فِش پف ۔

حجاب

محفلین
فِش پف۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪

مچھلی اُبلی ہوئی آدھا کلو۔(کانٹے نکال کر ریشے کر لیں )
میدہ 2 کھانے کے چمچ۔
بیسن 2 کھانے کے چمچ۔
کارن فلور 1 چائے کا چمچ۔
2 انڈوں کی سفیدی۔
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ۔
اجینو موتو ایک چائے کا چمچ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ۔
کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ۔
نیم گرم پانی آدھا کپ۔
چُٹکی بھر بیکنگ پاؤڈر۔
آئل حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

انڈوں کی سفیدی بیٹر کی مدد سے اس حد تک پھینٹیں کہ یہ کریم کی طرح بن جائے۔اب ایک بڑے باؤل میں میدہ، بیسن، کارن فلور ، نمک ،اجینو موتو ،لیمن جوس اور پانی ڈال کے اچھی طرح مکس کر لیں۔اب مچھلی ، انڈے کی سفیدی، کالی اور لال مرچ بھی اس آمیزے میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔اب آئل گرم کر کے چمچ کی مدد سے آمیزے کے پکوڑے بنا کر براؤن ہونے تک فرائی کرلیں اور کیچپ کے ساتھ نوش کریں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
یہ بھی بہت مزے کی ترکیب ہے۔ مجھے اس وقت سخت بھوک لگی ہوئی ہے، (پیزے کا انتظار کر رہی ہوں) میرا دل کر رہا ہے، ابھی بنی بنائی سامنے آ جائے۔:(
 

سارہ خان

محفلین
ھممم ترکیب تو یہ بھی زبردست لگ رہی ہے ۔۔ لیکن کانٹے الگ کرنا ۔۔۔ اس کے لئے تو کافی فرصت چاہئے ۔۔:(
 

دوست

محفلین
میں ایسے حالات میں مصالحے کے ساتھ روٹی کھا کر پھر "فش" کے پیش پڑا کرتا ہوں۔:)
 

سارہ خان

محفلین
ل و ل ۔۔ اچھا کرتے ہیں ۔۔:)
لیکن یہ جو ترکیب حجاب نے بتائی ہے ۔۔ اس میں تو بنانے کے وقت ہی کانٹے نکالنے دینے ہیں ۔۔ یعنی ساری ٹینشن بنانے والے کے لئے ۔۔ اور کھانے والے کے مزے ۔۔۔:grin:
 
Top