قدرتی مناظر کا کہہ کر چینی بزرگوں کو قبرستان کی سیر کروا دی

انتہا

محفلین
چین میں حکام نے اس ٹور آپریٹر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس نے کچھ سینیئر شہریوں کو قدرتی مقامات کی سیر کرانے کے لیے بکنگ کی لیکن انھیں ایک قبرستان کی سیر کرانے لے گیا۔

سینیئر شہریوں کے ایک گروپ نے اس ٹور آپریٹر کے ساتھ اٹھارہ یوان (دو پاؤنڈ) فی کس بکنگ کی تھی۔

مقامی ٹورازم کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے پاس ٹور آپریشنز کا مناسب لائسنس نہیں تھا۔

شہری حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسے رویے کی حوصلہ شکنی کے لیے اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق زینگ نامی شخص نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لانگیو نامی ٹریول ایجنسی نے ان سے رابطہ کر کے انھیں قدرتی مناظر کی سیر کی دعوت دی۔ انھوں نے اپنے دوستوں کو اس ٹور کے بارے میں بتایا اور ان کے تمام دوستوں نے بھی اس کی بکنگ کر لی۔

بس کی ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینیئر شہریوں کا یہ گروپ بس میں بہت خوش ہے۔ وہ قہقے لگا رہے ہیں اور گانے گا رہے ہیں۔

لیکن جب وہ اس ’قدرتی مقام‘ پر پہنچے تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ وہ ایک قبرستان تھا۔

اس گروپ میں شامل ایک شخص نے مقامی میڈیاکو بتایا ’ہم سیاح ہیں، آپ نے ہمیں قبرستان کی سیر کرنے کا کیوں کہا؟‘

مسٹر زینگ نے اس واقعے کی شکایت چانگکیونگ کی سیاحتی کمیٹی سے کی جنہوں نے تحقیق شروع کر دی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ لانگیو نامی ٹور آپریٹر کے پاس ضروری لائسنس نہیں ہے۔

چانگکیونگ کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسے آپریٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو شہر کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

چین میں یہ پہلا ایسا واقعہ نہیں ہے جہاں ٹور آپریٹر کی کسی حرکت نے تنازعے کی شکل اختیار کر لی ہو۔ 2015 میں ایک چینی ٹور گائیڈ کا لائسنس اس وقت ختم کر دیا گیا تھا جب وہ سیاحوں کو ڈانٹتے ہوئے پکڑی گئی کہ انھوں نے زیادہ شاپنگ کیوں نہیں کی ہے۔ یہ سارا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کر لیا گیا تھا۔

قدرتی مناظر کا کہہ کر چینی بزرگوں کو قبرستان کی سیر کروا دی - BBC News اردو
:disdain:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ قبرستان تو واقعی اتنے سرسبز اور پھولوں سے بھرے ہیں کہ ایسے قدرتی مناظر دیکھنے کے لئے یقیناً مردے بھی قبروں میں کروٹیں بدلتے ہوں گے۔

سید عمران

محفلین
واہ۔۔۔۔ کتنی دور کی کوڑی لائے نا آپ۔
بالکل آیا جی ۔ وہ یقیناً ایسا ہی کوئی معاملہ ہے جس نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے بہت دن سے۔

آپ کی رائے
انتہا آپ اس لڑی میں مت جائیے گا۔۔۔
آئینہ میں ان کا عکس آگیا ہے، اب یہ سب کو ڈراتی پھر رہی ہیں!!!
 
انتہا

محفلین
واہ۔۔۔۔ کتنی دور کی کوڑی لائے نا آپ۔
بالکل آیا جی ۔ وہ یقیناً ایسا ہی کوئی معاملہ ہے جس نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے بہت دن سے۔

آپ کی رائے
چلیے دعا دیجیے کہ پھر آپ کا مسئلہ تو حل ہوا۔ یہیں سے کوئی کروٹ لے کر گھومتا گھوماتا آپ کے اخروٹ کے درخت تلے آرام کرنے بیٹھ گیا ہو گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیے دعا دیجیے کہ پھر آپ کا مسئلہ تو حل ہوا۔ یہیں سے کوئی کروٹ لے کر گھومتا گھوماتا آپ کے اخروٹ کے درخت تلے آرام کرنے بیٹھ گیا ہو گا۔
لیکن ہم بے آرام ہو گئے ہیں نا۔۔۔ اس دن کے بعد سے بیڈروم میں سونے کی ہمت نہ ہوئی۔ سونا دور کی بات اس دروازے کی طرف اچھے سے دیکھ بھی نہیں سکتے۔
 
سیما علی

لائبریرین
چلیے دعا دیجیے کہ پھر آپ کا مسئلہ تو حل ہوا۔ یہیں سے کوئی کروٹ لے کر گھومتا گھوماتا آپ کے اخروٹ کے درخت تلے آرام کرنے بیٹھ گیا ہو گا۔
ایک چرسی قبرستان میں بیٹھاچرس پی رہاتھاپولیس آئی تو چرس ایک قبر میں چھپانے لگا پولیس نے پوچھا ادھر کیا کررہے ہو چرسی: والد صاحب کی قبر پر فاتحہ پڑھنے آیا تھا پولیس والا: مگر یہ قبرتو بچےکی ہے
چرسی: والد صاحب بچپن میں فوت ہوگئے تھے
ہوسکتا ہے کوئی ڈرگز چھپانے آیا ہو ۔۔۔۔
 
انتہا

محفلین
لیکن ہم بے آرام ہو گئے ہیں نا۔۔۔ اس دن کے بعد سے بیڈروم میں سونے کی ہمت نہ ہوئی۔ سونا دور کی بات اس دروازے کی طرف اچھے سے دیکھ بھی نہیں سکتے۔
ویسے وہ جو بھی تھا یا تھی اگر اسے اس آپ کی رائے
لڑی کا پتا چل چکا ہے تو بے فکر رہیے کب کا خود ڈر کر بھاگ چکا ہو گا۔
بے چارے / بے چاری کی کیا خوب درگت بنائی ہے لڑی والوں نے
 
سید عمران

محفلین
مطلب کہ پوری محفل میں صرف سید عمران نے ہی ہمیں پہچانا؟
چلیں کوئی تو اپنا ملا نا :grin:
ایک زمانہ میں ہم عملیات، جن بھوت جھاڑ پھونک میں بھی درک رکھتے تھے۔۔۔
اس لیے اس طرح کی مخلوقات کو اچھی طرح سے جانتے پہچانتے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

انتہا

محفلین
مطلب کہ پوری محفل میں صرف سید عمران نے ہی ہمیں پہچانا؟
چلیں کوئی تو اپنا ملا نا :grin:
کون موصوف؟
اگر اشارہ ہماری طرف ہے تو ہم موصوفہ ہیں۔
اور اگر اس اخروٹ کے درخت والی کی طرف ہے تو وہ بھی موصوفہ ہیں۔
اس کے نقوش پر غور فرمائیے ذرا۔
ان اقتباسات سے یہ تو بہت اچھی طرح واضح ہو گیا کہ واقعی آپ دونوں نے بالکل یکساں پہچانا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک چرسی قبرستان میں بیٹھاچرس پی رہاتھاپولیس آئی تو چرس ایک قبر میں چھپانے لگا پولیس نے پوچھا ادھر کیا کررہے ہو چرسی: والد صاحب کی قبر پر فاتحہ پڑھنے آیا تھا پولیس والا: مگر یہ قبرتو بچےکی ہے
چرسی: والد صاحب بچپن میں فوت ہوگئے تھے
ہوسکتا ہے کوئی ڈرگز چھپانے آیا ہو ۔۔۔۔
جن کے والد اپنے بچپن میں ہی فوت ہو جائیں وہ پھر ایسے ہی کرتے ہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top