ابن آدم
محفلین
حضرت زید (رض)، زینب(رض) کے واقعہ کوجس غلط اندازمیں کفو کی دلیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ قرآن و سنت اور تاریخ کے ساتھ ایک مذاق ہے.
حضرت زید(رض) کی جس وقت حضرت زینب(رض) سے شادی ہوئی تھی اس وقت وہ زید بن محمد تھےاور عرب معاشرےمیں منہ بولا بیٹا سگا بیٹے جیسا ہی ہوتا تھا اور منہ بولے رشتوں کی عزت بہت زیادہ تھی. گویا نسبی اعتبار سے حضرت زید مسلمانوں میں سب سے بلند تھے۔دوسری جانب حضرت زینب(رض) نبی کریم کی سگی پھوپھی زاد بہن ہونے کے باوجود بھی قریشی نہیں تھیں، بلکہ ایک حلیف قبیلے بنو اسد سے تعلق رکھتی تھیں. یعنی ان کا نسب کمزور تھا. اور اس وقت کے مسلمانوں کے سامنے بلا شبہ حضرت زید بلند(رض) رتبے والے تھے.
منہ بولے رشتوں کی حرمت ٦ ہجری میں سوره احزاب کےموقعہ پر ختم ہوئی.اور اس سے پہلے حضرت زید(رض) اور حضرت زینب(رض) میں طلاق ہو چکی تھی. تو حضرت زید (رض) اور حضرت زینب(رض) کے پورے ازدواجی تعلق میں میں نسبی اعتبار سے حضرت زید(رض) ہی افضل تھے
۷ ہجری میں جبکہ حضرت زید(رض)، رسول اللہ سےاپنا نسبی تعلق کھو چکے تھے، اور زید بن محمد سے زید بن حادثہ ہو گئے تھے، اس وقت انکی شادی حضرت عثمانؓ کی بہن، جو کہ رسول کی پھوپھی کی نواسی بھی تھیں، حضرت ام کلثومؓ بنت عقبہ سےہوئی. اس وقت مکہ کا حکمران خاندان بنو امیہ تھا، اور یہ اس خاندان کی بیٹی تھیں۔ حضرت عثمان کی بہن ہونے کے ناظے مالی پس منظر بھی خاصہ مضبوط رکھتی تھیں، پھر نبی کریمؐ کی سگی پھوپھی کی نواسی، دوسری جانب حضرت زید بن حارثہ ہیں اگر بیوی سے مرعوب ہو کر ازدواجی تعلق کی صلاحیت کھو جانے کا مسئلہ حضرت زید(رض) کے ساتھ ہوتا، تو یہ مسئلہ حضرت زینب (رض) کے مقابلہ میں حضرت ام کلثوم بنت عقبہ(رض) کے ساتھ کئی گنا زیادہ ہوتا. جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت زیدؓ کی حضرت ام کلثومؓ بنت عقبہ سے دو دو اولادیں ہوئیں-
اگر اسلام واقعی کفو کا قائل ہوتا تو حضرت زید(رض) کا نکاح حضرت ام کلثوم بنت عقبہ(رض) کے ساتھ نہ ہوتا. اسی طرح حضرت بلال حبشی(رض) کا نکاح حضرت عبد الرحمان بن عوف کی بہن سے ہوا ہے.
کیا نبی کریم(ص) کے صحابہ(رض)، نبی(ص) کے قول کے خلاف عمل کرسکتے تھے؟ دراصل حضرت زیدؓ اور زینبؓ کے سلسلے میں منافقین عجم نے ہر طرح کی گھٹیا روایات ترتیب دی ہیں، جو کہ کسی بھی مجلس میں بیان کرنے کے بھی قابل نہیں. ان روایات کا اگر مشاہدہ کیا جائے، تو وہ عقلی اور اخلاقی طور پر بھی درست نہیں بیٹھتیں-
لہٰذا کفو کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں