زیرک
محفلین
قانون شکن قوم کے جگاڑ
پاکستان میں قانون ساز اور حکومتی ادارے ہی سب سے بڑے قانون شکن ہوتے ہیں، ان کی دیکھا دیکھی میں عوام بھی ویسی کی ویسی بے حس ہوتی جا رہی ہے، کچھ عرصہ قبل ایک قانون بنا تھا کہ اگر موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہو گا تو اسے پٹرول پمپ سے پٹرول نہیں ملے گا۔ اب ہر ایک موٹر سائیکل سوار جس کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوتا تھا پٹرول نہیں ڈلوا سکتا تھا، جب سیلز میں فرق آیا تو پمپ مالکان نے اس کا جگاڑ یوں نکالا کہ اپنے پاس ایک ہیلمٹ رکھ لیا تاکہ جس کے پاس نہ ہو اسے پہنا کر پٹرول بیچ سکیں، قانون کی ایسی کی تیسی آپ نے کسی اور معاشرے میں نہیں دیکھی ہو گی۔