لال مسجد آپریشن، اقوام متحدہ کا سوال نامہ

پاکستانی

محفلین
اقوام متحدہ کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے لیے خصوصی نمائندے نے لال مسجد آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے کہا ہے۔

پاکستان میں انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے فِلپ آلسٹن نے پاکستان کے سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان کو چھ سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ بھیجا ہے جس میں ’آپریشن سائلنس‘ کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

لال مسجد کی انتظامیہ کے خلاف اس آپریشن میں تین اور دس جولائی کے درمیان ایک سو دو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں بچے، شدت پسند اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

فلپ آلسٹن نے حکومت سے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تفصیل مانگی ہے کہ وہ کون تھے؟ حکومت سے کہا گیا کہ وہ بتائے کہ مسجد کی انتظامیہ نے کتنے لوگوں کو یرغمال بنایا اور کتنے لوگ سکیورٹی اہلکاروں اور کتنے لوگ شدت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔


مزید
 
Top