قانون کی بالادستی مقصود ہے یا یہ بچگانہ چپت بازی ہے؟ تحریر عامر احمد خان (بی بی سی اردو)

عسکری

معطل
معاملے وہی ہیں یار ایوب کتا کتا کہنے والے یحیی کو قبول کر لیتے ہیں پھع یحیی ملک دشمن بنا تو دس سال بعد ضیا کے آنے پر شادیانے بجائے گئے اور پھر دس سال گزرے کہ کسے یاد نہین اسی مشرف کے آنے پر مٹھائیاں بھنگڑے ڈالے گئے ؟ ذرا رک جاؤ ایک رگڑا جمہوریت اور لگا کہ یہی قوم پھر اسی جی ایچ کیو گیٹ نمبر تھری کے سامنے آئی پڑی ہو گی :biggrin:
 
سید ذیشان

محفلین

علامہ اقبال کا شعر ہے:

یوں تو چھوٹی ہے ذات بکری کی
دل کو لگتی ہے بات بکری کی

:D
 
حسان خان

لائبریرین
ذرا رک جاؤ ایک رگڑا جمہوریت اور لگا کہ یہی قوم پھر اسی جی ایچ کیو گیٹ نمبر تھری کے سامنے آئی پڑی ہو گی :biggrin:

اور اگر ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہو گئے تو قوم جی ایچ کیو پر گڑگڑانے کے بجائے فوج کے بدمست ہاتھیوں کو نکیل ڈالتی پھرے گی۔ :)
 
آپ کہاں کی بات کر رہے ہیں ؟ مریخٌ یا پلوٹو کی ؟:grin: ذرا سی بات کی تھی جنرل پاشا نے پارلیمنٹ میں سب کی ہوا نکلتی رہی ایک گھنٹہ :biggrin:
 
حسان خان

لائبریرین
آپ کہاں کی بات کر رہے ہیں ؟ مریخٌ یا پلوٹو کی ؟:grin: ذرا سی بات کی تھی جنرل پاشا نے پارلیمنٹ میں سب کی ہوا نکلتی رہی ایک گھنٹہ :biggrin:

چھوڑیں جناب، اب زمانہ تبدیل ہو رہا ہے، آج نہیں تو کل یہ فوج کی مقدس گائے حلال ہو کر ہی رہے گی۔
ڈریے اُس وقت سے۔ :)
 
زمانہ ہمیشہ سے بدل رہا ہے کب زمانہ ایک جگہ رکا تھا ؟ اور فوج سے کیا نکالنا ہے کسی سے ؟ مثلا چاہتے کیا ہیں کچھ پتا تو چلے
 
فاتح

لائبریرین
افتخار چوہدری اپنا ذاتی بدلہ لینے اور ہٹ دھرمی دکھا کر واضح طور پر فوج کو اکسا رہا ہے کہ وہ آ کر کنٹرول سنبھالے۔
اور فوج کے پاس بہت اچھا وقت ہے یوں بھی کہ کسی پارٹی کی حکومت نہیں بلکہ تمام عہدے نگرانوں کے پاس ہیں اور بہرحال یہ نگران لوگ کسی بھی سابقہ حکومت کے سیاست دان لیڈروں سے ہزار گنا زیادہ صاف ستھرے ایک نیک نام ہیں اور فوج آتی ہے تو انھی لوگوں کے ذریعے ملک کا نظام بہت خوبصورتی سے چلا سکتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
محمود شام صاحب کا آج کا کالم
894843_599341940079017_1264738933_o.jpg
 
فاتح

لائبریرین
اس دفعہ لگتا ہے دونوں چیفس یعنی باغی چیف اور باغی کو قانونی مدد مہیا کرنے والے چیف، دونوں میں سے ایک کی تو شامت یقینی ہے۔ :)
 
کچھ بھی نہیں ہونا بھائی جان یہ سب گیدڑ بھبھکیاں بڑھکیں سپریم کورٹ سے 5 سال سے آ رہی ہیں کیا ہوا پہلے ؟
 
فاتح

لائبریرین
کچھ بھی نہیں ہونا بھائی جان یہ سب گیدڑ بھبھکیاں بڑھکیں سپریم کورٹ سے 5 سال سے آ رہی ہیں کیا ہوا پہلے ؟
یار، وہ کچھ کرنے جوگا نہیں ہے تو کم از کم بڑھکیں مارنے کا شوق تو پورا کر لینے دو اسے۔۔۔ :laughing:
لیکن اس بار مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنی سابقہ ذاتی بے عزتی کا بدلہ لینے کے چکر میں مزید کروا لے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
لو جی تازہ تازہ خبر۔۔ بوسٹن کے بمباروں کا ڈاکخانہ مل گیا۔۔ اور وہ ہے چیچنیا میں اور دونوں بھائی تھے۔۔۔
آپ نے ان کا ڈاک خانہ یہاں کہاں لا ملایا بھائی؟ یہاں تو مشرف پہلوان اور افتخار پہلوان کے درمیان دنگل چل رہا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
زمانہ ہمیشہ سے بدل رہا ہے کب زمانہ ایک جگہ رکا تھا ؟ اور فوج سے کیا نکالنا ہے کسی سے ؟ مثلا چاہتے کیا ہیں کچھ پتا تو چلے
یار یہ تو تم نے الطاف بھائی والی بات کی کہ "وردی اتارو، وردی اتارو، آخر دیکھنا کیا چاہتے ہیں یہ وردی اتروا کے؟" :rollingonthefloor:
 
عسکری

معطل
یار، وہ کچھ کرنے جوگا نہیں ہے تو کم از کم بڑھکیں مارنے کا شوق تو پورا کر لینے دو اسے۔۔۔ :laughing:
لیکن اس بار مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنی سابقہ ذاتی بے عزتی کا بدلہ لینے کے چکر میں مزید کروا لے گا۔
بہرحال اتنا مجھے پتا ہے کہ کوئی اور چاند چڑھے گا تو یہ معاملہ بھی ویسے ہی پڑا غائب ہو گا جیسے ارسلان کیس
 
فاتح

لائبریرین
بہرحال اتنا مجھے پتا ہے کہ کوئی اور چاند چڑھے گا تو یہ معاملہ بھی ویسے ہی پڑا غائب ہو گا جیسے ارسلان کیس
یا پھر ایک آدھ ایئر بلو کریش کروانا پڑے گا۔۔۔ چند "خوش قسمت" مسافروں کو درجۂ شہادت پر فائز ہونے کا موقع مل جائے گا اور عوام، عدلیہ اور میڈیا کو دوسرا موضوع۔ :)
 
اتنا بڑا دھندا نہین بھائی جان کنٹرول کرو تھوڑا ہلکا پھلکا چلتا ہے بس :cautious:
 
فاتح

لائبریرین
شکر آمین جاؤ فیر خوشیاں مناؤ ہم بچ گئے ورنہ تو ہم نے دہشت گردی کا عالمی ٹھیکہ لیا ہوا تھا :grin:
نہیں نہیں! ہم مفت والے کام نہیں کرتے۔۔ آخر مارکیٹ میں ہماری بھی کوئی ساکھ ہے۔۔۔ ہم پیشہ ور کرائے کے قاتل ہیں جو صرف پیسہ لے کر کام کرتے ہیں بلکہ اکثر اوقات پیسے بھی لے لتے ہیں اور کام بھی نہیں کرتے۔ :rollingonthefloor:
 
Top