فیصل آباد میں بم بلاسٹ ۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ آج کی تو نہیں البتہ کل کی خبر ہے۔ کل اسی ٹائم ہی سول لائن فیصل آباد میں سی این جی کے قریب بم بلاسٹ ہوا تھا ۔ جس کے صحیح حقائق کا تو مجھے علم نہیں۔
فیصل آباد کے لوگوں کے لئے یہ بہت افسوس ناک خبر تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

یہ صرف فیصل آباد کے لوگوں کے لیے ہی افسوسناک خبر نہیں بلکہ ہر محب وطن پاکستانی اور ہر درد مند دل رکھنے والے شخص کے لیے افسوسناک خبر ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومین پر اور پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم
بہت افسوسناک ہے یہ سب ۔ہم لوگ کالج میں میتھ کا پریڈ لے رہے تھے جب یہ بلاسٹ کی دل دہلا دینے والی آواز سنی بالکل یوں لگا جیسے کالج کے باہر کچھ ہوا ہو۔
اللہ تعالٰی ہم سب پر اپنا رحم کرے ۔ آمین
 
Top