مارچ" کا نام لینے سے پہلے سو بار سوچیں گے ۔۔۔ اس مارچ کی کامیابی یا ناکامی سے جہاں علامہ صاحب کا سیاسی مستقبل وابستہ ہے وہاں اسی مارچ سے عمران خان کے سیاسی مستقبل کا اندازہ لگانے میں بھی سہولت ہو گی ۔۔۔ لیکن ایک بات تو طے ہے کہ اس لانگ مارچ سے جو مثبت صورت نکلی ہے وہ یہ ہے کہ روایتی سیاست کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔۔۔ لانگ مارچ "ناکام" بھی ہو گیا تب بھی اس کی اثرآفرینی سے انکار ممکن نہیں ہو گا۔۔۔ لانگ مارچ کی ظاہری ناکامی کی صورت میں شاید فوری طور پر کوئی نیا مارچ نہ ہو لیکن آئندہ جب بھی لانگ مارچ ہو گا، وہ شاید کسی بھی صورت ناکام نہ ہو گا ۔۔۔
 
لوگ عمران کو اس لانگ مارچ والے کے ساتھ کیوں ملا رہے ہیں؟
سرکار کل عمران صاحب رائیونڈ گئے تھے۔ نورا لیگ تو اتنی ڈری ہوئی ہے کہ عمران کے فوٹوگرافر کو بھی اندر نہیں جانے دیا۔ اور اوپر سے اسکی کوئی تصویر نہیں بنائی۔ جب کیمرہ والے سے پوچھا تو اسنے بتایا کہ میااااااں صاحب نے منع کیا ہے۔۔۔ واہ۔ ایسی پارٹیز کو سپورٹ کرنے والو۔۔۔ :cool:
 
عمران خان کو اس لانگ مارچ کے ساتھ ملانے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔۔۔ لیکن آپ تو کافی سطحی بحث میں ملوث ہو گئے ۔۔۔ لگتا ہے آپ بھی عمران خان کے "ٹین ایج" سپورٹر ہیں ۔۔۔ بصد معذرت عرض ہے ۔۔۔ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
موجودہ خطبے سے تو "معلوم" ہو رہا ہے کہ طاہر القادری صاحب کی طرف سے لانگ مارچ کے شرکاء کو پرامن طور پر منتشر ہونے کا "اعلان" ہوا ہی چاہتا ہے! لیکن علامہ صاحب کے "موڈ" کا کوئی اعتبار نہیں!
 
عمران خان کو اس لانگ مارچ کے ساتھ ملانے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔۔۔ لیکن آپ تو کافی سطحی بحث میں ملوث ہو گئے ۔۔۔ لگتا ہے آپ بھی عمران خان کے "ٹین ایج" سپورٹر ہیں ۔۔۔ بصد معذرت عرض ہے ۔۔۔ :)
برادرم ہم عمران کے نہیں اس ملک کے سپورٹر ہیں۔ اور شاید آپ عمر میں بڑے ہوں مگر یاد رکھیے گا میچورٹی عمر سے نہیں تجربے سے آتی ہے۔
 
مگر اس سے پی پی پی کو پھر موقع ملے گا۔ اپنا رونا دھونا شروع کر دینگے۔ جس طرح بھٹو سے شروع ہو کر آج تک چل رہا ہے۔ :cool:
وہ تب روتے ہیں جب انکا احتساب فوج کی جانب سے کیا جاتا ہے۔۔۔جب ایسے عوامی دباؤ سے احتساب ہوگا تو پھر مظلومیت کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی
 
قادری کلٹ کا "کمبھ میلا" چل رہا ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تعداد کے اعتبا ر سے ناکام ہے

قادری بلٹ پروف شیشے کے بکس میں بیٹھ کر بڑکیں مارتا رہا اج۔ لگتا ہے کہ قادری غیر جہموری طاقتوں کی یقین دھانیاں لے کر ایا ہے
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
طاہر القادری صاحب نے جو "مثال" قائم کی ہے وہ پاکستان کی ریاست کے لیے بہت بڑے "خطرے" کی علامت بن گئی ہے ۔۔۔ اگر ایک دو لاکھ کے مجمع کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتی ہے تو یہ بہت بڑی نااہلی ہے ۔۔۔ ہاں چالیس لاکھ لوگ ہوتے تو کوئی بات بھی تھی ۔۔۔ لگتا ہے کہ حکومت کی مرضی ہی نہ تھی کہ اس لانگ مارچ کو روکے ۔۔۔ بہرحال، طاہرالقادری صاحب کے مقاصد نیک ہی کیوں نہ ہو، اُن کا یہ اقدام اور طریقہء کار قطعاََ مناسب نہیں ۔۔۔
 
ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جنہیں منہاج القران کے سربراہ کے ایجنڈے سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ وہ صرف پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد کو دیکھنے آئے ہیں۔بی بی سی

تحریک مساوات کی چیر پرسن سابق اداکارہ مسرت شاہین نے بھی میلا جوائین کرلیا ہے۔امید ہے کہ اس سے تعداد اور بڑھے گی
 
طاہر القادری صاحب نے جو "مثال" قائم کی ہے وہ پاکستان کی ریاست کے لیے بہت بڑے "خطرے" کی علامت بن گئی ہے ۔۔۔ اگر ایک دو لاکھ کے مجمع کے سامنے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتی ہے تو یہ بہت بڑی نااہلی ہے ۔۔۔ ہاں چالیس لاکھ لوگ ہوتے تو کوئی بات بھی تھی ۔۔۔ لگتا ہے کہ حکومت کی مرضی ہی نہ تھی کہ اس لانگ مارچ کو روکے ۔۔۔ بہرحال، طاہرالقادری صاحب کے مقاصد نیک ہی کیوں نہ ہو، اُن کا یہ اقدام اور طریقہء کار قطعاََ مناسب نہیں ۔۔۔

اگر فوجی حمایت نہ ہو تو یہ کلٹ لوٹ پوٹ کر چلے جائیں گے
اگر فوجی حمایت ہوئی تو پھر یہ ایک بری روایت بن جائے گی۔ یہ بڑی بدقسمتی ہوگی پاکستانی عوام کی
 
col3.gif
 
Top