
باقی تصویری نمونے درج ذیل لنک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں
http://www.sendspace.com/file/dki9ok
مختصر تعارف
Flash میںبنائی گئی اس ویب سائٹ کو دیکھ بہت خوشی ہوئی ماشاء اللہ بہت محنت کی گئی ہے ۔ قرآن کریم کے صفحات ایسے ہی نظر آتے ہیں جیسا کہ آپ کے سامنے موجود ہے ہر صفحہ کو آپ ماؤس کی مدد سے پلٹ بھی سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ دو زبانوں میں یعنی عربی اور انگلش میںدیکھی جاسکتی ہے ۔ مختلف طرز تحریر کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔ یہاں برصغیر کے طرز تحریر میںبھی قرآن کریم دیکھا جاسکتا ہے یہاں اسے اردو طرز تحریر کا نام دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کی انتطامیہ کے بقول یہ کام رضاکارانہ طور پر کیا گیا ہے ۔ باقی تفصیلات کے لئے لنک پیش خدمت ہے ۔
http://www.quranflash.com/en/index.html
اس کے علاوہ ایک اور لنک اسی ویب سائٹ کا درج ہے جہاں پر ان کا پرانا ورژن دیکھا جاسکتا ہے لیکن نیا ورژن زیادہ بہتر ہے ۔ پرانے ور ژن کا لنک درج ذیل ہے
http://www.quranflash.com/en/old/index.html
اس کے علاوہ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کا آف لائن اطلاقیہ بھی دستیاب ہے فی الحال صرف عربی زبان میں ۔انگلش زبان میںجلد آمد متوقع ہے ۔ درج ذیل لنک سے آف لائن اطلاقیہ ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے
http://img184.imageshack.us/my.php?image=0015kb3.jpg
انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں صرف ڈاؤنلوڈ کریںاور quranflash tajweed.exe نامی فائل کو چلائیں قرآن کریم آپ کی سکرین پر حاضر ۔ لیکن آف لائن ورژن میں تمام خصوصیات مثلا مختلف طرز تحریر یا تراجم وغیرہ دستیاب نہیں ہیں۔
اگر قرآن کریم کو آپ اپنی ویب سائٹ میںشامل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل کوڈ کو اپنی ویب سائٹ میںشامل کریںاور دیکھیں کمال
HTML:
<iframe src="http://www.quranflash.com/en/quranflash-affiliate1.html" width=1000 scrolling=no height=715> </iframe>