فورم پر مباحث۔ کیا کیا جائے؟

یقینا یہ موضوع بہت اہم ہے اور اس پر تمام لوگوں کی رائے ضروری ہے تاکہ ان کی آرا کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ان تمام زمرہ جات کے بارے میں کیا کیا جانا چاہیے۔ میری رائے وارث‌ سے ملتی جلتی ہے کہ کسی زمرے کو اس بنیاد پر ختم نہیں کرنا چاہیے کہ وہ اردو کی براہ راست خدمت نہیں کر رہا کیونکہ بالواسطہ وہ اردو کی خدمت ضرور کر رہا ہوتا ہے ( بحث کی وجہ سے کئی نئے موضوعات زیر بحث آتے ہیں مختلف دلائل اور حوالہ جات اکھٹے ہوتے ہیں اور کئی دفعہ وہ اراکین بھی حصہ لیتے ہیں جو محفل پر آنا جانا یا پوسٹنگ بہت کم کر چکے ہوتے ہیں(۔ اس کی تازہ مثال بدتمیز کی پوسٹ‌ ہے منصور حلاج کے شروع کیے ہوئے موضوع پر۔ ایسے موضوعات بہت سے لوگوں کو دعوت فکر بھی دیتے ہیں اور لوگوں کو علم اور تحقیق کی طرف بھی گامزن کرتے ہیں اور کئی لوگ اس بہانے محفل سے متعارف بھی ہوتے ہیں مثلا میں نے ایک دو لوگوں سے ذکر کیا کہ مجھے چند حوالہ جات چاہیے کیونکہ اردو ویب پر ایک تحقیقی مباحثہ جاری ہے اور اس کے لیے میں علمی مواد جمع کرنا چاہتا ہوں البتہ یہ ضروری ہے کہ ان مباحث کے دوران ذاتی حملوں اور غیر متعلقہ پوسٹس کو کانٹ‌ چھانٹ‌ کر علیحدہ کر دیا جائے تاکہ مباحثہ کا حسن اور غرض و غایت برقرار رہے۔

تمام زمرہ جات اس لیے بھی ضروری ہیں کہ کسی شخص کو یہاں آ کر تشنگی کا احساس نہ ہو کہ یہاں یہ موضوع نہیں اور اس کے لیے اسے کہیں اور نہ جانا پڑے ۔ جو مواد یہاں جمع ہو رہا ہے وہ آگے چل کر لوگوں کے بہت کام آئے گا اور اس سے اردو کے بہت سے پراجیکٹس کے لیے ڈیٹا بھی اکھٹا ہوگا اس چیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ان مباحث سے لوگوں میں بحث اور دلائل دینے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے اور بہت سے لوگ یہاں سے سیکھتے بھی ہیں۔ سب سے اہم بات جو وارث نے کہی کہ اگر کسی کو دلچسپی نہیں تو وہ نہ پڑھے کوئی مجبور تو نہیں کر رہا کہ ہر پوسٹ پڑھی جائے یا اس کا جواب دیا جائے۔
 

نصیرحیدر

محفلین
میں‌ وارث سے اتفاق کرتا ہوں کہ کسی زمرے کو اس بنیاد پر ختم نہیں کرنا چاہیے کہ وہ اردو کی براہ راست خدمت نہیں کر رہا کیونکہ بالواسطہ وہ اردو کی خدمت ضرور کر رہا ہوتا ہے۔ باقی اگر اللہ نہ کرئے کبھی حالات بہت نازک ہوئے تو کوئی کمیٹی وغیرہ بنا کر اس طرح کے زمرہ جات براہ راست اس کی موڈریشن میں‌دیے جا سکتے ہیں‌جو کہ صرف کمیٹی کی اجازت کے بعد فورم پر نظر آئیں گے۔
 
Top