فلم شعلے کے ’کالیا‘ نے دنیا کو خیرباد کہہ دیا

684790_5553840_kalia_updates.jpg

​
مشہور بھارتی فلم کا ایک اہم کردار کالیا یعنی ویجو کھوٹے 78 برس کی عمر میں چل بسے۔ کالیا ایک عرصے سے بیمار تھے اور ان کے مختلف اعضا نے کام کرناچھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی موت واقع ہوئی۔
ویجو کھوٹے اداکارہ شبھا کھوٹے کے چھوٹے بھائی تھے اور درگا کھوٹے ان کی خالہ تھیں۔
جس طرح فلم شعلے میں ان کا مکالمہ ’سردار میں نے آپ کا نمک کھایا ہے‘ مشہور ہوا اسی طرح ’انداز اپنا اپنا‘ کا مکالمہ ’غلطی سے مسٹیک ہو گيا‘ مشہور ہوا تھا۔
78 برس عمر پانے والے وجو کھوٹے کا فلمی کیریئر60 سالوں پر محیط رہا۔انہوں نے 300 کے قریب فلموں میں اداکاری کی۔
عامر خان اور سلمان خان کی فلم 'انداز اپنا اپنا میں انہوں نے رابرٹ کا کردار ادا کیا تھا جو بہت مقبول ہوا۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top