انعام الحق جاوید قطعات۔۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید

علی فاروقی

محفلین
خود کش اٹیک
وہ تھوڑی سی کریک تھی میں فُل کریک تھا
منزل جسے سمجھ لیا واکنگ ٹریک تھا
میری طرف سے ایسے میں فی الفور ایک دم
اظہارِ عشق اصل میں خود کُش اٹیک تھا
وولٹ220
نظر سے اس نے مجھے جو کرنٹ مارا ہے
بہت بلنٹ بہت انٹ شنٹ مارا ہے
سمجھیے ایسے کہ بس جیسے دل کے رکشے کو
ٹرک نے پورے کا پورا فرنٹ مارا ہے۔

سینہ چاک
اس کا دل تختہ سیاہ ہے میرا سینہ چاک ہے
اس پہ طرہ یہ کہ اس کی ٹاک حیرت ناک ہے
ایسے انگلش بولتی ہے وہ کہ لگتا ہے یہی
رُخ پہ اس کے تِل نہیں انگلش کا فُل اٹاپ ہے
[/size]
 
Top