فلم جراسک ورلڈ نے عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا!

arifkarim

معطل
فلم جراسک ورلڈ نے عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا
ویب ڈیسک پير 15 جون 2015

366807-jiracis-1434383986-538-640x480.jpg

جراسک ورلڈ صرف امریکا میں اب تک 20 کروڑ 45 لاکھ کما چکی ہے۔

نیویارک: جیسے جیسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے نت نئے انداز سامنے آرہے ہیں ویسے ویسے فلمی دنیا میں بھی جدت پیدا ہورہی ہے اور تھری ڈی اینی میٹیڈ فلمیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہیں اسی لیے نئی ریلیز ہونے والی فلم جراسک ورلڈ نے اپنے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 51 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے باکس آفس پردھاک بٹھا لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں باکس آفس پر دیو ہیکل ڈائناسور کا خوف لیے جراسک ورلڈ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 51 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے 2011 میں ’’ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہولو‘‘ کا 48 کروڑ 32 لاکھ ڈالر بزنس کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جراسک ورلڈ صرف امریکا میں اب تک 20 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کما چکی ہے جوکہ 2012 میں ’’دی ایونجرز‘‘ کے 20 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے کچھ ہی پیچھے ہے جب کہ اس کی حتمی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

جراسک ورلڈ نے بڑی اسکرین آئی میکس تھیٹر سے بھی 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر بٹور کر 2013 میں ’’آئرن مین‘‘ کے 28 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کمانے کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جراسک ورلڈ کی اس بے مثال کامیابی نے ہالی ووڈ فلم پنڈتوں کو بھی حیران کردیا ہے کیوں کہ ان کے مطابق فلم زیادہ سے زیادہ 25 کروڑ ڈالر کا بزنس کرسکتی تھی۔

اسٹوڈیو ڈیٹا کے مطابق امریکا میں اس فلم کو دیکھنے والوں میں 52 فیصد مرد، 48 فیصد خواتین اور 61 فیصد وہ لوگ شامل ہیں جن کی عمریں 25 سال سے زائد ہیں۔ 1993 میں پردے پر آنے والی اس فلم نے جراسک پارک کے نام سے شہرت پائی جس کے بعد جراسک ورلڈ سے قبل اس کے 3 پارٹس ریلیز ہوچکے ہیں جس میں اب تک 2 ارب ڈالر کا بزنس کیا جا چکا ہے۔
http://www.express.pk/story/366807/

زیک حمیر یوسف عمار ابن ضیا محب علوی اوشو
 
arifkarim

معطل
کہانیاں ختم ہو گئی ہیں لگتا ہے اب فلم میکرز کے پاس :(
مشہور برطانوی ناولسٹ J. M. Barrie نے بچوں کیلئے جو 1904 اور 1911 میں ایک پلے اور ناول Peter Pan کے نام سے لکھا تھا، اسپر ایک اور فیچر فلم PAN کے نام سے امسال ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ شاید اس ناول اور پلے سے متاثرہ 8 ویں فیچر فلم ہے۔ یعنی واقعی اب ہالی وڈ کے پاس فلمانے کیلئے کہانیاں ختم ہو گئی ہیں اور وہ پرانا کچرا ہی ری سائیکل کر کے اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں :)
https://en.wikipedia.org/wiki/List_of_works_based_on_Peter_Pan#Film
 
اوشو

لائبریرین

مجھے تو حیرت ہو رہی ہے کہ یہ فلم اتنا بزنس کر گئی۔ شاید فلم میکرز نے فلم بینوں کا ٹیسٹ بھی اپنی پراڈکٹ کے مطابق مولڈ کر دیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
مجھے تو حیرت ہو رہی ہے کہ یہ فلم اتنا بزنس کر گئی۔ شاید فلم میکرز نے فلم بینوں کا ٹیسٹ بھی اپنی پراڈکٹ کے مطابق مولڈ کر دیا ہے۔
یہ فلم ایک عرصہ دراز سے تاخیر کا شکار تھی۔ اب ان تمام سالوں کا قرض واپس لے رہی ہے ۔ :)
ویسے میں نے یہ فلم ڈائنوسارز کیلئے نہیں دیکھی کہ انکا وجود محض کمپیوٹر اینی میشن تک محدود تھا۔ میں توسنیما گھر ان ایکٹرز کی پرفارمنس دیکھنے گیا تھا :) :) :)
 
اینمیشن اور ویژول ایفیکٹس پر مبنی فلمز میں اداکاری کہاں ڈھونڈ رہے ہیں آپ :)
 
حمیر یوسف

محفلین
ہالی وڈ کے پاس واقعی میں نئے آئیڈیاز آنے بند ہوگئے ہیں۔ ہر دوسرے سال گھوم پھر کے وہی پرانے ٹاپکس آرہے ہوتے ہیں۔ میرے خیال سے نئے اور تخلیقی کام کی بہترین دہائی ہالی وڈ میں 80 اور 90 کی دہائیاں تھیں۔ یہ لوگ دھڑا دھڑ نئی دیگچی میں باسی بریانی بنابنا کر لوگوں کو کھلا رہے ہیں، اور لوگ ہیں کہ شوق و ذوق سے وہی بریانی کھائے پر کھائے چلے جارہے ہیں :D۔ اس سال کی تینوں اگر آپ بڑی فلموں کو دیکھیں تو وہ کسی پرانی سلسلے کے ہی پارٹس ہیں، جیسے ایونجر، فاسٹ اینڈ فیورس، ہنگر گیمز اور جراسک پارک وغیرہ وغیرہ
 
حمیر یوسف

محفلین
عرفان خان کو اس لئے "جراسک پارک" کا مالک بنایا گیا ہے اس فلم میں، کیونکہ اس کے اصلی فلمی مالک (یعنی فلم میں :)) انتقال کرگئے ہیں (مطلب جس اداکار نے اس سلسلے کی پہلی دو فلموں میں جراسک پارک کے جزیرے اور اس جینیٹک کمپنی کے مالک کا کردار ادا کیا تھا جس نے ڈائنو سار فلم میں تخلیق کئے، اس اداکار کا اب انتقال ہوگیا ہے)۔ یوں اس لئے ایک نئے مالک کی ضرورت پڑی۔

Richard-Attenborough-picture.jpg

لنک: ’گاندھی‘ اور ’جراسک پارک ‘ کے خالق رچرڈ ایٹن برو چل بسے

کراچی ۔۔۔ برطانوی ایکٹر اور آسکر ایوارڈ یافتہ سینئر ڈائریکٹر رچرڈ ایٹن برو 90 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسے۔ انہیں پیار سے ’ڈکی ڈارلنگ‘ بھی کہا جاتا تھا۔ وہ چھ سال پہلے حادثاتی طور پر سیڑھیوں سے گر پڑے تھے جس کے بعد سے مستقل وہیل چیئر پر تھے۔

رچرڈ کے بیٹے نے بھی اپنے ڈیڈ کی موت کی تصدیق کردی ہے، جبکہ امریکی ٹی وی سی این این، فوکس نیوز، سی بی ایس اور دیگر تمام میڈیا نے ان کی موت کی خبروں کو نمایاں کوریج دی۔

رچرڈ نے چھ عشروں پر پھیلے اپنے فلمی کیرئیر میں ’برائٹن راک‘، جنگ عظیم دوئم کے قیدیوں پر مبنی فلم ’دی گریٹ اسکیپ‘ اور ڈائنوسارز پر بنائی جانے والے شہرہ آفاق فلم ’جراسک پارک‘ میں منجھی ہوئی اداکاری سے اپنے فن کا لوہا منوایا۔

کیمرے کے پیچھے بھی رچرڈ ایٹن برو اتنے ہی کامیاب رہے جتنا کیمرے کے سامنے۔ بطور ڈائریکٹر رچرڈ کی ہٹ فلموں میں ’او واٹ اے لولی وار‘، ’چیپلن‘ اور ’شیڈولینڈز‘ شامل ہیں۔ لیکن رچرڈ کے کیرئیر کی شاندار فلم ’گاندھی‘ رہی جس نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر سمیت آٹھ آسکر ایوارڈز جیتے۔

اپنے کام سے رچرڈ کی لگن اوران کے پروفیشنلزم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُنھوں نے فلم ’گاندھی‘ 20سال میں مکمل کی۔

رچرڈایٹن برو کی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے انہیں فلمی صنعت کا عظیم سرمایہ قراردیا ہے۔

---------------------------------------------------------------------------
جب کہ جراسک پارک ناول، جسپر اس سلسلے کی دو ابتدائی فلمیں بھی بنائی گئی تھیں، اسکے مصنف "مائیکل کرچٹن Micheal Chrichton " بھی انتقال کرگئے ہیں

michael_crichton_wide_crop.jpg

لنک: جراسک پارک کے مصنف مائیکل کرکٹن انتقال کرگئے

لاس اینجلس ۔ 6 نومبر (اے پی پی) جراسک پارک کے مصنف مائیکل کرکٹن 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جراسک پارک کے ساتھ ساتھ ان کی مزید ایک درجن سے زیادہ کتابوں کو بیسٹ سیلر قرار دیا گیا جن میں سے کئی کتابوں کی10 کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ مائیکل کرکٹن کی ایک درجن بیسٹ سیلر کتابوں کے دنیا کی 30 زبانوں میں تراجم بھی ہوئے۔ کتابوں کی تصنیف کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکی ٹی وی چینل کی معروف ڈرامہ سیریل” ای آر“ بھی تحریر کی تھی۔ ان کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی انتقال کی خبر میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اینمیشن اور ویژول ایفیکٹس پر مبنی فلمز میں اداکاری کہاں ڈھونڈ رہے ہیں آپ :)
یہ ایفیکٹس وغیرہ تو بعد میں کمپیوٹر کی مدد سے ڈالے جا تے ہیں۔ انکی غیر موجودگی میں اتنی زبردست ایکٹنگ کرنا واقعی اصل فنکار ہی کر سکتے ہیں۔

میں بھی دیکھنی ہے اس ویک اینڈ پر
امید ہے ڈاؤنلوڈ کر کے نہیں دیکھیں گے :)
 
arifkarim

معطل
مجھے تو حیرت ہو رہی ہے کہ یہ فلم اتنا بزنس کر گئی۔ شاید فلم میکرز نے فلم بینوں کا ٹیسٹ بھی اپنی پراڈکٹ کے مطابق مولڈ کر دیا ہے۔
Disney نے حال ہی میں ایک Original کہانی پر مبنی فیچر فلم Tomorrowland ریلیز کی تھی جس میں انہیں 94 ملین ڈالرز کا گھاٹا ہو چکا ہے:
https://en.wikipedia.org/wiki/List_of_box_office_bombs

یہ تو Original ہے:
https://en.wikipedia.org/wiki/The_Hunger_Games_(novel)
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ ایفیکٹس وغیرہ تو بعد میں کمپیوٹر کی مدد سے ڈالے جا تے ہیں۔ انکی غیر موجودگی میں اتنی زبردست ایکٹنگ کرنا واقعی اصل فنکار ہی کر سکتے ہیں۔

امید ہے ڈاؤنلوڈ کر کے نہیں دیکھیں گے :)
ارے نہیں اب سینما جانا شروع کر دیا ہے۔ :p
 
Top