فورم کو اپڈیٹ کرنا ہے ورژن2۔0۔20سے 2۔0۔23پرکیسے ممکن ہو گا۔

میں کافی دنوں کے بعد یہاں پر آیا ہوں ۔مصروفیت رہی اس وجہ ۔آپ کہیں گے کہ میں کیوں یہ بتا رہا ہوں ۔ اسے پڑھتے ہوئے کچھ تو خیال آئے گا۔ میں جو فورم انسٹال کیا ہے اس کی روداد ابھی باقی ہے کہ میں کیسے کیسے فورم کا انسٹال کیا ۔اور اس راستے میں کیا کیا مشکلات پیش آئیں۔

ابھی ایک نئی مشکل درپیش ہے فوری طور پر اس کا حل درکار ہے۔
Your installation does not seem to be up to date. Updates are available for your version of phpBB, please visit http://www.phpbb.com/downloads.php to obtain the latest version.
The latest available version is phpBB 2.0.23. You are running phpBB 2.0.20
میں اپنے فورم کو نئے ورژن پر اپڈیٹ کرنا چاہتا ہوں۔
رہنمائی فرمائیں۔

شکریہ عمران الحسینی
 
اب ایک اورمسئلہ درپیش ہے کہ
''ورژن2۔0۔20سے 2۔0۔23''
وہ لوگ ان ورژن کے بعد نیاورژن phpBB 3.0.2
Version 3.0.2
بھی اپنی سائٹ پر اپ لوڈ کر چکے ہیں۔
اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں گے۔
 
سوال

فورم کو اپگریڈ کرنے کے حوالے سے کیا گیا سوال:۔
وہاب اعجاز شاید ایک ماہ یا زیادہ دنوں سے فعال نہیں۔ آتے ہیں اور پڑھ پڑھا کر چلے جاتے ہیں۔ کئی بار انھیں خود بھی آنلائن دیکھ چکا ہوں لیکن ان کا پیغام دیکھنے کی حسرت ہی رہی۔ آج روابط میں ایک نئے فورم کا پتا چلا “ہمارا بنوں فورم“ پی ایچ پی بی بی دو پر مشتمل یہ فورم انگریزی میں ہے۔ لگتا ہے محفل سے نہیں اتارا گیا اسے۔ بس سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کرکے اسے اردو دکھانے کے قابل بنا لیا گیا ہے۔(اسے وہاب بھائی نے ہی شامل کیا ہے اور وہی منتظم بھی ہیں۔ فری ہوسٹ پر قائم شدہ یہ فورم میرے خیال میں‌اس بار کسی خریدی جگہ پر ہونا چاہیے تھا چونکہ وہاب کا پہلا فورم بہت بری طرح خراب ہوا تھا۔ فری ویبز والوں کے فری ہوسٹ پر)
http://hamarabannu.orgfree.com/phpbb2/
چیک کریں۔ دوسرے میرے ذہن میں ایک سوال تھا کافی دنوں سے۔ پی ایچ پی بی بی کافی عرصہ ہوگیا اردوائے۔ اب تو اس کے دو تین نئے ورژن آچکے ہیں خود محفل پر دو بار شاید اپگریڈ ہوچکی ہے۔تو جو اردوا لیا گیا ہے اس کی ترقی کا کیا طریقہ کار ہے۔ اسے نصب کرنے کے بعد ہی اس کو اپگریڈ کرسکتے ہیں؟؟
میں دیکھ رہا ہوں کہ کسی بھی جگہ اس کو اپگریڈ نہیں کیا گیا وہی پرانا ورژن استعمال ہورہا ہے جس میں سہولیات کافی کم ہیں اور محفل سے وہاں جاکر کافی کمی محسوس ہوتی ہے۔
یا تو پی ایچ پی بی بی کی ساتھ ساتھ یعنی ہر نئے ورژن کے ساتھ اس ورژن کا اردو ورژن بھی جاری کیا جائے یا پھر نصب شدہ فورم کو اپگریڈ کرنے کا طریقہ بتایا جائے تاکہ نئے اردو پی ایچ پی بی بی منتظمین اپنے فورم کو اپگریڈ کرسکیں۔ اردو تو ہے ہی سہولیات بھی ہونی چاہییں۔
وسلام
 
فورم اپگریڈیشن کے لیے :۔
شاکر، اردو ویب پر ریلیز کیا گیا اردو Phpbb کا سوفٹویر وہی ہے جو کہ Phpbb کی سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ ہم نے محض اس میں اردو لکھنے پڑھنے کی مناسبت سے تبدیلیاں کی ہیں۔ جب ہم نے یہ سوفٹویر ریلیز کیا تھا تو اس وقت Phpbb کا ورژن 2.0.19 تھا اور ہم نے اسی کو اردو Phpbb کی بنیاد بنایا تھا۔ اس کے بعد Phpbb کا ورژن 2.0.20 اور ہم نے اس پیکج کو اس ورژن پر اپگریڈ بھی کر دیا لیکن جو لوگ ایک مرتبہ فورم انسٹال کر چکے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود سے Phpbb کی سائٹ پر نئی اپگریڈز اور سیکیورٹی فکسز کا پتا رکھیں۔ جہاں تک محفل فورم میں اضافی فیچرز کا تعلق ہے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں کئی مرتبہ بتا چکا کہ اس کے لیے کون کون سے موڈ انسٹال کیے گیے ہیں۔ جو دوست اپنی فورم میں یہ فیچر چاہتے ہیں، انہیں یہ موڈ خود سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرنے ہوں گے۔ ہماری ترجیح یہی ہے کہ اردو ویب پر Plain Vanilla Phpbb کا اردو ورژن پیش کریں۔
 
Top