فونٹ بنانے میں مدد درکار ہے

khalid77

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ بھائی مجھے آپ سے کچھھ مدد درکار ہے۔ میں زیادہ Font Creatorاستعمال کرتا ہوں۔ نسخ کے کئی فونٹ جو کہ انپیج کے تھے، ان کو ونڈوز کے قابلِ استعمال بنانے کی کوشش کی جس میں*کافی کامیابی ہوئی۔ بعد میں تو انپیج کے تمام فونٹس ہی انٹرنیٹ پر دستیاب ہوگئے، اس لئے کام چھوڑ دیا۔ البتہ نستعلیق کی کوشش نہیں کی۔ آپ نے کچھ softwares & toolsکا ذکر کیا ہے۔ کیا اس سلسلے میں آپ مدد کر سکتے ہیں کہ وہ کونسے toolsہیں اور کہاں سے downloadہو سکتے ہیں؟
نیز اردو فونٹ بنانے کے لئے صحیح رہنمائی کس ویب سائٹ سے مل سکتی ہے؟ ایک سوال یہ ہے کہ ہم کیسے یہ طے کرتے ہیں کہ ب پر زبر لگانے کے بعد فلاں شکل ظاہر ہو؟
 

الف عین

لائبریرین
آپ وولٹ میں مہارت حاصل کریں، یہ سب کام وولٹ میں ہی ممکن ہے کہ کس کیریکٹر کے کس کومبی نیشن پر کیا گلائف لگائی جائیں۔
وولٹ مائکرو سافٹ کا ہی ٹول ہے۔ اس کے لئے وولٹ یوزر گروپ کا ممبر ماننا ضروری ہے۔ گوگل کر لیں درست لنک کے لئے۔ (میں بھی وہی کرتا آپ کی مدد کے لئے!!
 
و علیکم السلام،
یہ پوسٹ آپکو یہاں پوسٹ کرنی چاہئے تھی:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=537520

منتظمین سے درخواست ہے کہ اس دھاگہ کو مندرجہ بالا دھاگے میں زم کر دیں۔
آپ نے کچھ softwares & toolsکا ذکر کیا ہے۔ کیا اس سلسلے میں آپ مدد کر سکتے ہیں کہ وہ کونسے toolsہیں اور کہاں سے downloadہو سکتے ہیں؟
نیز اردو فونٹ بنانے کے لئے صحیح رہنمائی کس ویب سائٹ سے مل سکتی ہے؟ ایک سوال یہ ہے کہ ہم کیسے یہ طے کرتے ہیں کہ ب پر زبر لگانے کے بعد فلاں شکل ظاہر ہو؟
ہم نے ہر فانٹ ڈویلپمنٹ میں زیادہ سے زیادہ 3 بڑے سافٹ وئیر استعمال کئے ہیں:
Font Creator
Fontlab Studio
Microsoft Volt

مائکروسافٹ وولٹ میں اصل اوپن ٹائپ ٹیبلز کی پروگرامنگ ہوتی ہے۔ جبکہ باقی خطاطی کا کام فانٹ کریٹر اور اسٹینڈرڈز فانٹ لیب میں سیٹ کئے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اردو / عربی خطوط کی ٹائپوگرافی کے حوالے سے بہت کم معلومات موجود ہیں۔ البتہ ایک بار یہاں فانٹ سازی کا ایک سبق پوسٹ کیا گیا تھا۔ شروعات وہاں سے کی جا سکتی ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=13432
http://www.alqlm.org/forum/showthread.php?t=3584

باقی محفل کے سیکشنز میں بہت سے مقامات پر اردو فانٹ سازی کے بارہ میں معلومات مل سکتی ہیں۔
 
Top