فورم کے ڈسپلے میں پیچیدگی؟؟ مددچاھیے

AbbasJin

محفلین
السلام علیکم،
میںآج ھی اس فورم کا رکن بنا ھوں، مجھےاس فورم کا اندازاوراسکی کارکردگی بہت پسند آئی،خاص طورپراس میں لکھنے کے آسان اور اردو سافٹ ویرز سے ملتے جلتے GUI کی وجھ سے۔

ًمجھے جو مسئلھ پیش آیا وہ یھ ھے کھ:
Just to save my bandwidth (As i pay like 3 Rs / MB to my ISP that is GOcdma) I had to turn pictures off in Internet Explorer, well other forums that i am member of show just OK with pictures off but this urdu one which i liked alot as i expressed above, is being showed like 70% and i need to scroll horizontally to read all the text, can some one fix this problem for me .. here's teh snapshot of my screen showing how the forum shows on my PC.The URL of this snap is >> http://img133.imageshack.us/my.php?image=urduforumproblemabbasjin6fy.gif
دوسری بات یھ ھے کھ میں اپنے ایکسپلورر کو کیسے سیٹ کروں کھ یھ فورم کے ٹایٹل صحیح طرح سے دکھایے؟
شکریھ
 

دوست

محفلین
انٹرنیٹ ایکسپلورر چھ کم از کم۔
دوسرے آپ کے پاس ایکس پی میں اردو کی سپورٹ انسٹال نہیں لگتی۔
http://www.badongo.com/file/559549
یہاں سے اوپن آفس کی فائل اتار لیں اسے آنلائن رہ کر کھولیں گے تو اس میں کچھ تصاویر بھی ہوں گی۔ہدایات کے مطابق کام کرکے اردو کی سپورٹ نصب کر لیں۔
اردو کے فونٹس کے لیے محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں چلے جائیں۔
تیسرے نمبر پر اردو فونٹس انسٹالر نظر آرہا ہوگا اسے اتار کر نصب کرلیں امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
جہاں تک بات تصاویر وغیرہ کی ہے وہ میں آپ کا مسئلہ سمجھ نہیں سکا اس سلسلے میں کوئی اور دوست بھی اگر مدد فرما دیں۔
نیز ہوسکتا ہے بھائی کے پاس اوپن آفس نہ ہو چونکہ میرے پاس ربط دستیاب نہیں تھا اردو سپورٹ کے بلاگ کا جو اعجاز صاحب نے بنایا ہے لہذہ فائل کا ربط دے دیا اس بلاگ کا ربط بھی دے دیجیے گا۔
شکریہ۔
 

زیک

مسافر
عباس: آپ کے کمپیوٹر کی کیا resolution ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ 800x600 ہے۔ اس پر یہاں محفل میں horizontal scrollbar نظر آتی ہے مگر اس سے زیادہ resolution پر ٹھیک ہے۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ 800x600 پر بھی اسے ٹھیک کر دوں۔
 

زیک

مسافر
دوست: آپ کے پاس بھی تو یہی ریزولوشن ہے۔ آپ کو محفل صحیح نظر آتی ہے یا سکرول کرنا پڑتا ہے؟
 

AbbasJin

محفلین
میرے کمپیوٹر پر ونڈوز ایکس پی پروفیشنل ایس پی ٹو موجود ھے، میرے مانیٹر کی ریزولوشن اس وقت 1024x768ھے۔ اگر آپ میرے فراھم کردہ تصویردیکھیں تو آپ شاید میرہ مسئلہ سمجھ لیں۔ میرے خیال میں فونٹس کا مسئلہ نھیں کئونکہ باقی صفحہ تو بالکل صحیح سمجھ آجاتا ھے، میرا مطلب ھے تمام ٹیکسٹ پڑھا جا سکتا ھے تو پھر بھی اس اوپن آفس کی ضرورت ھے؟

اصل میں، مجھے چونکھ MBsکے حصاب سے چارج کیا جاتا ھے اسلئے 2،3 MBsسے بڑی فائلز مجھے اپنی یونیورسٹی میں ڈاونلوڈ کرنی پڑھتی ھیں جو کہ ایک الگ درد ِِسر ھے۔ تصویریں بھی میں نے اسی وجہ سے ڈس ایبل کی ھیں۔ پر باقی فورمز بالکل صحیح ڈسپلے ھوتے ھیں صرف “ً محفل “ کے ساتھ ھی مسئلھ ھے۔

ابھی ایک دفعہ میں نے یہ سب کچہ لکھ دیا تھا لیکن یہ کمپیوٹر ری سٹارٹ ھو گیا تھا، اب سب کچھ دوبارہ لکھنا پڑھ رھا ھے ):

ویسے میری پکار سننے کا شکریھ :) ۔۔ - آداب
 

باذوق

محفلین
اوپیرا براؤزر استعمال کریں

AbbasJin نے کہا:
میرے کمپیوٹر پر ونڈوز ایکس پی پروفیشنل ایس پی ٹو موجود ھے، میرے مانیٹر کی ریزولوشن اس وقت 1024x768ھے۔ اگر آپ میرے فراھم کردہ تصویردیکھیں تو آپ شاید میرہ مسئلہ سمجھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے آپ کا مسئلہ میرے درج ذیل مسئلے سے ملتا جلتا ہے :
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2447
اس کے حل کے طور پر “ اوپیرا براؤزر “ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
اور “ اوپیرا براؤزر “ استعمال کرتے ہوئے میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
 

زیک

مسافر
عباس: آپ کا مسئلہ میں سمجھ رہا ہوں مگر 1024x768 ریزولیوشن پر میں اسے replicate نہیں کر پا رہا۔ اپنی ونڈوز ایکس‌پی پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 استعمال کرتے ہوئے جو صفحہ آپ نے screen capture میں دکھایا ہے وہ کھولتا ہوں اور تصاویر disable کرتا ہوں تو بھی horizontal scrollbar نظر نہیں آتی۔

کیا یہ سکرول‌بار آپ کو محفل کے ہر صفحے پر نظر آتی ہے یا صرف چند صفحات پر؟

دوسرے میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ اردو فونٹ انسٹال کر لیں۔ اس کا آپ کے مسئلے سے بظاہر کوئی تعلق نہیں ہے مگر ٹاہوما کی بھدی اردو سے آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔
 

دوست

محفلین
مجھے تو 800 ضرب 600 پر کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔
ان کا تو خیر مجھ سے اونچا ہی کام ہے یعنی 1024 کے اریب قریب ریزولوشن ہے۔امید ہے مددگاروں کے حرکت میں آنے کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
Top