قرانی ایات سن کر پانی کے قطرے پھول کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ جاپانی ریسرچ

قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ پانی کے قطرے کی کرسٹلائزیشن کا عمل ہو رہا ہے یہاں۔ جب آپ پانی یا کسی بھی مادے کے قطرے کو کرسٹلائز کرتے ہیں تو وہ اس میں موجود ملاوٹوں، یعنی نمکیات اور دیگر عناصر کے مطابق اپنی شکل تبدیل کرتا ہے۔ یہ بات تو سائنسی طور پر قبول شدہ ہے۔ اب دوربین کی بات ہو یا پانی کی شکل تبدیل کرنے کی تو یہ محض ڈرامہ بازی کر رہا ہے۔ اسے پتہ ہے کہ مسلمان جاہل ہیں، محض مذہب کا نام سن کر کچھ تحقیق کئے بنا اسے قبول کر کے اس سائنسدان کو سر آنکھوں پر بٹھا لیں گے۔ پانی کی کرسٹلائزیشن کے بارے آپ کو شاید یو ٹیوب پر کچھ وڈیوز مل جائیں گی جن میں کسی کا نام یا مذہب استعمال نہیں ہوا ہوگا اور پھر بھی وہ اسی طرح خوشی سے "پھول" بن رہے ہوں گے
 
Top