كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟؟؟

Rehmat_Bangash

محفلین
کیا خوشی کا ہر تہوار ہم صرف خود خوش ہو کر ہی منا سکتے ہیں؟ کیا اس تہوار میں دوسروں کو خوش کرنا ،خوشی کا باعث نہیں بن سکتا؟
میں سچ کہتا ہوں آج اپنے آس پاس نظریں گُھما کر دیکھو ،اس معاشرے میں ایسے کتنے ہی بچے ہوں گے جن کے پاس عید پر پہننے کے لیے نئے کپڑے تو کیا، پرانے کپڑوں کو دھونے کے لیے صابن تک نہ ہوگا۔ پم چاند رات کو اپنے لیے خریداری کی شب بنا نے کے بجائے دوسروں کے لیے دینے کی رات نہیں بنا سکتے؟
 

شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی مزاح اپنی جگہ لیکن آپ کی یہ باتیں حجت بازی میں آتی ہیں۔ ان سے بچنا چاہیے۔
 

عثمان

محفلین
یہ محض مزاق نہیں ہے۔ آئس کریم یا برگر وغیرہ کو ہاتھ سے توڑ کر کھانے کی بجائے براہ راست کھا لینے کو کئی لوگ خلاف حدود (مذہبی و معاشرتی) سمجھتے ہیں۔ کچھ تو اس حوالے سے برگر ہی کو پسند کی نظر سے نہیں دیکھتے۔
لہذا میں اگر ان سے برگر یا آئس کریم وغیرہ کے متعلق سوال کروں تو وہ اسے محض مزاق نہیں سمجھیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر میری تو یہی دعا ہے

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿٦صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧
 
بعید نہیں کہ عید پر آئس کریم کھانے کو بھی کچھ لوگ حدود اسلامی سے نکال باہر کریں۔

عثمان بھائی ۔ دین اسلام اب اتنا بھی تنگ نظر نہیں۔ لیکن اگر قرآن کی اس آیت پر عمل کرلیا جاے تو تمام بحث کا نتیجہ آپ کے سامنے آجاے گا۔


اللہ تعالی عزوجل کا فرمان عالیشان ہے، (مسلمان مردوں کو حکم دو ، اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ انکے لیے بہت ستھر اہے، بیشک اللہ کو انکے کاموں کی خبر ہے۔
اور مسلمان عورتوں کو حکم دو، اپنی نگا ہیں کچھ نیچی ر کھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں ، اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے ۔ اور دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں،

اورس اپناسنگھار ظاہر نہ کریں۔ مگر اپنے شوہروں پر، یااپنے باپ یا اپنے شوہروں کے باپ یااپنے بیٹے یا اپنے شوہروں کے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجے یا اپنے دین کی عورتیں یا اپنی کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی ملک ہوں، یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں ، یا وہ بچے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں، اور اپنے پاؤں زمین پر زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے انکا چھپا ہوا سنگھار (یعنی زیور) ۔ اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانوں سب سے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ ) ۔ (النور ۳۰، ۳۱ ، )

مندرجہ بالا آیات پر اگر آپ عمل کرتے ہیں تو چاہے شاپنگ پر جائیں۔۔ بیلپوری کھائیں ۔ آئیس کریم کھائیں ۔۔ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


اللہ عزوجل ھم سب کو مندرجہ بالا آیات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرماے ۔۔ آمین بجاہ النبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یا رب العالمین۔۔

 
Top