فوج کی مقبولیت

جواب

یار کیا بات کر رہے ہو اور کس عوامی رائے کی بات کر رہے ہو۔ جس ملک میں بغیر اسٹبلشمنٹ کے کوئی حکومت نہیں چل سکتی ایسے ملک میں کیسے اچھی قیادت سامنے آئے گی۔ جہاں آزاد الیکشن کمشن نہ ہوں وہاں کس طرح اچھے لوگ سامنے آئیں گے۔دراصل جناب ہم بھی فوج کے خلاف نہیں۔ لیکن فوجی قیادت کا پاکستان کے حوالے سے ریکارڈ ہمیشہ خراب رہا ہے اور رہے گا۔جاگیرداراور وڈیرے آج بھی آپ کی فوجی حکومت میں شامل ہیں اسٹبلشمنٹ سپورٹ نہ کرے تو کوئی مائی کا لال ان میں ایسا نہیں جو اقتدار کی کرسی پر پہنچ سکے۔ آپ کی بات ایک طرح سے صحیح بھی ہے کہ یہاں ہر کوئی اپنے مفاد کی سوچتا ہے۔ ملک سے کسی کو غرض نہیں۔ اور یہی حال ہماری فوجی قیادت کا بھی ہے۔ ورنہ ملک کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے والی یہ فوجی قیادت آج انہی کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ مل کر حکومت نہ کر رہی ہوتی۔
 
Top