مبارکباد فلک شیر کی اردو محفل پہ گیارھویں سالگرہ

جاسمن

لائبریرین
پاکستان کی محبت سے سرشار ، بہترین مقرر، اردو اور پنجابی زبان کے خوبصورت لہجے کے شاعر ، اعلیٰ پائے کی نثر نگاری ان کی اضافی خصوصیت ہے۔ فلک شیر کو بائیس نومبر کو اردو محفل کا حصہ بنے گیارہ سال بیت گئے۔
آپ کو گیارھویں سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے متعلق سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، عزت، مرتبے، اور اپنی رضا عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ!

فلک بھائی سراپا محبت ہیں۔ ایسے لوگ ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا تعلق قائم رکھے۔

فلک شیر بھائی پہلے پہل التباس کے نام سے آئے تھے۔ لیکن پھر کچھ ہی عرصے میں آپ اپنے اصل نام سے جلوہ افروز ہو گئے۔

محفل کی ہزار خوبیوں پر بھاری ایک خوبی یہ ہے کہ یہاں سے ہمیں بہت سے ہردلعزیز دوست ملے۔
 

فلک شیر

محفلین
پاکستان کی محبت سے سرشار ، بہترین مقرر، اردو اور پنجابی زبان کے خوبصورت لہجے کے شاعر ، اعلیٰ پائے کی نثر نگاری ان کی اضافی خصوصیت ہے۔ فلک شیر کو بائیس نومبر کو اردو محفل کا حصہ بنے گیارہ سال بیت گئے۔
آپ کو گیارھویں سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے متعلق سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، عزت، مرتبے، اور اپنی رضا عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
آمین
بہت شکریہ جاسمن صاحبہ
آپ کی نیک تمناؤں اورحسن ظن کے لیے 🙂
 
Top