فورم پر مصامین پوسٹ کرنے کا سسٹم

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میرے ذہن میں ایک خیال آ رہا تھا کہ فورم پر مضامین پوسٹ کرنے والوں کے لیے عام پوسٹ‌ پیج پر موجود فیچرز سے زیادہ سہولت مہیا کرنی چاہیے تاکہ یہاں تفصیلی مضامین اور ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے والے اپنے مضامین کو بہتر طور پر فارمیٹ کر سکیں۔ یہ خیال میرے ذہن میں سیدہ بہن اور وہاب اعجاز کی پوسٹس دیکھ کر آیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک Knowledge Base MOD موجود ہے لیکن اس میں کافی بگ ہیں اور اس چیز کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ اس کا کوئی مستحکم ورژن ریلیز ہو جائے۔ اس کے فورم میں شامل ہونے سے یہاں معلوماتی مضامین اور ٹیوٹوریل بہتر طور پر پوسٹ کیے جا سکیں گے۔

والسلام
 
جی بالکل درست کہا آپ نے میں اس پر ہاتھ تیز کر چکا ہوں اور کافی خوار ہو تھا ماضی میں اور منتظر ہوں کہ کب مستحکم ورژن آئے ۔ ۔ ۔
 
Top