لائٹ ہاﺅس لنڈا مارکیٹ سمیت 9 عمارتوں میں کاروبار دوبارہ شروع

ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے عاشورہ پر آتشزنی سے متاثرہ ہونے والی لائٹ ہاﺅس لنڈا مارکیٹ سمیت 9 عمارتوں کی مرمت اور تزئین کاکام مکمل کرکے دکانوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کردی ہیں جہاں کاروبار دوبارہ شروع ہوچکا ہے جبکہ واقعہ میں تباہ ہونے والی کوئٹہ مارکیٹ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بقیہ مخدوش 20 عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع کردیا گیا اور کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کی تعمیرنو کےلئے ہمارے پاس 20 ادارے موجود ہیں جیسے جیسے سروے مکمل ہونے کے بعد عمارت ہمارے حوالے کی جائے گی ہم وہاں تعمیر کا کام شروع کردیں گے۔

ماخذ
 
میر انیس

لائبریرین

فرحان صاحب مال تو واپس آہی جاتا ہے پر جسکی جان چلی جائے وہ واپس نہیں آتی۔ دکانیں تو انشاللہ سب کی دوبارہ تعمیر ہوجائیں گی اور سب اسکے لیئے کوشاں ہیں پر ان شہیدوں کے لیئے کسی نے کیا کیا زخمیوں کو اب کون پوچھ رہا ہے ذرا اسکی بھی تو خبر لگائیے کتنے زخمی اسکے بعد سے شہید ہوچکے ہیں یہ خبر کسی کو نہیں معلوم ۔ سب دکانیں بنانے میں اور اپنی اپنی سیاسی دکانیں چمکانے میں لگ گئے پر کس نے دھماکہ کیا اور اب اسکا کیا تدارک کرنا ہے اسکا کسی کو ہوش نہیں کیوں کہ جب تک قاتل کا پتہ نہیں چل جاتا کیا گارنٹی ہے کہ آئیندہ یہ سب نہیں ہوگا لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی ہوئی نہیں ہونگی سر تن سے جدا ہوئے ہوئے نہیں ہونگے ۔
 
آفت

محفلین
جب چور چوکیدار بنے ہوئے ہوں تو اسی طرح ہوتا ہے پہلے لوگوں کی جان و مال سے کھیلو اور پھر دکھاوے کے کام اور بیان بازی کرتے پھرو ۔ سی سی پی او کی جانب سے دعوٰی کیا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں سازش بے نقاب ہو جائے گی اور ایک ہفتہ گزرے بھی کئی دن ہوئے نہ سازش بے نقاب ہوئی اور نے مجرم سامنے آئے ۔ ایم کیو ایم کی اور پیپلز پارٹی کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ایک دم سے رک گئی اور اندرون خانہ ہونے والے مذاکرات پایا تکمیل کو پہنچ گئے ۔ اب کچھ دن سانحے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر رونے دھونے کا ڈھونگ رچایا جائے گا ۔ اپنے آپ کو ہمدرد ثابت کرنے کے لیے تھوڑا بہت کام کیا جائے گا اور ہمیشہ کی طرح پورے نہ ہونے والے وعدے اور بلند و بانگ دعوٰے کیے جائیں گے ۔ عوام بچاری خاموش تماشائی بنے رہے گی اور امید کرتی رہے گی کہ کوئی تو ان حالات کو کنٹرول کرے گا ۔ کبھی تو اصلی مجرم کٹہرے میں لائے جائیں گے ۔
عوام بھی کتنی بھولی ہے جو مجرم عدالتوں کا گھیراؤ کر کے اپنے خلاف ہونے والے فیصلوں کو رکوا دیتے ہیں وہ بھلا کیسے بے نقاب ہوں گے ؟؟؟
فرحان صاحب مال تو واپس آہی جاتا ہے پر جسکی جان چلی جائے وہ واپس نہیں آتی۔ دکانیں تو انشاللہ سب کی دوبارہ تعمیر ہوجائیں گی اور سب اسکے لیئے کوشاں ہیں پر ان شہیدوں کے لیئے کسی نے کیا کیا زخمیوں کو اب کون پوچھ رہا ہے ذرا اسکی بھی تو خبر لگائیے کتنے زخمی اسکے بعد سے شہید ہوچکے ہیں یہ خبر کسی کو نہیں معلوم ۔ سب دکانیں بنانے میں اور اپنی اپنی سیاسی دکانیں چمکانے میں لگ گئے پر کس نے دھماکہ کیا اور اب اسکا کیا تدارک کرنا ہے اسکا کسی کو ہوش نہیں کیوں کہ جب تک قاتل کا پتہ نہیں چل جاتا کیا گارنٹی ہے کہ آئیندہ یہ سب نہیں ہوگا لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی ہوئی نہیں ہونگی سر تن سے جدا ہوئے ہوئے نہیں ہونگے ۔
 
فرحان صاحب مال تو واپس آہی جاتا ہے پر جسکی جان چلی جائے وہ واپس نہیں آتی۔ دکانیں تو انشاللہ سب کی دوبارہ تعمیر ہوجائیں گی اور سب اسکے لیئے کوشاں ہیں پر ان شہیدوں کے لیئے کسی نے کیا کیا زخمیوں کو اب کون پوچھ رہا ہے ذرا اسکی بھی تو خبر لگائیے کتنے زخمی اسکے بعد سے شہید ہوچکے ہیں یہ خبر کسی کو نہیں معلوم ۔ سب دکانیں بنانے میں اور اپنی اپنی سیاسی دکانیں چمکانے میں لگ گئے پر کس نے دھماکہ کیا اور اب اسکا کیا تدارک کرنا ہے اسکا کسی کو ہوش نہیں کیوں کہ جب تک قاتل کا پتہ نہیں چل جاتا کیا گارنٹی ہے کہ آئیندہ یہ سب نہیں ہوگا لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی ہوئی نہیں ہونگی سر تن سے جدا ہوئے ہوئے نہیں ہونگے ۔

اس دھماکے مہں جوکوئی بھی ملوث ہے اس کو پکڑا جائے۔ "بلاتفریق"
حکومت کو چاہے کہ cjافتخار چوہدری سے تحقیقا ت کر وا لے ۔
 
Top