فوج کا نہ سیاست سے تعلق ہے اور نہ کسی سے بیک ڈور رابطے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جاسم محمد

محفلین
فوج کا نہ سیاست سے تعلق ہے اور نہ کسی سے بیک ڈور رابطے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک پير 8 فروری 2021
2140460-dgispriftikharbabar-1612770734-456-640x480.jpg

اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چاہییں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں کیوں کہ کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں لہذا فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہیے اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی، پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے، بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے۔

میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ کوہ پیما علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں جو بدقسمتی سے پچھلے 72 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں تاہم پاک فوج سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دے رہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی تاہم پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دیں کیوں کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔
 
جاسم محمد

محفلین
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں کیوں کہ کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں لہذا فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہیے اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔
چیخیں! :)
 
ابن آدم

محفلین
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کی وضاحتوں کی ضرورت کیوں پڑگئی، فضل الرحمان

ٹھٹھہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کی وضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پڑگئی۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اسلامیہ ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نہ گھسیٹنے کی بات کرنے والوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، الیکشن میں دھاندلیاں کراتے ہیں اوردھاندلیوں کی بنیاد پر ایک ناجائزحکومت قوم پرمسلط کرتے ہیں، اس کا جائزہ ان کوخود لینا چاہیے اورفیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اس سلسلے کوختم کریں گے، ان وضاحتوں کی انہیں کیوں ضرورت پڑگئی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرادارہ اپنی آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے وابستہ رہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو عوام کی پشت پناہی حاصل نہ ہو وہ کبھی بھی حکومت نہیں کرسکتی کیونکہ ان کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا کیونکہ انہیں عوام کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے، اس حکومت نے قوم کوکچھ نہیں دیا، ہم احتجاج کے طورپر لانگ مارچ میں یہ موقف لیکر جارہے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے اورنااہل ہے۔
https://www.express.pk/story/2140959/1/
Ali Baba
 
Ali Baba

محفلین
اب پٹواری اس شخص کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے تو اور کس کی باتوں پر کریں گے۔ اسی نے تو آئی جے آئی کو دودھ پلایا تھا اسی نے تو نون لیگ کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، یہی تو ان کا ان داتا و مربی ہے، یہی تو اس جمہور بچے مسمی نواز شریف کا گاڈ فادر ہے۔ شرم بھی نہیں آتی کسی کو۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
مولانا نے انکی نکلوئی ہیں۔۔۔ اگے اگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔ اپ لوگ تو پالش کرتے رہیں بوٹ۔۔۔۔ ہاہاہاہاہا
مولانا نے بھی آخر میں بوٹ ہی پالش کرنے ہیں۔ سعودیہ اور امارا ت سے امداد بھی اب نہیں مل رہی :)
 
ثمین زارا

محفلین
اب پٹواری اس شخص کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے تو اور کس کی باتوں پر کریں گے۔ اسی نے تو آئی جے آئی کو دودھ پلایا تھا اسی نے تو نون لیگ کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، یہی تو ان کا ان داتا و مربی ہے، یہی تو اس جمہور بچے مسمی نواز شریف کا گاڈ فادر ہے۔ شرم بھی نہیں آتی کسی کو۔
بےنظیر اور نوازشریف ایک دوسرے کو خواہ مخواہ الزام دیتے رہے اور پھر تلافی کے طور پر چارٹر سائن کرتے رہے ۔ ایسے کردار ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ہوتے ہیں اور تمام ڈرامے کے اصل کردار بھی تاکہ حقائق توڑے مروڑے جائیں ۔
 
Top