فورم بیک اپ کیسے؟؟؟

ابو یاسر

محفلین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
میرے ذمہ ایک عربی فورم کے کچھ انتظامی امور ہیں۔ چونکہ ابھی میں خود چھٹی پر جانے والا ہوں تو مجھے ان ساری چیزوں کا بیک اپ بنانا ہے۔
اس فورم جو کہ وی بلیٹن کا نسخہ اصدار تھری پوائنٹ ایٹ پوائنٹ فور ہے، کی تمام معلومات جیسے یوزر ڈیٹا بیس سے لے کر نئی نئی پوسٹس المہم کہ ہر چیز مجھے کاپی کرنی ہے
لہذا مجھے بتائیں کہ کیسے ہوگا
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بلیٹن ڈیٹابیس کی بیک اپ اس کے ایڈمن سیکشن میں جا کر بنائی جا سکتی ہے۔ (ربط)
پی ایچ پی مائی ایڈمن کا استعمال کرکے بھی ڈیٹابیس کی بیک اپ بنائی جا سکتی ہے۔ (ربط)
اوپر والے دونوں طریقے بڑے سائز کی ڈیٹابیسز کے موزوں نہیں ہیں۔ اس صورت میں شیل ایکسس کے ساتھ mysqldump کمانڈ استعمال کرنا بہتر رہتا ہے۔ (ربط)

کچھ ہوسٹنگ پرووائڈر ڈیٹابیس کی خودکار بیک اپ بناتے ہیں۔ اس کا پتا کر لیں۔ یا پھر وی بلیٹن کے کچھ موڈ بھی دستیاب ہیں جو خودکار بیک اپ جنریٹ کر تے ہیں۔ آپ کے وی بلیٹن کے ورژن سے مطابقت رکھنے والا ایک موڈ اس ربط پر دستیاب ہے۔
 
Top