فلیش فلیش میں اُردو امپورٹ کرنا (متحرک ٹیوٹوریل) Updated

شعیب سعید شوبی نے 'فلیش ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 17, 2006

  1. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریا عارف بھائی!۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے بھی آسان کام یہ ہو سکتا ہے کہ فلیش 8 اور فلیش CS3 میں ان پیج سے برآمد شدہ EPS فائل براہ راست درآمد (Import) کر لیں۔ اس طرح السٹریٹر یا کورل ڈرا کی ’’خواری‘‘ سے بھی بچا جا سکتا ہے!
     
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    جی بالکل! مگر بعض اوقات ہمیں گرافکس کیلئے صرف تھوڑی سی تحریر ہی چاہئے ہوتی ہے۔ اس طرح ہم اکسپورٹ / امپورٹ کے چکروں سے بچ جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب جناب

    لیکن کیا فلیش میں رہ کر اردو کی ورڈنگ کو ہم ری سائز اور قطع و برید کر سکتے ہیں ۔

    دوسرا آپ نے کورل کا اس میں استعمال نہیں کیا ہے۔
     
  4. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    [flash=http://pakgalaxy.com/images/ummed_subha.swf]WIDTH=400 HEIGHT=350[/flash]
     
  5. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مجھے اس میں ایک مسلہ درپیش آرہا ہے کہ مجھ سے بٹن نہیں بن رہا ہے ۔جب میں ویب سائیٹ کو سمبل کرنے میں بٹن کرتا ہوں اور اس میں تیسرے آپشن میں لنک دیتا ہوں ۔لیکن بٹن کام نہیں کرتا ہے

    اس پر کچھ روشنی ڈالیں
     
  6. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جی بالکل فلیش میں اردو متن کو چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے۔ تاہم قطع و برید ممکن نہیں۔ اگر کچھ متن غلط امپورٹ ہوگیا ہے تو ہمیں ان پیج سے دوبارہ ٹیکسٹ ایکسپورٹ یا بذریعہ کورل ڈرا / السٹریٹر کاپی کرنا پڑے گا!
     
  7. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جناب بٹن خود بخود کام تھوڑی کرے گا۔ آپ کو اس میں کچھ نہ کچھ Interactivity پیدا کرنی پڑے گی۔ مثال کے طور پر Get Url ایکشن کے ذریعے اس میں کسی بھی ویب پیج پر جانے کا URL دیا جاسکتا ہے۔ یا پھر فلیش مووی میں کسی اور فریم میں جانے کی ایکشن اسکرپٹنگ کی جا سکتی ہے۔ آپ میکرومیڈیا فلیش سیکشن کے تمام ٹیوٹوریلز کا بغور مطالعہ کریں۔ انشاءاللہ آپ کو مندرجہ بالا تمام کام باآسانی سمجھنے میں مدد ملےگی!
    ویسے اگر آپ اپنا مقصد بتا دیں کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں تو مجھے آپ کی مدد کرنے میں آسانی ہوگی!
     
  8. kutkutariyaan

    kutkutariyaan محفلین

    مراسلے:
    225
    بہت بہت شکریہ آپکا
     
  9. sayani

    sayani محفلین

    مراسلے:
    136
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب شوبی جی ۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر