جاسم محمد
محفلین
قومی سلامتی کمیٹی کا 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے، وزیر تعلیم
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں5 اپریل 2020 تک تمام تعلیمی ادارے اور سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت وفاقی وزرا وسیکریٹریز نے شرکت کی۔
قومی سلامتی اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے اور سرگرمیاں معطل رہیں گی، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، ان تعلیمی اداروں میں آئی سی ٹی پبلک اور پرائیویٹ تمام سطح کے تعلیمی ادارے شامل ہوں گے جب کہ 27 مارچ کو تعلیم اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی ہوگی۔