ففتھ جنریشن وار فیئر اورپاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا: آرمی چیف

جاسم محمد

محفلین
ففتھ جنریشن وار فیئر اورپاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن وار فیئر اور پاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 235 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور آپریشنل پیشرفت پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور آہنی باڑ لگانے سمیت مغربی سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس نے ملک بھرمیں سیکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

230284_6926156_updates.jpg

— فوٹو: آئی ایس پی آر

کورکمانڈرز کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و استحکام کے لیے باعث تشویش ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے ساتھ مل کر ان ففتھ جنریشن وار اور پاکستان مخالف ہائبرڈ اپیلی کیشن کو روکنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں ، محرم اور سیلاب میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے تعاون کو سراہا اور پاک فوج کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے اقدامات اور پولیو کے خلاف مہم پر بھی بات کی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن وار فیئر اور پاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا۔
کیوں کیا پاپا جونز پیزا کا دفاع مشکل ہو گیا ہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
پاکستان مخالف ہائبرڈ اپلیکیشن کونسی لینگویج میں بنائی گئی ہے۔ نیز بیک اینڈ پر کونسا ڈیٹا بیس استعمال کیا گیا ہے؟ دلچسپ اپلیکیشن معلوم ہوتی ہے۔
 
Top