فیصل آباد میں 7 سالہ بچے سے پستول چل گیا، ماں جاں بحق

جاسم محمد

محفلین
فیصل آباد میں 7 سالہ بچے سے پستول چل گیا، ماں جاں بحق
ویب ڈیسک پير 25 مارچ 2019

1605604-childkillmother-1553494571-924-640x480.jpg

والد نے پستول لوڈ رکھی تھی کہ بچے نے کھلونا سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلا دی فوٹو:ایکسپریس

فیصل آباد: تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ بچے سے غلطی سے پستول چل گیا جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں والد کی مبینہ غفلت کے سبب بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل ہوگئی۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ اذان سے غلطی سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق ہوگئی۔

والد نے پولیس کو بیان دیا کہ پستول لوڈ رکھی تھی کہ اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلا دی۔ 26 سالہ حنا فاطمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے شوہر کے بیان و حالات کے علاوہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انتہائی افسوسناک!

والد کو اسکی لاپرواہی پر قدرت کی طرف سے سزا تو مل گئی لیکن قانون کی طرف سے بھی ملنی چاہیئے۔
 
Top