فیس بک اور انسٹاگرام سروس دنیا بھر میں متاثر‎

جاسم محمد

محفلین
فیس بک اور انسٹاگرام سروس دنیا بھر میں متاثر‎
  • مارچ 13, 2019



سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی سروس کو دنیا کے مختلف ممالک میں خرابی کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو ایپلیکیشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا۔

متعدد جگہوں پر یہ اوپن تو ہورہی ہے تاہم ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا۔ پاکستان میں بھی یہ مسئلہ متعدد صارفین کو پیش آرہا ہے، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں یہ مسئلہ شام 5 بجے شروع ہوا اور بتدریج دنیا بھر میں پھیل گیا بلکہ کچھ مقامات پر تو ٹوٹل بلیک آﺅٹ جیسی صورتحال سامنے آئی۔

دوسری جانب فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

ایک اندازے کے مطابق فیس بک کے ایک تہائی افراد کو ٹوٹل بلیک آﺅٹ کا تجربہ ہوا جبکہ دیگر اپنے نیوز فیڈ کو ریفریش کرنے یا اکاﺅنٹس میں لاگ ہونے میں ناکام رہے۔اسی طرح لاگ ان صارفین کو تصاویر اپ لوڈ کرنے، اسٹیٹس پوسٹ کرنے یا کسی پیج کو اپ ڈیٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

میسنجر میں بیشتر صارفین سرور سے کنکٹ ہونے کی ناکام کوشش کرتے رہے جبکہ جو لاگ ان تھے ان کے چیٹ میسجز آگے جا نہیں سکے۔ تاہم کچھ صارفین کو یہ پیغام ملا کہ فیس بک مرمت کے لیے ڈاؤن ہے اور آپ چند منٹ بعد واپس آئیں، آپ کے تحمل کا شکریہ۔
 
Top