فیض احمد فیض،،،،،،آیئے ہاتھ اٹھایئں ہم بھی

علی فاروقی

محفلین
2qxucud.jpg
[/IMG]
 

فرخ منظور

لائبریرین
اچھی کاری گری ہے۔ شکریہ علی فارقی صاحب۔ بس ایک آدھ املا کی غلطی ہے اور ٹیکسٹ پورا پڑھا نہیں جاتا اور غائب ہو جاتا ہے ۔ بدلنے کی رفتار کو کچھ کم کریں۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ جناب۔ لیکن کیا ہی خوب ہوتا کہ اگر اس تصویر کے ساتھ ساتھ تحریراً بھی یہ نظم ارسال کر دیتے تو پڑھنا اور تلاش کرنا سہل ہوتا۔
 

فاتح

لائبریرین
دعا
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
ہم جنہیں رسمِ دعا یاد نہیں
ہم جنھیں سوزِ محبت کے سوا
کوئی بُت کوئی خُدا یاد نہیں

آئیے عرض گزاریں کہ نگارِ ہستی
زہرِ امروز میں شیرینئ فردا بھر دے
وہ جنہیں تابِ گراں بارئ ایام نہیں
ان کی پلکوں پہ شب و روز کو ہلکا کر دے

جن کی آنکھوں کو رخِ صبح کا یارا بھی نہیں
ان کی راتوں میں کوئی شمع منور کر دے
جن کے قدموں کو کسی رہ کا سہارا بھی نہیں
ان کی نظروں پہ کوئی راہ اجاگر کر دے

جن کا دیں پیروئ کذب و ریا ہے ان کو
ہمتِ کفر ملے ، جراتِ تحقیق ملے
جن کے سر منتظرِ تیغِ جفا ہیں ان کو
دستِ قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے

عشق کا سرّ ِنہاں جان تپاں ہے جس سے
آج اقرار کریں اور تپش مٹ جائے
حرف ِحق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرح
آج اظہار کریں اور خلش مٹ جائے

فیض احمد فیض​
 

علی فاروقی

محفلین
اچھی کاری گری ہے۔ شکریہ علی فارقی صاحب۔ بس ایک آدھ املا کی غلطی ہے اور ٹیکسٹ پورا پڑھا نہیں جاتا اور غائب ہو جاتا ہے ۔ بدلنے کی رفتار کو کچھ کم کریں۔
پسند کرنے کا شکریہ، اور غلطیوں کی نشاندہی کا بھی۔ دراصل پہلی پہلی کو شش ہے۔اس لیئے کمی رہ گئ۔
 
Top