Wasiq Khan
محفلین
لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے کل لاہورسے جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔ پاکستان نے انگلینڈ کی نمبرون ٹیم کو زیر کیا تھا، اب پاکستان کا مقابلہ ہے ایک اور نمبر ون جنوبی افریقا سے اس کے اپنے دیس میں ۔ اس آزمائش کیلئے پاکستان ٹیم بلند عزائم کے ساتھ لاہور سے جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 14 فروری اور تیسرا ٹیسٹ 22 فروری سے شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے علاوہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان یہ نویں ٹیسٹ سیریز ہے۔