قومی معیشت بحال ہوگئی ہے:عبدالحفیظ شیخ

جاسم محمد

محفلین
قومی معیشت بحال ہوگئی ہے:عبدالحفیظ شیخ
17 نومبر 2019
news-1573993352-6047.jpg


خزانے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ قومی معیشت بحال ہوگئی ہے کیونکہ مشکلات پر قابو پا لیا گیا ہے۔کراچی میں تاجر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بحالی کی راہ پر گامزن ہیں اور اگلا سال بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم ہوگئی ہے، شرح مبادلہ نسبتا مستحکم ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کے اطمینان کیلئے آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے۔

حفیظ شیخ نے تاجروں کو یقین دلایا کہ دو سو ارب روپے مالیت کے بانڈز کے ذریعے گردشی قرضے کا معاملہ بھی حل کیا جائیگا جس کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کی رضامندی حاصل کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے برآمدکنندگان کی سہولت کیلئے حال ہی میں دوسوارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے اور اب ارزاں درآمدات کی بجائے برآمدکنندگان کیلئے مراعات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ٹیکس دئیے بغیرترقی ناممکن،مشکل فیصلے کرناپڑتے ہیں : حفیظ شیخ
1541639_20616468.jpg

مشکل معاشی صورتحال پر قابو پا لیا ،4ماہ سے سٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیا پٹرولیم قیمتیں بھی چار ماہ سے نہیں بڑھائیں،آئی ایم ایف نے اعتمادکااظہارکیا
کراچی(بزنس رپورٹر)وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے ٹیکس دیئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں،کاروباری افراد شناختی کارڈدینے کی شرط سے نہ گھبرائیں جب تک وہ اعداد و شمار کو دستاویز پر نہیں لائیں گے ٹیکس نظام میں بہتری نہیں ہو سکتی۔ہفتہ کو اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تاجر، صنعتکار اورکارو باری افراد ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مشکل معاشی صورتحال پر قابو پا لیا ہے ،ٹیکس نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر میں اصلا حات کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف نے ہماری اصلا حات کے پلان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، کرنٹ خسارے کو بھی کم کیا ہے ،برآمدات میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کو 200ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں،گزشتہ چار ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،سٹاک ایکسچینج میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ۔
 
Top